مری حیا ہے یہ سبز پرچم !

محسن حجازی

محفلین
غزل میں اشعار کی تعداد طاق کے بجائے جفت ہے، یہ ادراک ہمیں غزل "لکھوانے" کے ایک سال بعد ہوا۔:(
مگر آپ نے تو ہماری غزل کا ردیف ہی آدھا کر دیا۔:eek:

چاکلیٹ نہیں چھوڑتے؟ چھوڑتے کیا ہیں؟ :)

اجی کچھ بھی نہیں چھوڑتے۔۔۔ :(

یہ دوسرے شعر کو ذرا ٹھہر ٹھہر کے، تھم تھم کے، اٹک اٹک کے اہل لاہور کی طرح پڑھیے ردیف پورا ہو جائے گا۔
تو اب ہمارے ساتھ با آواز بلند دہرائیے۔۔۔

کیا شے وقار۔۔۔۔ و توقیر۔۔۔ اجی تنویر نہیں وتوقیر!

جی دوبارہ۔۔۔

کیا شے وقار۔۔۔۔ و توقیر۔۔۔۔ و تفاخر۔۔۔۔
اور کیا۔۔۔۔ ہے ۔۔۔۔ یہ پرچم!

اب پورا ہوا ردیف کہ نہیں؟

اصل میں لتا جی کا وہ گیت سن رہے ہیں جس میں انہوں نے فرمایا ہے کہ کبھی خوشی کبھی غم نہ جدا ہوں گے ہم۔ ہم کو ایسی عظیم ہستی سے اس صریح جھوٹ کی توقع نہ تھی کہ ہم کبھی لتا جی سے ملے ہی نہیں تو ایں جدائی چہ معنی دارد؟ :grin:
فرما تو وہ اور بھی بہت کچھ رہی ہیں کہ ہم ان کی سانسوں میں اور جیون سایہ اور پوجا جانے کیا کچھ لیکن ہم جلدی کسی پر اعتبار تھوڑا ہی کر لیتے ہیں :grin:

بس اس واسطے تان کے زیر اثر شعر کا ردیف بھی کچھ زیادہ کھینچ دیا ہو تو معذرت خواہ ہیں :)
 
جیا راؤ

وقار تو ہمارا کزن ہے، اور توقیر ہمارے اسکول میں پڑھتا تھا مگر یہ تفاخر کون ہے؟:eek:

اب پورا ہوا ردیف کہ نہیں؟

ردیف پر آپ نے ہرا رنگ کیوں نہ ڈالا؟:confused:
("یہ" اور "پرچم" کے درمیان "سبز" کہاں گیا؟:grin:)

اصل میں لتا جی کا وہ گیت سن رہے ہیں جس میں انہوں نے فرمایا ہے کہ کبھی خوشی کبھی غم نہ جدا ہوں گے ہم۔ ہم کو ایسی عظیم ہستی سے اس صریح جھوٹ کی توقع نہ تھی کہ ہم کبھی لتا جی سے ملے ہی نہیں تو ایں جدائی چہ معنی دارد؟ :grin:
فرما تو وہ اور بھی بہت کچھ رہی ہیں کہ ہم ان کی سانسوں میں اور جیون سایہ اور پوجا جانے کیا کچھ لیکن ہم جلدی کسی پر اعتبار تھوڑا ہی کر لیتے ہیں :grin:

بس اس واسطے تان کے زیر اثر شعر کا ردیف بھی کچھ زیادہ کھینچ دیا ہو تو معذرت خواہ ہیں :)

جی جلد کسی پر اعتبار کرنا بھی نہیں چاہئیے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا تو یہ گیت لتا جی آپ کے لیے گایا تھا، ارے میں تو سمجھ رہا تھ کہ تفاخر کے لیے گایا تھا جس کا ذکر آپ نے اپنے شعر میں کیا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
مال مفت دل بے رحم! :grin: یہی پیسے دے کے منتیں کر کے قطار میں لگ کے جگر شاد قورمپوری سے لکھواتیں تو معترض کبھی نہ ہوتیں :grin:
خاتون تھوڑا تو خود بھی کر لیجئے! اب رنگ بھی ہمیں ڈالیں شعر میں؟ روح تو پھونک دی اب رنگ تو کر لیجئے کہ یہ کام آپ کے واسطے چھوڑ رکھا تھا۔ بعد کو اعتراض ہوتا کہ صاحب یہ رنگ مناسب نہیں تھوڑا ہلکا کیجئے وغیرہ وغیرہ۔ ہم کو خواتین کے ساتھ رنگوانے کا کچھ تجربہ یاد پڑتا ہے کہ دکان دھاگوں کی الٹ دیتی ہیں :grin:

لیجيے مرمت شدہ شعر:

نابلد باب حرمت سے یہ حواریان ہوس و زر کیا جانیں
کیا شے وقار و توقیر و تفاخر اور کیا ہے یہ سبز پرچم

بس کیا ہے کہ رنگ آخر میں ڈالنا بھول گئے کہ آج کل خود بہت بے رنگ وبے کیف ہیں۔ وضاحت اس واسطے کر رہے ہیں کہ ہم کو بخیل نہ سمجھا جائے۔

شمشاد بھائی جس وقت لتا جی نغمہ سرا ہوئيں اس وقت کمرے میں ہمارے سوا کوئی نہ تھا اس سے ہم نے قیاس کیا کہ لتا جی ہم کو۔۔۔۔ سمجھے آپ؟ :grin: لیکن ہم بھی آپ کو پتہ ہے کہ بال کی کھال اتارتے ہیں :grin:
اب دیکھئے اقبال بانو نغمہ سرا ہیں کہ داغ دل ہم کو یاد آنے لگے۔۔۔۔ تاہم اس وقت دیگر افراد بھی موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اقبال بانو ویسے عمومی طور پر اظہار خیال فرما رہی ہیں :grin:
ویسے۔۔۔۔ لوگ اپنے دیئے جلانے لگے۔۔۔ اقبال بانو کو کس نے بتایا کہ آج کل چھے چھے گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ چل رہی ہے؟
 
دفتری اوقات میں موسیقی سے لطف اندوز ہونا آپ کا ہی خاصہ ہے۔:grin:
 
مغزل

محفلین
سروں پہ سایہ فگن کرم کی عجب ردا ہے یہ سبز پرچم
خدایا اس کو بلند رکھنا مری حیا ہے یہ سبز پرچم

بلک رہے تھے اسی کی خاطر، جو یہ ملا تو سکوں ملا ہے
مرے ہی لوگوں کے دل سے نکلی ہوئی صدا ہے یہ سبز پرچم

یہ دل جو مانگے میں جان بھی دوں، وفا جو مانگے تو پیار بھی دوں
دیارِ وحشی میں جانتی ہوں، مری بقا ہے یہ سبز پرچم

سکون و عزت، وفا و الفت، سبھی دیا تھا ہمیں تو اس نے
گنوا کے اب ہم یہ پوچھتے ہیں کہ کیوں خفا ہے یہ سبز پرچم

جو جینا ہے تو اسی کے دم سے، جو جان دیں تو اسی کی خاطر
مری دعا ہے، مری بقا ہے، مری وفا ہے یہ سبز پرچم

ہمارے جرموں کو ڈھکتے ڈھکتے بہت سے داغوں سے اٹ گیا ہے
ہمارے جرموں کی پردہ پوشی فقط جیا، ہے یہ سبز پرچم

جیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش کردیا ۔۔ جیا راؤ نے۔
ماشا اللہ ۔۔چشمِ بد دور ۔۔
بہت خوب ۔۔ بہت اعلی اور بہت ہی مرصع کلام ہے ۔
سبحان اللہ۔۔ سلامت رہیں ۔۔ شاد و کامران رہیں۔
اللہ کرے زورِ قلم مشقِ سخن تیز۔

بہت بہت شکریہ جیا۔

والسلام
 
شکریہ مغل جی۔
آپ کا حسنِ نظر ہے۔:)
 
Top