کاشفی
محفلین
غزل
(کرامت علی کرامت - اڑیسہ، ہندوستان)
مری گردن پہ گرتے ہیں تو خنجر ٹوٹ جاتے ہیں
جو دشمن مجھ سے ٹکراتے ہیں اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
کبھی ساحل سے ٹکرا کر مری کشتی بکھرتی ہے
کبھی کشتی سے ٹکرا کر سمندر ٹوٹ جاتے ہیں
اک ایسا دور بھی آتا ہے کوشش کے علاقے میں
عمل بیکار ہوتا ہے، مقدر ٹوٹ جاتے ہیں
یہ دل ہے، ہاتھ میں لینے سے پہلے یہ سمجھ رکھو
ذرا سی ٹھیس لگ جانے سے ساغر ٹوٹ جاتے ہیں
جو تصویریں بناتا ہوں، وہ میرا منہ چڑاتی ہیں
اُبھرتے ہیں تصور میں جو پیکر ٹوٹ جاتے ہیں
تکبر اک بری شے ہے، اِسے سر پر نہ بٹھلاؤ
جو سر اوپر اُوچھلتے ہیں، وہی سر ٹوٹ جاتے ہیں
نَفَس میں نَفَس ملتا ہے تو ایمان ڈگمگاتا ہے
جہاں اُمت بہکتی ہے، پیمبر ٹوٹ جاتے ہیں
کرامت خواب میں یوں خواب کا منظر نہ دیکھو تم
حقیقت جاگ اُٹھتی ہے تو منظر ٹوٹ جاتے ہیں