مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت

نور وجدان

لائبریرین

صلی اللہ علیہ والہ وسلم.
ہر سطر پر درود،
ہر لحظہ ہر آن درود

مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت
تراشیں پھرتو نوکِ دل سے سرکار کی صورت

یا
بنائیں ہم تو نوکِ دل سے سرکار کی صورت

صلی اللہ علیہ والہ وسلم

جہانِ فانی ہے اک خالی سےاخبار کی صورت
رقم ہر دور نے کی اپنے ہی دلدار کی صورت

لبِِ دل سے تو نےنامِ محمد بارہا چوما
دکھے گی چار سو اب تجھ کو تو سرکار کی صورت

صلی اللہ علیہ.والہ.وسلم.

بنامِ مصطفی کاتب کی ہے تحریر یہ دنیا
تدبر سے بنا عالم شہِ ابرار کی صورت

شہِ لولاک سے نسبت کرے گی کام میرے بعد
حیاتِ نو ملے گی نورؔ کو اشعار کی صورت​
 
احمد محمد

محفلین
دعا ہے کہ آپ کی عقیدت کو شرفِ قبولیت عطا ہو۔

مطلع کا مصرعِ اولٰی اور مقطع کا آخری مصرع بہت شاندار ہیں باقی اشعار کیسے ہیں یہ تو اساتذہ ہی بتا سکتے ہیں تاہم محض ایک قاری ہونے کے ناطے عرض ہے کہ کچھ اشعار کے دونوں مصروں کے باہمی ربط سمجھ نہیں آئے۔

جیسے آپ کا مطلع اگر کچھ یوں ہو تو ربط زیادہ واضع اور خوبصورت ہوگا:

میرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت
بیاں ہوں میرے جذبات، الفاظ کی صورت
یا
شاید کہ بیاں ہوں میرے جذبات، الفاظ کی صورت

بحور، اوزان، عروض و تقطیع وغیرہ سے خاص واقفیت نہیں لہٰذا ناقص نقطہ چینی اور فضول مشورہ پر پیشگی معذرت قبول فرمائیں۔
 
الف عین

لائبریرین
مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت
تراشیں پھرتو نوکِ دل سے سرکار کی صورت

یا
بنائیں ہم تو نوکِ دل سے سرکار کی صورت
... دوسرا مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے، شتر گربہ بھی ہے کہ پہلے میں "میں" فاعل ہے اور دوسرے میں "ہم"
تراشوں اپنے دل کی نوک سے سرکار کی صورت
ہو سکتا ہے، یہ دوسری بات ہے کہ ایسا نوک دار دل تو کہیں دیکھا نہ سنا!

صلی اللہ علیہ والہ وسلم

جہانِ فانی ہے اک خالی سےاخبار کی صورت
رقم ہر دور نے کی اپنے ہی دلدار کی صورت
... شعر واضح نہیں اس کے علاوہ فانی اور خالی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں

لبِِ دل سے تو نےنامِ ُمحمد بارہا چوما
دکھے گی چار سو اب تجھ کو تو سرکار کی صورت
.... تو نے 'تُنے' تقطیع ہوتا ہے جو درست نہیں
دکھے گی" بھی فصیح زبان نہیں
نظر آئے گی تجھ کو چار سو سرکار.....

صلی اللہ علیہ.والہ.وسلم.

بنامِ مصطفی کاتب کی ہے تحریر یہ دنیا
تدبر سے بنا عالم شہِ ابرار کی صورت
.. درست

شہِ لولاک سے نسبت کرے گی کام میرے بعد
حیاتِ نو ملے گی نور کو اشعار کی صورت
... "کام میرے بعد" سمجھ نہیں سکا
 
بہت شکریہ محترم
 
تیشہ ء دل کی ترکیب مناسب ہے؟

نوک دل سے مراد قلم کو لیا تھا
 
نور وجدان

لائبریرین
تراشے تیشہ ِ دل سے جو تو سرکارﷺ کی صورت
ترے افکار کو مل جائے گی اظہار کی صورت
یا
تراشوں تیشہ ِ دل سے جو میں سرکارﷺ کی صورت
مرے افکار کو مل جائے گی اظہار کی صورت

ہے جن کو زہرِ غم پینے کی عادت دردِ ہجراں میں
وہ دنیا میں رہے گزرے ہُوئے اخبار کی صورت

جو چُوما کرتے ہیں نامِ محمد ﷺکو لبِ دل سے
نظر آتی ہے اُن کو چار سو سرکارﷺ کی صورت

بنامِ مصطفی ﷺکاتب کی ہے تحریر یہ دنیا
تدبر سے بنا عالم شہِ ابرار کی صورت

شہِ لولاکﷺ سے نسبت کرے گی میرا روشن نام
حیاتِ نو ملے گی نورؔ کو اشعار کی صورت​
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
مزید اشعار کیساتھ

کوئی امکاں ،کوئی صورت نہیں دیدار کی پائی
تکلف فاصلوں کو ہے کسی دیوار کی صورت
-------------------------
غمِ دوراں نے ہستی کے اُڑائے رنگ ہیں سارے
کھلا پھر بھید ہستی کا کسی میخوار کی صورت​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تراشے تیشہ ِ دل سے جو تو سرکارﷺ کی صورت
ترے افکار کو مل جائے گی اظہار کی صورت
یا
تراشوں تیشہ ِ دل سے جو میں سرکارﷺ کی صورت
مرے افکار کو مل جائے گی اظہار کی صورت

ہے جن کو زہرِ غم پینے کی عادت دردِ ہجراں میں
وہ دنیا میں رہے گزرے ہُوئے اخبار کی صورت

جو چُوما کرتے ہیں نامِ محمد ﷺکو لبِ دل سے
نظر آتی ہے اُن کو چار سو سرکارﷺ کی صورت

بنامِ مصطفی ﷺکاتب کی ہے تحریر یہ دنیا
تدبر سے بنا عالم شہِ ابرار کی صورت

شہِ لولاکﷺ سے نسبت کرے گی میرا روشن نام
حیاتِ نو ملے گی نورؔ کو اشعار کی صورت​
تراشے تیشہ ِ دل سے جو تو سرکارﷺ کی صورت
ترے افکار کو مل جائے گی اظہار کی صورت
سو جان قربان سرکارﷺ پر
نور بٹیا جیتی ر ہیے۔۔۔۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
بہت خوب۔ پہلا شعر یوں کیسا ہے؟

مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت
ابھر آئے گی لوح قلب پہ سرکار کی صورت
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت خوب۔ پہلا شعر یوں کیسا ہے؟

مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت
ابھر آئے گی لوح قلب پہ سرکار کی صورت
بہت خوب ہے ، یا مکمل ہے
اس میں ہوا یہ کہ خیال میرا اک ہے اور وہی اظہار ہے ۔۔۔ آپ کی شاعری آجکل نہیں دیکھی میں نے
 
نور وجدان

لائبریرین
تراشے تیشہ ِ دل سے جو تو سرکارﷺ کی صورت
ترے افکار کو مل جائے گی اظہار کی صورت
سو جان قربان سرکارﷺ پر
نور بٹیا جیتی ر ہیے۔۔۔۔۔۔
دعا کے لیے بہت زیادہ شکریہ ۔۔۔۔۔۔ دعا کی وجہ سے دنیا آباد ہے اور خوش ہے :) اللہ سدا سلامت رکھے دعا دینے والوں کو :)
 
الف عین

لائبریرین
مزید اشعار نہیں دیکھے تھے میں نے۔
کوئی امکاں ،کوئی صورت نہیں دیدار کی پائی
تکلف فاصلوں کو ہے کسی دیوار کی صورت
------------------------- واضح نہیں ہوا نور، عجز بیان لگتا ہے۔ پہلے مصرع میں بھی امکان یا صورت میں سے ایک کو ہی رکھو اور اس طرح وضاحت کے لئے الفاظ کی جگہ بنا لو۔

غمِ دوراں نے ہستی کے اُڑائے رنگ ہیں سارے
کھلا پھر بھید ہستی کا کسی میخوار کی صورت
.. یہ بھی واضح نہیں۔ مے خوار کی موجودگی کا رنگوں سے تعلق؟
باقی اشعار درست ہیں، مطلع میں بھی واحد متکلم صورت بہتر ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب۔ پہلا شعر یوں کیسا ہے؟

مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت
ابھر آئے گی لوح قلب پہ سرکار کی صورت
آپ کے مصرعے سے اچھی بندش بن گئی اور شعر بھی چست ہو گیا لیکن مجھے کیوں ایسا لگتا ہے کہ لوحِ قلب پر سرکار صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صورت ابھارنے کے لیے افکار کے اظہار کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ آپ شاید یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر سرکار کے متعلق افکار کو اظہار بھی مل جائے تو نورً علیٰ نور والی بات ہو جائے گی اور لوح قلب پر صورت مزید گہری ہو جائے گی، لیکن اس مطلب کے لیے پیرایہ بدلنا ہوگا۔ خیر یہ صرف میری رائے ہے اور دریدہ دہنی کے لیے پیشگی معذرت۔ :)
 
Top