مرے خوابوں کا صورت گر کہاں ہے؟

جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے میں بڑے بڑے لوگوں کو دیکھ کر ہم نے سوچا کہ زمانے کو ان سے واقف کرانا چاہیے۔ ایک ادبی، فکری اور ثقافتی تنظیم کی بنا ڈالی۔ نام "عبدالحکیم آرٹس فورم" رکھا گیا۔
کچھ دنوں کے بعد فیصلہ ہوا کہ اس فورم کے تحت ایک رسالہ بھی نکلنا چاہیے۔ باقی کام تو تقریباً مکمل ہو گئے، ایک الجھن باقی رہی۔ وہ یہ کہ اس تنظیم اور رسالے کا لوگو (logo) اور سوشل میڈیا کے لیے کور فوٹوز (cover photos) وغیرہ کون ڈیزائن کرے۔ اس حلقے میں آئی ٹی کا سب سے بڑا ماہر میں ہوں جسے گرافک ڈیزائننگ کا اتنا ہی پتا ہے جتنا موچیوں کو تجریدی آرٹ کا ہوتا ہے (ویسے تجریدی آرٹ کا بھی مجھے موچیوں جتنا ہی پتا ہے مگر میں موچی نہیں!)۔
ہمارے وسائل ایسے نہیں کہ ہم اچھا یا برا گرافک ڈیزائنر آؤٹ سورس کر سکیں۔ اس لیے یارانِ محفل سے رجوع لایا جاتا ہے اور درخواست کی جاتی ہے کہ ذیل کے کوائف کے مطابق ہمیں ۲ عدد لوگو اور ۲ عدد ہی کور فوٹوز ڈیزائن کر کے عنایت کیے جائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ آپ کا کم سے کم وقت اور مشقت صرف ہو، لہٰذا تقاضے نہایت سادہ ہیں:

لوگو نمبر ۱:
متن:

عبدالحکیم آرٹس فورم
رنگ:
نیلا، ہلکا نیلا، سبز، ہلکا سبز، سیاہ یا سرمئی وغیرہ
پس منظر:
خالی
فارمیٹ:
ویکٹر

کور فوٹو نمبر ۱:
متن:
رنگ ہو یا خشت و سنگ، چنگ ہو یا حرف و صوت
معجزۂِ فن کی ہے خونِ جگر سے نمود
عبدالحکیم آرٹس فورم (چھوٹے فانٹ میں)
رنگ:
حسبِ حال
پس منظر:
کوئی بھی مناسب کاپی رائٹ فری تصویر یا ٹھوس رنگ
تقطیع:
کم از کم ۱۷۰۲ × ۶۳۰ پکسلز (معیاری فیس بک کور سائز کا دگنا)
فارمیٹ:
جے پی جی

لوگو نمبر ۲:
متن:
دبستانِ راوی
رنگ:
سیاہ
فانٹ:
ترجیحاً نستعلیق کشیدہ
پس منظر:
خالی
فارمیٹ:
ویکٹر

کور فوٹو نمبر ۲:
متن:
دبستانِ راوی
ہم روایت شکن، روایت ساز (چھوٹے فانٹ میں)
عبدالحکیم آرٹس فورم (زیادہ چھوٹے فانٹ میں)
رنگ:
حسبِ حال
پس منظر:
کوئی بھی مناسب کاپی رائٹ فری تصویر یا ٹھوس رنگ
تقطیع:
کم از کم ۱۷۰۲ × ۶۳۰ پکسلز (معیاری فیس بک کور سائز کا دگنا)
فارمیٹ:
جے پی جی
---
برائے ملاحظہ و بندہ نوازی:
arifkarim ، نایاب ، عاطف سعد ، سید عاطف علی ، عباس اعوان ، متلاشی برادران و دیگر۔
عبدالحکیم آرٹس فورم آپ کی اس کرم فرمائی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اور میں بھی! :in-love:
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
بناؤں گا تو ضرور ۔ ان شاء اللہ
اچھے برے کی کیا پرواہ کہ مجھے خود کو جو اچھا لگے وہی زمانے میں سب سے بہتر ۔۔۔
کتنے دن تک چاہیئے آپ کو ؟
ویکٹر کی جگہ " پی این جی " یا جی آئی ایف " فارمیٹ چلے گا ؟
لوگو کا سائز کیا ہونا چاہیئے ؟
بہت دعائیں
 
بناؤں گا تو ضرور ۔ ان شاء اللہ
اچھے برے کی کیا پرواہ کہ مجھے خود کو جو اچھا لگے وہی زمانے میں سب سے بہتر ۔۔۔
کتنے دن تک چاہیئے آپ کو ؟
ویکٹر کی جگہ " پی این جی " یا جی آئی ایف " فارمیٹ چلے گا ؟
بہت دعائیں
آپ کی بےپایاں محبت کا نہایت شکریہ، نایاب بھائی۔
ویکٹر کا تقاضا اس لیے کیا کہ یہ تصاویر میری معلومات کے مطابق سکیل ایبل (scalable) ہوتی ہیں۔ یعنی بوقتِ ضرورت چھوٹی بڑی کی جا سکتی ہیں۔ لوگو وغیرہ کے لیے یہ فارمیٹ نہایت موزوں اور روایتی ہے۔
آگے مجھے یہ نہیں معلوم کہ پی این جی میں ویکٹر گرافکس بھی ہوتی ہیں یا نہیں۔ جِف میں تو شاید نہیں ہو سکتیں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
آپ یہاں سے بیک گراونڈ امیج لوگو اور کور کے لیئے سیلیکٹ کر دیں ۔
ویسے بھی آپ گوگل چاچا سے اپنے طور پر فری امیجز مانگ سکتے ہیں ۔
کلرز اور بیک گراونڈ سیلکٹ کر دیں ۔ بنا سائز اور فارمیٹ کی فکر کیئے ۔
بہت دعائیں

کوئی بھی مناسب کاپی رائٹ فری تصویر یا ٹھوس رنگ
 
آپ یہاں سے بیک گراونڈ امیج لوگو اور کور کے لیئے سیلیکٹ کر دیں ۔
ویسے بھی آپ گوگل چاچا سے اپنے طور پر فری امیجز مانگ سکتے ہیں ۔
کلرز اور بیک گراونڈ سیلکٹ کر دیں ۔ بنا سائز اور فارمیٹ کی فکر کیئے ۔
بہت دعائیں
مجھے تصویریں ڈھونڈنا بہت مشکل لگتا ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ لوگ کیسے اتنی پیاری پیاری تصویریں ڈھونڈ لیتے ہیں۔ خیر، آپ کے حکم کی تعمیل میں ذیل کے دو عکس پکسا بے سے حاصل کیے ہیں۔ یہ کاپی رائٹ فری ہیں اور میں انھیں کور فوٹوز کے پس منظر میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
میری بصری جمالیات اچھی نہیں۔ تمام زندگی اوٹ پٹانگ صورت کی لڑکیوں پہ عاشق ہوتا رہا ہوں۔ عجب نہیں کہ یہ تصویریں بھی اسی کورذوقی کی آئینہ دار ہوں! :LOL::LOL:
کور فوٹو نمبر ۱ کے لیے بیک گراؤنڈ امیج:
کور فوٹو نمبر ۱:
متن:
رنگ ہو یا خشت و سنگ، چنگ ہو یا حرف و صوت
معجزۂِ فن کی ہے خونِ جگر سے نمود
عبدالحکیم آرٹس فورم (چھوٹے فانٹ میں)
رنگ:
حسبِ حال
پس منظر:
کوئی بھی مناسب کاپی رائٹ فری تصویر یا ٹھوس رنگ
تقطیع:
کم از کم ۱۷۰۲ × ۶۳۰ پکسلز (معیاری فیس بک کور سائز کا دگنا)
فارمیٹ:
جے پی جی
guw1qJm.jpg

کور فوٹو نمبر ۲ کے لیے بیک گراؤنڈ امیج:
کور فوٹو نمبر ۲:
متن:
دبستانِ راوی
ہم روایت شکن، روایت ساز (چھوٹے فانٹ میں)
عبدالحکیم آرٹس فورم (زیادہ چھوٹے فانٹ میں)
رنگ:
حسبِ حال
پس منظر:
کوئی بھی مناسب کاپی رائٹ فری تصویر یا ٹھوس رنگ
تقطیع:
کم از کم ۱۷۰۲ × ۶۳۰ پکسلز (معیاری فیس بک کور سائز کا دگنا)
فارمیٹ:
جے پی جی
wrfE3js.jpg

باقی رہے لوگو، تو ان کے لیے پس منظر درکار نہیں۔ وہ صرف متن (text) پر مبنی ہونے چاہئیں۔ متن کی ڈیزائننگ کی بیگار جناب کے سر! :)
 
عاطف سعد

محفلین
2u53q4m.jpg

اگر لوگو اپ نے ڈیزائنز پہ استعمال کرنا ہے تو جتنا سادہ ہو اتنے اچھے ایفیکٹس دیے جا سکتے ہیں، دیکھ لیں ورنہ بہت زیادہ مزین لوگو بھی بنایا جا سکتا ہے
 
عاطف بھائی، آپ نے تو اچانک ہی انٹری مار کے کمال کر دیا۔ بےحد و حساب شکریہ!
اگر لوگو اپ نے ڈیزائنز پہ استعمال کرنا ہے تو جتنا سادہ ہو اتنے اچھے ایفیکٹس دیے جا سکتے ہیں، دیکھ لیں ورنہ بہت زیادہ مزین لوگو بھی بنایا جا سکتا ہے
بالکل بجا فرمایا۔ میری خواہش ہے کہ لوگو فقط text یا چند سادہ سے strokes پر مشتمل ہوں۔
نیز، دونوں لوگوز کی بابت التماس ہے کہ انھیں اردو رسم الخط میں لکھا جائے۔ دبستانِ راوی (لوگو نمبر ۲) کی بابت تو میں سفارش کر چکا ہوں کہ وہ نستعلیق کشیدہ میں ہو۔ عبدالحکیم آرٹس فورم کے لوگو کی بابت میرے ذہن میں ایک خاکہ تھا کہ اگر اس کا متن کچھ اس قسم کے انداز سے ظاہر ہو تو شاید اچھا لگے:
6Om94dz.png

اپنی گردن زدنی قسم کی ڈیزائننگ پر ایک دفعہ پھر نادم ہوں۔ مگر امید ہے کہ خاکہ واضح ہو گیا ہو گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
واہ بھئی واہ۔بڑی زبردست مصروفیات ہیں۔:)اللہ کامیاب کرے اور آسانیاں بھی عطا فرمائے۔ آمین!
 
عاطف سعد

محفلین
اس صورت میں ، میں نے دو لوگو تیار کئے ہیں، دیکھ لیں اگر اپ کے معیار پہ پورا اترتے ہیں
2q82gr4.jpg

نمبر 2

10wtsvl.jpg

نمبر 3

34e50t4.jpg
 
آخری تدوین:
اس صورت میں ، میں نے دو لوگو تیار کئے ہیں، دیکھ لیں اگر اپ کے معیار پہ پورا اترتے ہیں
2q82gr4.jpg

نمبر 2

10wtsvl.jpg

نمبر 3

34e50t4.jpg
کیا کہنے، عاطف بھائی۔ مزا ہی آ گیا۔ خاص طور پر آخری والا بہت پسند آیا۔
ایک رائے ہے۔ اگر اس میں سے بلاکس (سرمئی یا سیاہ والے) ہٹا دیے جائیں اور متن ہی کی موٹائی (girth) تھوڑی زیادہ کر دی جائے تو زیادہ بہتر نہ ہو گا؟
کور فوٹو نمبر ۲
اگر آپ کو پسند آئے؟ خیال رہے کہ کور پہ ٹیکسٹ کو ایفیکٹ نہیں دیے جاتے

opzsys.jpg
بھائی، شرمندہ کیوں کرتے ہیں۔ آپ کا کام پسند آتا ہے تبھی تو ٹیگ کیا۔
اس میں فانٹ کے سائز کے حوالے سے کچھ آرا ہیں۔ ایک تو یہ کہ "دبستانِ راوی" کو تھوڑا اور بڑا یا بولڈ کر دیا جائے۔ "ہم روایت شکن، روایت ساز" کو تھوڑا چھوٹا اور "عبدالحکیم آرٹس فورم" کی عبارت کو اتنا چھوٹا کر دیا جائے کہ موجودہ سے نصف ہو جائے۔ یہ عبارت صرف حوالے (attribution) کے لیے ہے ورنہ کور فوٹو سے براہِ راست اس کا کوئی تعلق نہیں۔
ہو سکے تو "دبستانِ راوی" اور "ہم روایت شکن، روایت ساز" کی الائنمنٹ (alignment) کو بھی دوبارہ دیکھ لیجیے۔
جو ایفیکٹ آپ نے تصویر پر لگایا ہے بہت خوب صورت ہے۔ مگر تھوڑا مدھم ہو جائے تو تصویر روشن ہو کر شاید زیادہ اچھا لگے۔ آخر اتنی بھی مایوسی کیا؟ :):)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم عاطف سعد بھائی سے تو کوئی مقابلہ نہیں کہ میرے نزدیک استادوں کے درجے میں ہیں ۔
اللہ سوہنا ان کے علم و فن میں بے پناہ اضافہ فرمائے آمین
مجھ سے ایسا ہی بن پایا محترم راحیل بھائی
دیکھ لیں ۔
ڈھیروں دعائیں
rr.jpg
 
squarened

معطل
لوگو نمبر ۲:
متن:
دبستانِ راوی
رنگ:
سیاہ
فانٹ:
ترجیحاً نستعلیق کشیدہ
پس منظر:
خالی
فارمیٹ:
ویکٹر
dr.png

ویکٹر فائل

کور فوٹو نمبر ۲:
متن:
دبستانِ راوی
ہم روایت شکن، روایت ساز (چھوٹے فانٹ میں)
عبدالحکیم آرٹس فورم (زیادہ چھوٹے فانٹ میں)
رنگ:
حسبِ حال
پس منظر:
کوئی بھی مناسب کاپی رائٹ فری تصویر یا ٹھوس رنگ
تقطیع:
کم از کم ۱۷۰۲ × ۶۳۰ پکسلز (معیاری فیس بک کور سائز کا دگنا)
فارمیٹ:
جے پی جی

dr.jpg

drblue.jpg
 
لوگو، جیسا آپ نے کہا
20ax8v9.jpg
بہت زبردست، عاطف بھائی۔ یہ لوگو کتنا عمدہ ہے یہ آپ کو احباب کی داد سے اندازہ ہو ہی گیا ہو گا۔
ایک مسئلہ البتہ نیا پیدا ہو گیا ہے۔ اگر غور فرمائیں تو مختلف عمودی اور افقی لمبائیوں کی موٹائی کچھ uneven سی ہے۔ مثلاً فورم کی 'م' کا stroke 'آ' کے stroke سے کہیں زیادہ موٹا ہے۔ اس پر نظرِ ثانی فرما کر ہم آہنگی بھی پیدا کر ہی دکھائیے۔ :):)
محترم عاطف سعد بھائی سے تو کوئی مقابلہ نہیں کہ میرے نزدیک استادوں کے درجے میں ہیں ۔
اور آپ جو ہمارے نزدیک مرشدوں کے درجے پر ہیں؟ :in-love::in-love:
محترم عاطف سعد بھائی سے تو کوئی مقابلہ نہیں کہ میرے نزدیک استادوں کے درجے میں ہیں ۔
اللہ سوہنا ان کے علم و فن میں بے پناہ اضافہ فرمائے آمین
مجھ سے ایسا ہی بن پایا محترم راحیل بھائی
دیکھ لیں ۔
ڈھیروں دعائیں
rr.jpg
ماشاءاللہ۔
اک کوشش یہ بھی ہے ۔
rr1.jpg

سائز 1704 ضرب 632 ہے
ڈھیروں دعائیں
کیا کہنے۔ میں نے اسے منتخب کر لیا تھا مگر پھر عاطف بھائی نے اس کا نیا ورژن پیش کر دیا۔ ;)
زبردست، محترمہ۔
دبستانِ راوی کا لوگو تو یہی اچھا لگے گا۔ بس اس میں 'دبستان' کی 'ن' کے نیچے زیر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔ :)
کور فوٹوز بھی نہایت پسند آئے۔
عبدالحکیم آرٹس فورم کا یہ کور فوٹو فائنل ہو گیا اور نصب بھی کر دیا گیا۔ :applause::applause::applause:
 
Top