مرے خوابوں کا صورت گر کہاں ہے؟

33xya7k.jpg
بھائی کمال کی تخلیق ہے بہت ہی عمدہ بہت خوبصورت۔ الفاظ کم ہیں اس تخلیق کاری پر۔ بہت ہی اعلی۔
 
عبدالحکیم آرٹس فورم کے لوگو کے لیے کوشش

ahaf.png


ایک مزید آپ کی گائیڈ لائنز سے ہٹ کر

ahaf2.png
بہت ہی عمدہ۔ پہلا والا منتخب شد۔ ویکٹر فائلیں عنایت فرمائیے۔
ہم یہ تمام تحفے ان شاء اللہ سنبھال کر رکھیں گے اور گاہے گاہے، باری باری کام میں لاتے رہیں گے۔ :)
اگر عاطف سعد بھائی اور squarened بی بی ہمیں اپنے فیس بک کے پتے دے سکیں تو ان کے کام پر ان کا حوالہ دینے میں ہمیں خوشی ہو گی۔ نایاب بھائی کے نیازمندوں میں تو ہم وہاں بھی شامل ہی ہیں۔ :in-love::in-love:
 

squarened

معطل
ویکٹر فائلیں عنایت فرمائیے۔
یہ لیجیے
https://app.box.com/s/rdml1j3fq9art6lgmqn941xjmjlze4e7
اور یہ سادہ کالے رنگ میں تاکہ ڈیزائنرز اپنی مرضی سے ایفیکٹس دے سکیں
https://app.box.com/s/eg74ldc7va3jbo8idfguqv1mlctbx92v

squarened بی بی ہمیں اپنے فیس بک کے پتے دے سکیں تو ان کے کام پر ان کا حوالہ دینے میں ہمیں خوشی ہو گی۔
"فیک"بک پر اکاؤنٹ کبھی بنایا ہی نہیں،حوالے کی ضرورت بھی نہیں
 
آخری تدوین:
ممنون۔
دوسرا والا تھوڑا سا الفاظ اوپر نیچے کرنے کے بعد
معلوم ہوتا ہے فنکار کا دل 'نقاش نقشِ ثانی بہتر کشد ز اول' کے مصداق اپنے دوسرے فن پارے میں اٹک گیا ہے۔ ہمیں بھی یہ ڈیزائن نہایت پسند آیا ہے۔ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
خوش نگاہوں سے رائے لے لیتے ہیں۔ جی تو محمد وارث ، محمد فرقان ، یوسف سلطان ، محمد تابش صدیقی ، عباس اعوان ، حسن محمود جماعتی ، جاسمن ، مریم افتخار و دیگر برادران و خواہران! ذیل کے دو لوگوز میں سے کون سا عبدالحکیم آرٹس فورم کے لیے باقاعدہ طور پر انتخاب کیا جائے؟ :in-love::in-love:
عبدالحکیم آرٹس فورم کے لوگو کے لیے کوشش

ahaf.png
دوسرا والا تھوڑا سا الفاظ اوپر نیچے کرنے کے بعد

af.png
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
ويسے تو دونوں ہى خوبصورت ہيں مگر پہلے والا زيادہ پسند آيا۔
علاوه ازيں ناياب انكل اور عاطف بھاٸى كى كاوشات بھى قابلِ تعريف ہيں۔ خاص كر جو عاطف بھاٸى كى تخليق كرده بيگ گراٶنڈ تصوير منتخب كى ہے۔(الله عزوجل مزيد بركتيں عطا فرمائے)
آپ كے ليےاور آپ كے فورم كے بہت سارى نیک تمنائيں اور دعاٸيں۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
معلوم ہوتا ہے فنکار کا دل 'نقاش نقشِ ثانی بہتر کشد ز اول' کے مصداق اپنے دوسرے فن پارے میں اٹک گیا ہے۔ ہمیں بھی یہ ڈیزائن نہایت پسند آیا ہے۔ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
خوش نگاہوں سے رائے لے لیتے ہیں۔ جی تو محمد وارث ، محمد فرقان ، یوسف سلطان ، محمد تابش صدیقی ، عباس اعوان ، حسن محمود جماعتی ، جاسمن ، مریم افتخار و دیگر برادران و خواہران! ذیل کے دو لوگوز میں سے کون سا عبدالحکیم آرٹس فورم کے لیے باقاعدہ طور پر انتخاب کیا جائے؟

محترم راحیل فاروق ٹیگ کرنے کے لیے خصوصی شکریہ! بھیا، میری رائے یہ ہے کہ تکنیکی لحاظ سے پہلا لوگو جب کہ جمالیاتی لحاظ سے دوسرا لوگو اس قابل ہے کہ اسے منتخب کر لیا جائے۔
 

نایاب

لائبریرین
اللہ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے اور ہم سب کے خوابوں کو نیک اچھی تعبیر ملے ۔ آمین
واحد کو پکارو دل سے جمع کر دیتا ہے وہ اسباب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم
squarened
بٹیا کے لیئے بہت سی داد
ڈھیروں دعائیں
 

عباس اعوان

محفلین
اپنی روزو شب کی مصروفیات کی بنا پر اس اعلیٰ فورم کیلئے کچھ حصہ تو نہیں ڈال سکا، با جودیکہ برادرم راحیل فاروق کا حکم تھا۔ اور اب دوسروں کی محنت پر رائے زنی کا بار، ان ناتواں کندھوں پہ آن پڑا ہے۔
بہرحال چونکہ حکم ہے کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کو چُنا جائے، تو خاکسار کی رائے میں لوگوِ اول درست تر قرار پاتا ہے کہ لوگوِ ثانی، گو کہ بہت خوبصورت ہے، جس فونٹ میں ہے وہ لوگو کے لیے اتنا مناسب نہیں ہے۔
 

squarened

معطل
معلوم ہوتا ہے فنکار کا دل 'نقاش نقشِ ثانی بہتر کشد ز اول' کے مصداق اپنے دوسرے فن پارے میں اٹک گیا ہے۔
و للناس فی ما يعشقون مذاهب
محنت اور وقت تو پہلے والے میں ہی زیادہ لگا ہے ،مگر یہاں پوسٹ کرنے کے بعد احساس ہوا کہ دوسرے میں اگر درمیانی سپیس ختم کر دی جائے تو وہ بھی بہتر ہو سکتا ہے
ہمیں بھی یہ ڈیزائن نہایت پسند آیا ہے۔ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
محفل پر کافی تجربہ کار اور باقاعدہ پروفیشنل ڈیزائننگ کرنے والے ممبرز بھی موجود ہیں.وہ اس سے بہتر بھی پیش کر سکتے ہیں،اگر توجہ کریں تو
اشتیاق علی الکبیر dxbgraphics متلاشی
 
Top