مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے

فاروقی

معطل
مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دُعا نہ دے

میں غمِ جہاں سے نڈھال ہوں کہ سراپا حزن و ملال ہوں
جو لکھے ہیں میرے نصیب میں وہ الم کسی کو خُدا نہ دے

نہ یہ زندگی مری زندگی، نہ یہ داستاں مری داستاں
میں خیال و وہم سے دور ہوں، مجھے آج کوئی صدا نہ دے

مرے گھر سے دور ہیں راحتیں، مجھے ڈھونڈتی ہیں مصیبتیں
مجھ خوف یہ کہ مرا پتہ کوئی گردشوں کو بتا نہ دے

مجھے چھوڑ دے مرے حال پر، ترا کیا بھروسہ اے چارہ گر
یہ تری نوازشِ مختصر ، مرا درد اور بڑھا نہ دے

مرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتشِ گُل سے ہے کہیں یہ چمن کو جلا نہ دے

درِ یار پہ بڑی دھوم ہے ، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے
ابھی نیند آئی ہے حُسن کو کوئی شور کر کے جگا نہ دے

مرے داغِ دل سے ہے روشنی یہی روشنی مری زندگی
مجھے ڈر ہے اے مرے چارہ گر یہ چراغ تُو ہی بُجھا نہ دے

وہ اُٹھے ہیں لے کے خم و سبو، ارے اے شکیل کہاں ہے تُو
ترا جام لینے کو بزم میں ، کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے

(شکیل)
 
جیا راؤ

محفلین
مرے ہم نفس، مرے ہم نوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دُعا نہ دے

مجھے چھوڑ دے مرے حال پر، ترا کیا بھروسہ اے چارہ گر
یہ تری نوازشِ مختصر ، مرا درد اور بڑھا نہ دے

درِ یار پہ بڑی دھوم ہے ، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے
ابھی نیند آئی ہے حُسن کو کوئی شور کر کے جگا نہ دے

وہ اُٹھے ہیں لے کے خم و سبو، ارے اے شکیل کہاں ہے تُو
ترا جام لینے کو بزم میں ، کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے

بہت ہی خوبصورت !!!
شئیر کرنے کا شکریہ فاروقی
 
محسن حجازی

محفلین
بہت خوب صورت کلام ہے،شکریہ:):):)

ملائکہ ہمارا مشورہ ہے کہ اب اس جملے کی ایک مہر بنوا لی جائے!:grin:
آپ کو ناحق زحمت ہوتی ہے بار بار تحریر کی:grin:
طارق روڈ سے پتہ کروا لیجئے ساٹھ ستر میں بن جائے گی مدتوں کام آئے گی۔:rolleyes:
تاہم اس کے آگے مسکراتے ہوئے زرد چہروں کی ایک الگ سے بنوا لی جائے اور حسب ذائقہ لگا دی جائے۔:grin:
یہ چہروں والی مہر آپ اور شگفتہ آپی دونوں کے کام آئے گی:cool:

دخل در معقولات کے لیے معذرت!
 
ملائکہ

یہ تو آپ نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے۔ ارے کراچی میں کیا مہریں بنتی ہونگی جو السلام آباد میں بنتی ہیں بھئی وہ وفاق جو ہوا وہاں کی جو مہر لگی گی وہ بالکل پکی ہوگی تو آپ ایک میرے لئے بنوادیں:hatoff:
 
جناب یہ وفاقی مہریں بہت مہنگی ہیں آپ طارق روڈ سے پتہ تو کروائیے:grin:
نہیں تو ہم آپ کو بنوا دیں گے :rolleyes:
 
Top