مزاحیہ سوال جواب

الٹی گنگا میں الٹے بانس بریلی کو الٹے پاؤں واپس جاکر الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے تو اس وقوعے کی ایف آئی آر کتنی دیر میں کٹے گی؟
98 سے الٹی گنتی گننا شروع کر دیں جب آپ 99 پر پہنچ جائیں گے تب آپ کی ایف آئی آر کٹ جائے گی:heehee:


آپ کو ابوظہبی کے شیخ کا نمبر پتا ہے؟
 

ناصر رانا

محفلین
الٹی گنگا میں الٹے بانس بریلی کو الٹے پاؤں واپس جاکر الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے تو اس وقوعے کی ایف آئی آر کتنی دیر میں کٹے گی؟
جب چور کوتوال کو ڈانٹ دے گا تو کوتوال کی مجال ہے جو ایف آئی آر کاٹے۔

جب استاد لڑکوں کو مرغا بنا سکتا ہے تو لڑکیوں کو مرغی کیو نہیں بناتا جب کہ اس صورت میں انڈوں کا فائدہ بھی حاصل ہوگا
 

ناصر رانا

محفلین
ابو ظہبی میں اب شیخ کہاں بستے ہیں، اب تو انڈین اعر پاکستانی ہی پائے جاتے ہیں وہاں۔

جب بھینس روز چرنے کو جاتی تھی اور پیٹ بھر کر آتی تھی تو اس کو ڈنڈا کیوں مارا؟
 
ابو ظہبی میں اب شیخ کہاں بستے ہیں، اب تو انڈین اعر پاکستانی ہی پائے جاتے ہیں وہاں۔

جب بھینس روز چرنے کو جاتی تھی اور پیٹ بھر کر آتی تھی تو اس کو ڈنڈا کیوں مارا؟
ڈنڈا مارنے والے سے پوچھیں میں کیوں بتاؤں


کوا ہنس کی چال کیوں چلتا ہے؟
 
مکھی کی کتنی آنکھیں ہوتیں ہیں؟
images
 
Top