میکے جا بیٹھی ہے وہ ہو کر خفا
خوش خرامی کا مزہ جاتا رہا
جھڑکیاں اور گھرکیاں اب کون دے
خوش کلامی کا مزہ جاتا رہا۔۔
بہت اچھے،!!!! خرم جی،!!!!وہ ایک گانے کا مکھڑا ہے
چھُپ گیا بدلی کے پیچھے چاند بھی شرما گیا
آپ کو دیکھا تو حوروں کو پسینہ آگیا
اس پر سال گزشتہ ہم نے کہا تھا
چھپ گیا کھُرلی کے پیچھے سانڈ بھی گھبرا گیا
آپ کو دیکھا تو بھوتوں کو پسینہ آگیا
جہاں گایا تھا خوشیوں کا ترانہ
مقدر دیکھیے روئے وہیں پر
ہوئے مسجد سے گم جوتے ہمارے
جہاں سے پائے تھے، کھوئے وہیں پر