مزاحیہ نظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم
چند دن بعد ہمارے کالج میں ایک فنکشن ہو رہا ہے، جس کے سلسلے میں مجھے ایک مزاحیہ نظم چاہیے پڑھائی سے متعلقہ۔
مدد پلیز جلد سے جلد
محمد خلیل الرحمٰن صاحب
محمداحمد بھائی
امجد علی راجہ بھائی
محسن وقار علی بھائی
محمد اسامہ سَرسَری بھائی
نیلم آپی
عینی شاہ صاحبہ
قرۃالعین اعوان صاحبہ
 
ابھی ابھی فی البدیہ بنائی ہے، اگر پسند آجائے تو اساتذہ سے اصلاح کروا کر پڑھوالیں۔
جب میں نے کہا امی سے میں لڑکا ہوں اچھا
امی نے کہا اپنی بڑائی نہیں اچھی
پٹ پٹ کے لڑائی میں جب آیا ہوں میں گھر پر
ابو نے کہا بیٹا! لڑائی نہیں اچھی
باجی نے کہا کھانے پہ کنٹرول کرو تم
ہر وقت کچن پر یہ چڑھائی نہیں اچھی
چھوٹو نے کہا قورمہ بازار سے لادو
گھر میں جو بنی ہے وہ کڑھائی نہیں اچھی
بہنا نے کہا سیکھنی مجھ کو ہے سلائی
لگتی ہے مجھے اپنی کڑھائی نہیں اچھی
جب علمی ذخیرہ مجھے گھر میں ہے میسر
اسکول میں پھر لگتی پڑھائی نہیں اچھی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد اسامہ سَرسَری بھائی
نظم تو بہت عمدہ ہے لیکن کچھ ایسی ہونی چاہیے کہ جسے لڑکے سن کے ہنس ہنس کے پاگل ہو جائیں اور بیچ میں فزکس، کیمسٹری، ٹیچرز وغیرہ کے نام بھی آئیں، خیر نام تو میں اپنے حساب سے تبدیل کر لوں گا، بس ایک سکیچ مل جائے۔
 
آپ اپنی مطلوبہ باتیں مجھے مکالمے میں لکھ دیں میں ناموں سمیت انشاءاللہ بنادوں گا، مگر ہنس ہنس کے پاگل ہونے والا معیار بہت ۔۔۔۔:)
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
ابھی ابھی فی البدیہ بنائی ہے، اگر پسند آجائے تو اساتذہ سے اصلاح کروا کر پڑھوالیں۔
جب میں نے کہا امی سے میں لڑکا ہوں اچھا
امی نے کہا اپنی بڑائی نہیں اچھی
پٹ پٹ کے لڑائی میں جب آیا ہوں میں گھر پر
ابو نے کہا بیٹا! لڑائی نہیں اچھی
باجی نے کہا کھانے پہ کنٹرول کرو تم
ہر وقت کچن پر یہ چڑھائی نہیں اچھی
چھوٹو نے کہا قورمہ بازار سے لادو
گھر میں جو بنی ہے وہ کڑھائی نہیں اچھی
بہنا نے کہا سیکھنی مجھ کو ہے سلائی
لگتی ہے مجھے اپنی کڑھائی نہیں اچھی
جب علمی ذخیرہ مجھے گھر میں ہے میسر
اسکول میں پھر لگتی پڑھائی نہیں اچھی
نین بھائی ذرا اس میں پائتھون کہانی والا تڑکا لگادیں۔۔ منے کا بھلا ہو جائے گا۔۔:bighug:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ذرا اس میں پائتھون کہانی والا تڑکا لگادیں۔۔ منے کا بھلا ہو جائے گا۔۔:bighug:
انیس بھائی شاعری اپنا میدان نہیں۔۔ ۔ویسے کچھ الفاظ بدل دیئے جائیں تو لطف سہ بالا ہو جائے گا۔ پر پھر منے کے ساتھ ساتھ مسافر اور شاعر بھی سیخ پاء ہوجائیں گے۔۔ :laugh:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
نظم کے ساتھ ساھ ایک اور ڈرامے کی طرح کی تجویز کہ کیا کوئی ایسا ڈرامہ مل سکتا ہے کہ جس میں موجودہ حالات مثلا کرپشن، لوڈ شیڈنگ وغیرہ پہ ہلکا پھلکا مزاحیہ طنز کیا گیا ہو اور ساتھ میں ایک میسجنگ لائنز بھی ہوں اُس میں۔
آج آخری دن ہے، کل سب فائنل کرنا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم صاحب۔ اب ایسی بھی کیا بے بسی۔ آؤ، ذرا بتاؤ، کیا ماحول ہے۔ یہیں کچھ کر لیتے ہیں۔ اچھا نہیں لگ رہا۔ سو رنگ باز مل کر بھی رنگ نہ جما سکیں تو۔
ماحول تو زبردست ہے۔
بس اب کچھ رنگ بھی جم جائے۔
ویسے میں کچھ مزاحیہ نظمیں بھی ڈھونڈ رہا ہوں مگر کامیابی نہیں مل رہی۔،
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
آپ اگر کچھ کالج، ٹیچروں، ساتھیوں کا خاکہ سا یہاں بیان کریں، تو کچھ نہ کچھ ہو ہی جائے گا۔ ہمارے ذہن سے سوچیں، کچھ بھی اندازہ نہیں!
 
نظم کے ساتھ ساھ ایک اور ڈرامے کی طرح کی تجویز کہ کیا کوئی ایسا ڈرامہ مل سکتا ہے کہ جس میں موجودہ حالات مثلا کرپشن، لوڈ شیڈنگ وغیرہ پہ ہلکا پھلکا مزاحیہ طنز کیا گیا ہو اور ساتھ میں ایک میسجنگ لائنز بھی ہوں اُس میں۔
آج آخری دن ہے، کل سب فائنل کرنا ہے۔
معذرت بھائی یہ ڈرامے بازیاں میں نے آج تک نہیں کیں۔:)
 
عینی شاہ

محفلین
السلام علیکم
چند دن بعد ہمارے کالج میں ایک فنکشن ہو رہا ہے، جس کے سلسلے میں مجھے ایک مزاحیہ نظم چاہیے پڑھائی سے متعلقہ۔
مدد پلیز جلد سے جلد
محمد خلیل الرحمٰن صاحب
محمداحمد بھائی
امجد علی راجہ بھائی
محسن وقار علی بھائی
محمد اسامہ سَرسَری بھائی
نیلم آپی
عینی شاہ صاحبہ
قرۃالعین اعوان صاحبہ
:eek: اتنی فیمس ہو گئی ہوں کہ پوئمز کے آدرز ملنے سٹارٹ ہو گئے ہیں مجھے :p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کام بن گیا۔

ایک غزل اور دو نظمیں سلیکٹ ہوئی ہیں، کل فائنل ہو جائیں گی:
1۔ احمد فراز کی "سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں"
2۔ سرفراز شاہد "یہی کالج ہے اے ہمدم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی"
3۔ سرفراز شاہد کی "یہی کالج ہے اے ہمدم جہاں سلطان پڑھتا تھا"
 
Top