عاطف بٹ
محفلین
ایک بزرگ کسی گاؤں میں گئے اور دیکھا کہ ایک خاتون بیٹھی رو رہی ہے۔ اس سے رونے کی وجہ پوچھی تو خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں مگر ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ بزرگ نے کہا کہ تم پریشان مت ہو، میں مزار پر جا کر تمہارے نام کا چراغ جلاؤں گا۔
وہ بزرگ دس سال بعد اسی گاؤں میں دوبارہ آئے تو دیکھا کہ اس خاتون کے اردگرد دس بچے کھیل رہے تھے۔ بزرگ نے پوچھا کہ یہ بچے کون ہیں۔ خاتون نے جواب دیا، یہ سب میرے بچے ہیں۔ بزرگ نے استفسار کیا کہ تمہارا شوہر کہاں ہے۔ خاتون بولی، وہ مزار ڈھونڈ کر چراغ بجھانے گیا ہے!