محمد سعد
محفلین
ہفتے کے دن کی سرگرمی سے کچھ احباب کا دل نہیں بھرا تھا تو انہوں نے 26 جون کو اپنے طور پر مزید فلکی مشاہدے کی ٹھانی۔ چونکہ کوئی بڑا ایونٹ کرنا مقصود نہیں تھا تو کوئی اپنے گھر کے قریب کسی مقام پر پہنچا اور کسی نے اپنی چھت کا رخ کیا۔ میں نے بھی دوربین اٹھائی اور فلکی سوسائٹی کے خاور علی شیر بھائی کی اقتداء میں ایف نائن پارک کا رخ کیا۔
چونکہ محمد تابش صدیقی اور امجد میانداد نے اگلی بار مطلع کرنے کو کہا تھا تو ارادہ بنتے ہی فوراً ان کو اطلاع دی اور نتیجتاً امجد میانداد تیار ہو گئے، البتہ 26 کی شام کو بادل دیکھ کر اور کرکٹ میچ دیکھنے کے اشتیاق میں نیت خراب کر بیٹھے اور نہیں آئے۔ چنانچہ ان میں کچھ غم و افسوس کے جذبات ابھارنے کے لیے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں کہ انہوں نے بہت کچھ مس کر دیا۔
اس بار ہمارے پاس زحل کی تصاویر بھی ہیں جو کہ ڈاکٹر فرخ شہزاد نے اپنی Meade ETX 125 دوربین کی مدد سے کھینچیں۔
زحل کی ایک تصویر
مزید کے لیے پاک آسٹرونومرز کی ویب سائٹ پر رپورٹ ملاحظہ فرمائیں۔