سیاست میں تنقید ایک لازمہ ہے لیکن قطع نظر سیاسی پس منظر کے کچھ اچھی باتوں میں مخالفینِ سیاست کی توصیف کرنا کچھ برائی نہیں رکھتا مثال کے طور پر پی ٹی آئی کا سیاسی ہمدرد نہ ہونے کے باوجود میں نے بعض مواقع پر ان کے بہتر کام کی تعریف کی لیکن اسی طرح سے تنقید کو بھی برداشت کیا جانا چاہئے اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ہمدرد تنقید برداشت کرنے کا کچھ زیادہ حوصلہ نہیں رکھتے اور بہت جلد تکرار و گالی گلوچ پر اتر آتے ہیں ۔
پی ٹی آئی ، سماجی انصاف اور تبدیلی کے نعرے کے ساتھ منظر عام پر آئی تھی ۔ جس نے اعلان کیا تھا کہ وہ وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دے گی اور اراکین اسمبلی کی مراعات کو لگام دے گی لیکن اسی پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں فی کس 15000 روپے کا اضافہ کیا ہے جو کہ ہاؤس رینٹ کی مد میں ہے ۔ ہم سب جانتے ہیں اراکین اسمبلی کی تنخواہ پہلے ہی کافی ہے اور اس تنخواہ کے دکھلاوے کے ہوتے ان کی مراعات اور لوٹ مار کئی گنا زیادہ ہوتی ہے ایسے میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ صرف ایک غلط مثال ہے بلکہ پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کے برعکس بھی ۔