گُلِ یاسمیں
لائبریرین
آپ کے حصے کا کام ہم نے کر دیا علی وقار بھیا۔بھائی! مزید گہرائی میں جانا میرے لیے ممکن نہیں۔
آپ کے حصے کا کام ہم نے کر دیا علی وقار بھیا۔بھائی! مزید گہرائی میں جانا میرے لیے ممکن نہیں۔
اس سرتوڑ کوشش پر ہم آپ کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کرتے ہیں ۔اس میں شاعرہ نے وہ کو جو خوشبو کی طرح ہوا میں بکھر جانے کا کہا ہے۔ تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس میں وفا نہیں ۔ ہوا کے ساتھ ادھر سے اُدھر بکھرتا جائے گا۔ شاید یہ سن رکھا ہو گا کہ
چلو تم اُدھر کو ہوا ہو جدھر کی
اور خود کو پھول سے تشبیہ دی ہے جس کی وہ خوشبو ہے۔ اور خوشبو کے چلے جانے کے بعد پھول چونکہ بے خوشبو رہ جائے گا تو اس فکر میں ہیں کہ ہائے اب میرا کیا ہو گا۔ دہائی دیتے ہوئے غم کی کیفیت میں کہا ہے
وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
بھائیو ہمیں اشعار کی کوئی سمجھ نہیں مگر پھر بھی ہم نے کوشش کی ہے۔ اور بھرپور کوشش کی ہے آپ سب کو سمجھانے کی کہ آخر پروین شاکر کیا کہنا چاہتی ہیں۔
محمد عبدالرؤوف بھیا علی وقار بھیا بچا لیجئیے گا ہمیں۔ فی میل کی نگاہ سے ہم نے شعر کا مطلب بیان کیا ہے بس۔
محفلین کو کان تو بند کر لینے دیجئے پہلے۔ ہم بھی اپنے مورچے میں پناہ لے لیں پہلے۔اس سرتوڑ کوشش پر ہم آپ کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کرتے ہیں ۔
مورچے میں کیوں چھپنے لگی ہو، جس کی تکریم کی جا رہی ہوتی ہے اس پر توپیں نہیں چلائی جاتیں۔محفلین کو جان تو بند کر لینے دیجئے پہلے۔ ہم بھی اپنے مورچے میں پناہ لے لیں پہلے۔
یعنی کہ ہم نے صحیح تشریح کی شعر کی؟مورچے میں کیوں چھپنے لگی ہو، جس کی تکریم کی جا رہی ہوتی ہے اس پر توپیں نہیں چلائی جاتیں۔
ہم اس لفظ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں صنفِ آہن کہا جائے نہ کہ کرخت۔۔۔۔۔ ورنہصنف کرخت
اور تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ اکیلے آپ کےدھرنا دینے سے نہیں آنی تبدیلی۔ جو کہہ دیا سو کہہ دیا۔ہم اس لفظ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں صنفِ آہن کہا جائے نہ کہ کرخت۔۔۔۔۔ ورنہ
اور جنہوں نے ہجوم کے ساتھ دھرنے دیئے کیا وہ تبدیلی لا سکے؟ 😜😂😂اور تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ اکیلے آپ کےدھرنا دینے سے نہیں آنی تبدیلی۔ جو کہہ دیا سو کہہ دیا۔
شاعری جو بھی کر رہا ہے وہ شاعر ہے چاہے مرد ہو یا عورت ۔ اسے شاعر ہی کہنا چاہیے ۔ اسی طرح کے الفاظ ہیں استاد اور دوست۔ 'یونیورسٹیوں کی استادیں' اور 'میری دوست' وغیرہ جیسی تراکیب آپ نے پڑھی یا سنی ہوں گی ۔ اور ڈاکٹر عافیہ وغیرہابو ہاشم صاحب، "فرماتی" بھی تو صنف کو ظاہر کرنے کے لیے ہے۔ اور شاعر کے ساتھ فرماتی تو اٹ پٹا سا لفظ بن جائے گا۔ اگر شاعر ہی کہنا ہے تو پھر کہنا پڑے گا کہ "شاعر کا یہ فرمانا ہے"