مسافر ہوں یارو ۔۔۔

مسافر

محفلین
لکھے جو خط تجھے

ٹائیٹل : لکھے جو خط تجھے
فلم : کنیا دان (1968 ء)
موسیقار : شنکر جے کشن
کاسٹ : ششی کپور ، آشا پاریکھ
گلوکار : رفیع


لکھے جو خط تجھے
وہ تیری یاد میں
ہزاروں رنگ کے
نظارے بن گئے

سویرا جب ہوا
تو پھول بن گئے
جو رات آئی تو
ستارے بن گئے

کوئی نغمہ کہیں گونجا ، کہا دل نے کہ تُو آئی
کہیں چٹکی کلی کوئی ، میں یہ سمجھا تُو شرمائی
کوئی خوشبو کہیں بکھری ، لگا یہ زلف لہرائی

فضا رنگیں ، ادا رنگیں ، یہ اِٹھلانا یہ شرمانا
یہ انگڑائی یہ تنہائی ، یہ ترسا کر چلے جانا
بنا دے نا کہیں مجھ کو ، جواں جادو یہ دیوانہ

جہاں تُو ہے ، وہاں میں ہوں ، میرے دل کی تُو دھڑکن ہے
مسافر مَیں تُو منزل ہے ، مَیں پیاسا ہوں تُو ساون ہے
میری دنیا یہ نظریں ہیں ، میری جنت یہ دامن ہے
 

مسافر

محفلین
حسن والے تیرا جواب نہیں

ٹائیٹل : حسن والے تیرا جواب نہیں
فلم : گھرانہ (1961 ء)
موسیقار : روی
کاسٹ : راجندر کمار ، آشا پاریکھ
گلوکار : رفیع


حسن والے تیرا جواب نہیں
کوئی تجھ سا نہیں ہزاروں میں

تو ہے ایسی کلی جو گلشن میں
ساتھ اپنے بہار لائی ہو
تو ہے ایسی کرن جو رات ڈھلے
چاندنی میں نہا کے آئی ہو
یہ تیرا نور یہ تیرے جلوے
جس طرح چاند ہو ستاروں میں
حسن والے ۔۔۔

تیری آنکھوں میں ایسی مستی ہے
جیسے چھلکے ہوئے ہوں پیمانے
تیرے ہونٹوں پہ وہ خاموشی ہے
جیسے بکھرے ہوئے ہوں افسانے
تیری زلفوں کی ایسی رنگت ہے
جیسی کالی گھٹا بہاروں میں
حسن والے ۔۔۔

تیری صورت جو دیکھ لے شاعر
اپنے شعروں میں تازگی بھر لے
اک مصور جو تجھ کو پا جائے
اپنے خوابوں میں زندگی بھر لے
نغمہ گر ڈھونڈ لے اگر تجھ کو
درد بھر لے وہ دل کے تاروں میں
حسن والے تیرا جواب نہیں ۔۔۔
 

مسافر

محفلین
ہونٹوں سے چھو لو تم

ٹائیٹل : ہونٹوں سے چھو لو تم
فلم : پریم گیت (1981 ء)
موسیقار : جگجیت سنگھ
کاسٹ : راج ببر ، انیتا راج
گلوکار : جگجیت سنگھ


ہونٹوں سے چھو لو تم
میرا گیت امر کر دو
بن جاؤ میت میرے
میری پریت امر کر دو

نہ عمر کی سیما ہو
نہ جنم کا ہو بندھن
جب پیار کرے کوئی
تو دیکھے کیول من
نئی ریت چلا کر تم
یہ ریت امر کر دو
ہونٹوں سے چھو لو تم ۔۔۔

جگ نے چھینا مجھ سے
مجھے جو بھی لگا پیارا
سب جیتا کیے مجھ سے
میں ہر دم ہی ہارا
تم ہار کے دل اپنا
میری جیت امر کر دو
ہونٹوں سے چھو لو تم ۔۔۔

آکاش کا سوناپن
میرے تنہا من میں
پائل چھنکاتیں تم
آ جاؤ جیون میں
سانسیں دے کر اپنی
انگیت امر کر دو
ہونٹوں سے چھو لو تم ۔۔۔
میرا گیت امر کر دو ۔۔۔
 

مسافر

محفلین
اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا

ٹائیٹل : اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا
فلم : ‫1942 A Love Story ۔(1994ء)۔
موسیقار : ر۔ڈ۔برمن
کاسٹ : انیل کپور ، منیشا کوئرالہ
گلوکار : کمار سانو


ہو او ۔۔۔ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا
اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ، جیسے
کھلتا گلاب ، جیسے
شاعر کا خواب ، جیسے
اجلی کرن ، جیسے
بن میں ہرن ، جیسے
چاندنی رات ، جیسے
نرمی بات ، جیسے
مندر میں ہو اک جلتا دِیا ، ہو
ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ۔۔۔

ہو ، ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ۔۔۔
ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ، جیسے
صبح کا روپ ، جیسے
سردی کی دھوپ ، جیسے
وینا کی تان ، جیسے
رنگوں کی جان ، جیسے
بل کھائیں بیل ، جیسے
لہروں کا کھیل ، جیسے
خوشبو لیے آئے ٹھنڈی ہوا ، ہو
ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ۔۔۔

ہو ، ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ۔۔۔
ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ، جیسے
ناچتا مور ، جیسے
ریشم کی ڈور ، جیسے
پریوں کا راگ ، جیسے
صندل کی آگ ، جیسے
سولہ سنگھار ، جیسے
رس کی پھوار ، جیسے
آہستہ آہستہ بڑھتا نشہ ، ہو !
ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ۔۔۔
ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا !
 

مسافر

محفلین
میرے دشمن تو میری دوستی کو ترسے

ٹائیٹل : میرے دشمن تو میری دوستی کو ترسے
فلم : آئے دن بہار کے (1966 ء)
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
کاسٹ : دھرمیندر ، آشا پاریکھ
گلوکار : رفیع


میرے دشمن تو میری دوستی کو ترسے
مجھے غم دینے والے تُو خوشی کو ترسے

تُو پھول بنے پتاجھڑ کا ، تجھ پہ بہار نہ آئے کبھی
میری ہی طرح تُو تڑپے ، تجھ کو قرار نہ آئے کبھی
جیے تُو اس طرح کہ زندگی کو ترسے

اتنا تو اثر کر جائیں میری وفائیں او بے وفا
جب تجھے یاد آئیں اپنی جفائیں او بے وفا
پشیمان ہو کے روئے ، تو ہنسی کو ترسے

تیرے گلشن سے زیادہ ویراں کوئی ویرانہ نہ ہو
اس دنیا میں تیرا جو اپنا تو کیا ، بیگانہ نہ ہو
کسی کا پیار کیا، تُو بے رُخی کو ترسے

میرے دشمن تو میری دوستی کو ترسے
میرے دشمن تو ۔۔۔
 

مسافر

محفلین
میرے محبوب قیامت ہوگی

ٹائیٹل : میرے محبوب قیامت ہوگی
فلم : مسٹر ایکس اِن بمبئے (1964 ء)
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
کاسٹ : کشور کمار ، کم کم
گلوکار : کشور


میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی

نام نکلے گا تیرے ہی لب سے
جان جب اس دلِ ناداں سے رخصت ہوگی
میرے محبوب ۔۔۔

تیری گلی میں آتا صنم
نغمے وفا کے گاتا صنم
تجھ سے سنا نہ جاتا صنم
اب آ پہنچا آیا ہوں مگر
یہ کہہ کر میں دیوانہ
ختم اب آج یہ وحشت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی

میرے صنم کے در سے اگر
بادِ صبا ہو تیرا گزر
کہنا ستمگر کچھ ہے خبر
تیرا نام لیا
جب تک بھی جِیا
اے شمع تیرا پروانہ
جس سے اب تک تجھے نفرت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں محبت ہوگی

میرے محبوب ۔۔۔
 

مسافر

محفلین
میرے نیناں ساون بھادوں

ٹائیٹل : میرے نیناں ساون بھادوں
فلم : محبوبہ (1976 ء)
موسیقار : ر۔ڈ۔برمن
کاسٹ : راجیش کھنہ ، ہیما مالنی
گلوکار : کشور


میرے نیناں ساون بھادوں
پھر بھی میرا من پیاسا
پھر بھی میرا من پیاسا

اے دل دیوانے ، کھیل ہے کیا جانے
درد بھرا یہ ، گیت کہاں سے
اِن ہونٹوں پہ آئے ، دور کہیں لے جائے
بھول گیا کیا ، بھول کے بھی ہے
مجھ کو یاد ذرا سا ، پھر بھی ۔۔۔

بات پرانی ہے ، ایک کہانی ہے
اب سوچوں تمہیں ، یاد نہیں ہے
اب سوچوں نہیں بھولے ، وہ ساون کے جھولے
ریتو آئے ریتو جائے دے کے
جھوٹا اک دلاسا ، پھر بھی ۔۔۔

برسوں بیت گئے ، ہم کو ملے بچھڑے
بجری بنا کر ، گگن پہ چمکے
بیتے سمے کی ریکھا ، میں نے تم کو دیکھا
من سنگ آنکھ مچولی کھیلے
آشا اور نراشا ، پھر بھی میرا من پیاسا
پھر بھی ۔۔۔
 

مسافر

محفلین
کھلونا ، جان کر تم

ٹائیٹل : کھلونا ، جان کر تم
فلم : کھلونا (1970 ء)
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
کاسٹ : سنجیو کمار ، ممتاز
گلوکار : رفیع


کھلونا ، جان کر تم تو ، میرا دل توڑ جاتے ہو
مجھے اس ، حال میں کس کے سہارے چھوڑ جاتے ہو
کھلونا ۔۔۔

میرے دل سے نہ لو بدلہ زمانے بھر کی باتوں کا
ٹھہر جاؤ سنو مہمان ہوں میں چند راتوں کا
چلے جانا ابھی سے کس لیے منہ موڑ جاتے ہو
کھلونا ۔۔۔

گلہ تم سے نہیں کوئی ، مگر افسوس تھوڑا ہے
کہ جس غم سے میرا دامن بڑی مشکل سے چھوڑا ہے
اسی غم سے میرا پھر آج رشتہ جوڑ جاتے ہو
کھلونا ۔۔۔

خدا کا واسطہ دے کر منا لوں دور ہوں لیکن
تمہارا راستہ میں روک لوں مجبور ہوں لیکن
کہ میں چل بھی نہیں سکتا ہوں اور تم دوڑ جاتے ہو
ہو ، کھلونا ۔۔۔
 

مسافر

محفلین
دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے

ٹائیٹل : دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے
فلم : سلسلہ (1981 ء)
موسیقار : شیو ہری
کاسٹ : امیتابھ ، جیا بہادری ، ریکھا
گلوکار : لتا ، کشور


دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے
دور تک نگاہوں میں ہیں گل کھلے ہوئے
یہ گلہ ہے آپ کی نگاہوں میں
پھول بھی ہوں درمیاں تو فاصلے ہوئے
دیکھا ایک خواب ۔۔۔

میری سانسوں میں بسی خوشبو تری
یہ ترے پیار کی ہے جادوگری
تیری آواز ہے ہواؤں میں
پیار کا رنگ ہے فضاؤں میں
دھڑکنوں میں تیرے گیت ہیں کھِلے ہوئے
کیا کہوں کہ شرم سے ہیں ہیں لب سِلے ہوئے
دیکھا ایک خواب ۔۔۔

میرا دل ہے تیری پناہوں میں
اب چھپا لوں میں تجھے بانہوں میں
تیری تصویر ہے نگاہوں میں
دور تک روشنی ہے راہوں میں
کل اگر نہ روشنی کے قافلے ہوئے
پیار کے ہزار دیپ ہیں جلے ہوئے
دیکھا ایک خواب ۔۔۔
 
Top