مستقبل کا مستقبل

کاظمی بابا

محفلین
السلام علیکم
امید اور دعا ہے کہ سب احباب راضی خوشی ہوں۔

ہم چاہتے ہیں کہ اس دھاگے میں مستقبل سے متعلق صحت مند گفتگو کی جائے۔
تمام احباب سے گذارش ہے کہ تنقید سے اجتناب کریں اور صرف مثبت خیالات اور رہنمائی فراہم کریں۔

آج کا موضوع ہے مستقبل کا مستقبل۔
چند سوالات ہیں، ان کے جوابات کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں، ہمیں قوی امید ہے کہ آپ کے تجربات کا فیض بہت سوں کو پہنچے گا۔

آپ کا پیشہ کیا ہے؟
آپ اپنے موجودہ پیشے سے کتنے فیصد مطمئن ہیں ؟
کیا آپ پیشہ تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟
کیا آپ اپنے کسی ایک بچے کو اس پیشہ میں دیکھنا پسند کریں گے ؟
آپ اپنے بچوں کے لئے دیگر کونسا پیشہ پسند کریں گے ؟
کیا آپ اپنے بچوں کی تعلیم کسی منصوبہ کے تحت کر رہے ہیں ؟
ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنا پسند فرمائیں گے ؟

والسلام
خیر اندیش
کاظمی
 
کاظمی بابا

محفلین
لگتا ہے گفتگو کا آغاز بھی ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔
نمونہ حاضر ہے۔

آپ کا پیشہ کیا ہے؟
مشینری امپورٹ کا چھوٹا سا کاروبار

آپ اپنے موجودہ پیشے سے کتنے فیصد مطمئن ہیں ؟
الحمد للہ، کبھی محتاجی نہیں ہوئی۔ سو فیصد مطمئن ہیں۔

کیا آپ پیشہ تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟
نہیں۔

کیا آپ اپنے کسی ایک بچے کو اس پیشہ میں دیکھنا پسند کریں گے ؟
جی ہاں۔ بڑے بیٹے کو۔

آپ اپنے بچوں کے لئے دیگر کونسا پیشہ پسند کریں گے ؟
آئی ٹی، تعلیم اور انجینئرنگ۔

کیا آپ اپنے بچوں کی تعلیم کسی منصوبہ کے تحت کر رہے ہیں ؟
جی ہاں۔ بچوں کے میلان اور مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ اللہ کے کرم کی توقع کے ساتھ۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنا پسند فرمائیں گے ؟
گاؤں میں اپنے سکول کی خدمت۔
 
x boy

محفلین
السلام علیکم
علیکم السلام
امید اور دعا ہے کہ سب احباب راضی خوشی ہوں۔
بہت خوشی ہوئی

ہم چاہتے ہیں کہ اس دھاگے میں مستقبل سے متعلق صحت مند گفتگو کی جائے۔
ان شاء اللہ
تمام احباب سے گذارش ہے کہ تنقید سے اجتناب کریں اور صرف مثبت خیالات اور رہنمائی فراہم کریں۔
بہت شکریہ

آج کا موضوع ہے مستقبل کا مستقبل۔
اچھا موضوع ہے
چند سوالات ہیں، ان کے جوابات کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں، ہمیں قوی امید ہے کہ آپ کے تجربات کا فیض بہت سوں کو پہنچے گا۔
ٹھیک ہے

آپ کا پیشہ کیا ہے؟
انڈسٹریل پروڈکٹ امپورٹر ، ایکسپورٹر، سپلائر، اسٹوکسٹ،ڈسٹربیوٹرز۔
آپ اپنے موجودہ پیشے سے کتنے فیصد مطمئن ہیں ؟
الحمدللہ مطمئن ہوں۔
کیا آپ پیشہ تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں ؟
الحمدللہ،،،میں مطمئن ہوں۔ سوچا نہیں کبھی ،،،
کیا آپ اپنے کسی ایک بچے کو اس پیشہ میں دیکھنا پسند کریں گے ؟
رب العالعمین کی مرضی،،، جو انکی قسمت،، پڑھانا لکھانا ہمارا کام ۔
آپ اپنے بچوں کے لئے دیگر کونسا پیشہ پسند کریں گے ؟
ابھی چھوٹے ہیں
کیا آپ اپنے بچوں کی تعلیم کسی منصوبہ کے تحت کر رہے ہیں ؟
دل میں ہے کہ کچھ بن جائے۔ ان شاء اللہ وقت اور حالات یہی رہے تو ،، اور اللہ ہی عزت دیتا ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنا پسند فرمائیں گے ؟
پاکستانی ہوں ،، الحمدللہ ،، لیکن عادات عام پاکستانی سے مختلف ،، ان شاء اللہ ریٹائر نہیں ہونگا اپنے بڑوں کی طرح
آخر وقت تک کام کرتا رہونگا۔

والسلام
خیر اندیش
کاظمی

جواب اور انداز بیان
ایکس بوائے ( بکم مین)
 
Top