محسن وقار علی
محفلین
پوسٹرز فار ٹومارو نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان اور کراچی آرٹ کونسل کے ساتھ ملک کر ایک نمائش کا انعقاد کیا۔
کراچی آرٹ کونسل میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں بولیویا، بوٹسوانا، ایکواڈور، گھانا، بوسنیا اور ہرزوگوینیا، کولمبیا، یونان، انڈیا، کینیا، میکسیکو، یوکرائن، مقدونیا، موراکو، تیونس اور پاکستان سے جمہوریت کے موضوع پرسو پوسٹرز پیش کیے گئے۔
اقوام متحدہ کے ڈیموکریسی فنڈ (یو این ڈی ای ایف) کے تعاون سے منعقد ہونے والا ‘پوسٹرز فار ٹومارو’ انسانی حقوق کے حوالے سے اہم ترین مقابلہ ہے جو سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے۔
اس کا مقصد ڈیزائن کمیونٹی سے ایسے پوسٹرز بنوانا ہے جو متعلقہ مسائل کے بارے میں صحت مندانہ مباحثے کی بنیاد رکھ سکیں۔اس کے لئے ہر سال دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر نمائش بیک وقت شروع ہوتی ہیں جن میں سے سو بہترین پوسٹرز کو منتخب کیا جاتا ہے۔
بہ شکریہ ڈان اردو
ہدا افضل، پاکستان