عبد الرحمٰن
محفلین
مسجدِ عشق میں نصّیر! چلو
حُسن والے__ امام ہوتے ہیں
جب وہ محوِ خرام ہوتے ہیں
مُلتِفت خاص و عام ہوتے ہیں
صبح ہوتے ہیں شام ہوتے ہیں
تزکرے تیرے__عام ہوتے ہیں
میں زمانے کو بھول جاتا ہوں
آپ جب___ہمکلام ہوتے ہیں
قیس اپنی جگہ ، ہم اپنی جگہ
اپنے اپنے____مقام ہوتے ہیں
جو جھگڑتے ہیں عشق والوں سے
وہ______اَلَدُالخِصام ہوتے ہیں
پستیوں پر بھی ہو نظر جن کی
وہی عالی____ مقام ہوتے ہیں
تُو سلامت رہے ترے ہاتھوں
ہم غریبوں کے کام ہوتے ہیں
موت جس وقت آن پہنچی ہے
سارے قصے___تمام ہوتے ہیں
بزمِ ساقی میں اور کیا واعظ
رند ہوتے ہیں ، جام ہوتے ہیں
قُرب میں فاصلے بڑھے اتنے
دُور سے اب سلام ہوتے ہیں
مسجدِ عشق میں نصّیر! چلو
حُسن والے___امام ہوتے ہیں
چراغِ گولڑہ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ
حُسن والے__ امام ہوتے ہیں
جب وہ محوِ خرام ہوتے ہیں
مُلتِفت خاص و عام ہوتے ہیں
صبح ہوتے ہیں شام ہوتے ہیں
تزکرے تیرے__عام ہوتے ہیں
میں زمانے کو بھول جاتا ہوں
آپ جب___ہمکلام ہوتے ہیں
قیس اپنی جگہ ، ہم اپنی جگہ
اپنے اپنے____مقام ہوتے ہیں
جو جھگڑتے ہیں عشق والوں سے
وہ______اَلَدُالخِصام ہوتے ہیں
پستیوں پر بھی ہو نظر جن کی
وہی عالی____ مقام ہوتے ہیں
تُو سلامت رہے ترے ہاتھوں
ہم غریبوں کے کام ہوتے ہیں
موت جس وقت آن پہنچی ہے
سارے قصے___تمام ہوتے ہیں
بزمِ ساقی میں اور کیا واعظ
رند ہوتے ہیں ، جام ہوتے ہیں
قُرب میں فاصلے بڑھے اتنے
دُور سے اب سلام ہوتے ہیں
مسجدِ عشق میں نصّیر! چلو
حُسن والے___امام ہوتے ہیں
چراغِ گولڑہ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ