علم و تیکنیک کی ترقی میں بلاشبہ ہر قوم بشمول مسلمانوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ مسلم تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بہت کچھ ایجادات ، دریافت اور تحقیق مل جائے گی۔ تاہم جو لطائف اس کالم میں مصنف نے اکھٹے کیے ہیں ان کی مثال ملنا مشکل ہے۔
کالم نگار ہوائی جہاز کی ایجاد کا سہرا نویں صدی کے "موجد" کے سر مونڈھ رہا ہے۔ زمین گول ہونے کے حقائق جن سے قدیم یونانی بھی واقف تھے اس کا مودا پندرہویں صدی کے مسلمان کے سر ڈالا ہے۔
شطرنج جو یقیناً اس کالم نگار کے نزدیک حرام ہوگی۔ اس کی ایجاد ساتویں صدی کے ہندوستانیوں سے لے کر دسویں صدی کے اندلسیوں کے سر ٹھوک دی ہے۔ باقی کالم پڑھنے کی ہمت نہیں۔
ایسے جاہلوں سے "تاریخ" پڑھنے سے بہتر ہے کہ بندہ حسن نثار کی تلخ مگر اکثر سچی تنقید پڑھ لے۔ نادان دوست سے دانا دشمن بہتر۔