مسلمانوں سےنفرت کااظہارکرنے والوں کوناکامی کا سامنا

473636_2935716_updates.jpg



برطانیہ میں مسلمانوں سےنفرت کااظہارکرنےکادن’پنش اے مسلم ڈے‘ منانے والوں کوناکام بنادیاگیا۔ لندن سمیت مختلف شہروں میں مسلم کمیونٹی کے افرادبےخطرباہرنکلےاورمعمولات زندگی جاری رکھے۔

473636_7130095_updates.jpg


برطانیہ میں انسدادِ دہشت گردی کی پولیس ملک کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو ملنے والے اس نفرت انگیز خط کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے جس میں مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی ہے.

473636_2711068_updates.jpg




اس خط میں 3 اپریل کو ’پنش اے مسلم ڈے‘ یعنی مسلمانوں کو سزا دینے کا دن، کے طور پر منانے کا کہا گیا تھا۔

473636_5070360_updates.jpg


برٹش مسلمانوں نےنفرت کاپرچارکرنیوالوں کی دھمکیاں نظرانداز کردیں،مختلف شہروں میں پرامن مظاہرےکیےگئے ۔

برمنگھم میں پاکستانی کمیونٹی نے پنش اےمسلم ڈے کو مسلمانوں سے محبت ’ لو اے مسلم ڈے‘ کےطورپر منایا۔

473636_3309580_updates.jpg


ہیلی فیکس میں مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کرنےوالوں میں حکمراں جماعت کےاراکین پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔

اسکاٹ لینڈمیں بھی نسل پرست اپنےمزموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکےاورمسلمانوں نےمختلف علاقوں میں تحائف بانٹ کر لوگوں کےدل جیت لیے۔
 
نام نہاد مہذبین اور ان کی جارحیت اور نفرت انگیز افکار لمحۂ فکریہ ضرور ہیں تاہم دیار غیر میں مقیم مسلمانوں کی بہادری کو مابدولت سلام پیش کرتے ہیں۔
 
Top