مسلمانوں کے لیے ¨حلال¨ سرچ انجن

عثمان رضا

محفلین
مآخذ جنگ

9-2-2009_4231_1.gif


چیک کیجیے
 

خوشی

محفلین
آپ کو حیرت نہیں‌ہونی چاھیئے اگر کل کلاں‌کو خبر آئے کہ حلال ایوارڈز کی تقریب ہو رہی ھے کہیں
 

ظفری

لائبریرین
جس رحجان کی طرف آپ سب نکل گئے ہیں اصل میں ایسا نہیں ہے ۔ دراصل یہ ویب سرچ انجن صرف ایسے مواد تک آپ کی رسائی ممکن بنائے گا ۔ جن میں غیر اخلاقی مواد موجود نہ ہو ۔ اگر آپ اس ویب سرچ انجن کے ذریعے کوئی ویب یا مواد سرچ کریں گے تو وہ تمام ایسے مواد اور ویب سائیٹس چھپا دے گا ۔ جن میں غیر اخلاقی مواد کے علاوہ اسلام مخالف مواد بھی موجود ہوگا ۔ لہذا آپ کے سامنے صرف ایسی ویب سائیٹس آئیں گی جو اسلامی عقائد اور اخلاقی سے متقاضی ہونگیں ۔ اس خبر میں " اسلامی قوانین " کے الفاظ سے غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے ۔
 
میں یو ایس آنے سے قبل جس کمپنی میں کام کرتا تھا وہاں ایک میٹا سرچ انجن بھی مینٹین کیا جاتا ہے۔ اور میں نے اس کے ڈیویلپمینٹ پر کافی کام بھی کیا ہے۔ آج اس سرچ انجن کے ریگیولیشن انجینئے سے میری گفتگو ہوئی۔ اور انہوں خود اس سرچ انجن کے حوالے سے بات کی شروعات کی۔ ان کا ماننا ہے کہ اس کے رزلٹ خاصے ریلیوینٹ ہوتے ہیں۔ اور یوں یہ اس میٹا سرچ انجن کا معاون کینڈیڈیٹ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شاید جلدی ہی اسے شامل بھی کر لیا جائے۔

اطلاع کے لئے عرض‌ہے کہ میٹا سرچ انجن ایسا سرچ انجن ہوتا ہے جو کسی مخصوص تلاش کی ورڈ کی دوسری بہت ساری سرچ انجنوں کے نتائج کو حاصل کر کے ان میں نئے سرے سے رینک ایگریگیشن کرتا ہے اور مجموع نتیجہ دکھاتا ہے۔ اس طرح بہتر اسپیم فائٹنگ ممکن ہو جاتی ہے۔

ملاحظہ فرمائیں اکسکوئک میٹا سرچ انجن۔
 
Top