مسلمان اور ابابیل

ضیاء حیدری

محفلین
مسلمان اور ابابیل
اللہ کرے اسرائیل کے ٹکڑے ہوجائیں، بہت سے مسلمان اپنے رب سے دعا گو ہیں، پھر یہی دعائیں سوشل میڈیا پر لکھ کر تاکید کی جاتی ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں، لائیک کریں سبسکرائب کریں، اتنا زیادہ کریں کہ کفار کی ٹانگیں ٹوٹ جائیں وہ نیست و نابود ہوجائیں۔
عمران خان بھی کہہ رہا ہے کہ گھبراؤ نہیں ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہیں، مگر عملی طور پر سعودیہ سے چاول پکڑرہا ہے،
یا اللہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو ظالموں سے آزادی عطا فرما۔ حقیقت یہ ہے کہ 70 برس گزر گئے کشمیر ہو یا فلسطین، آذاد نہ ہوا ہے نہ ہی کبھی ہوگا کیونکہ خواہشوں کے محل تعمیر کرنے کے لیے محنت، طاقت، ہمت اور خلوص درکار ہوتا ہے۔
فلسطین کے معاملے میں فی الحال ہوائی خواہشات ہیں کہ اقوام متحدہ آگے آئے یہ کرے وہ کرے یا پھر زبانی لعنت ملامت کہ ’فلسطین پہ بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم طاقت نہیں رکھتے کہ کچھ کرسکیں مگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی ہوا چلے کہ سب کچھ ہماری تمناوں کے مطابق ہو جائے۔ کشمیر پاکستان کا ہو جائے اور بیت المقدس فلسطینوں کو مل جائے۔ یا پھر ابابیلیں آجائیں، ایسا نہیں ہوگا۔
ہمت مرداں مدد خدا، پاکستان ترکی ایران کو اپنی ایک فوج بنانی چاہئے، جو کشمیر فلسطین اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی امداد کو پہنچے۔۔۔۔۔ پھر آپ دیکھئے گا دنیا کس طرح آپ کو عزت دیتی ہے،‘
 

وسیم

محفلین
یہ فوج الحاج راحیل شریف کی سربراہی میں بھیجی جائے یا حاجی باجوہ جی کی؟
 
Top