مسلمان عجیب قوم.........؟ محمد مسلم

محمد مسلم

محفلین
مسلمان عجیب قوم.........؟ محمد مسلم
چند روز قبل بندہ صبح سیر کے لیے نکلا تو میرے ایک استادِ محترم سرِ راہ ملے اور واک میں ساتھ ہو لیے۔ انہوں نے ایک بات کی جس پر میں ان کے ساتھ متفق نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان بھی عجیب قوم ہیں جنہوں نے اپنے پیغمبر کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے تھوڑے ہی عرصے بعد ان کے نواسے کو شہید کر دیا۔ میرا موقف تھا کہ مسلمان ایک عظیم قوم ہیں جن کے پیغمبر کے خاندان نے حق کی خاطر قربانی دینے کی طرح ڈالی۔ کسی بھی ریاست، یا کسی بھی مذہب کے بانی کے اہلِ خانہ عام طور پر عیاش طبع ہوتے ہیں اور اپنے جدِ امجد کے نام پر دنیاوی منفعت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض صورتوں میں تو اجداد کی میراث کو بانٹتے بانٹتے اس میراث کا حلیہ بھی بگاڑ دیتے ہیں خواہ وہ میراث علمی میراث ہی کیوں نہ ہو۔ اسلام ایک عظیم مذہب اس لیے ہے کہ اس کے پیغمبرﷺ نے اہلِ خانہ نے حق کی خاطر قربانی دے کر پوری امت کے لیے ایک عظیم یاد گار قائم کر دی ہے۔ اقتدار کے بھوکے تو ہر قوم اور قبیلے میں مل جاتے ہیں، باطل کے پجاری بھے عام ہوتے ہیں، حق کے پیرو بھی عام ہوتے ہیں لیکن حق کی خاطر ڈٹ جانے والے اور اس کے لیے جان قربان کرنے والے نہایت کم ہوتے ہیں اور یہی لوگ قوم کا سرمایہ افتخار ہوتے ہیں۔ اقتدار کو چھوڑ کے دوسروں کے حق میں دستبردار ہونے والے تاکہ قوم متحد ہو جائے بھی خال ہوتے ہیں اور ہم بحیثیت مسلمان خوش قسمت ہیں کہ نبی اکرمﷺ کے دونوں نواسوں نے عظیم الشان مثالیں قائم کی ہیں۔ ایک نے حق کی خاطر جان قربان کرکے اور دوسرے نے اقتدار قربان کر کے۔ اگر حضرت حسینؓ جان کی قربانی پیش نہ کرتے تو امت کے اندر حق کی خاطر لڑنے مرنے کا جذبہ کبھی پیدا نہ ہوتا۔ ہر جابر سلطان کے آگے کلمہ حق کہنے کی رسم کی عملی بنیاد تو انہی شہزادوں نے ڈالی ہے جب پر امت ہر دور میں کسی نہ کسی شکل میں کار بند رہی ہے جس کی مثال دوسری امتوں میں ملنا محال ہے۔
مسلمان ایک عظیم قوم ہیں، جو جس کو حق سمجھیں اس پر ڈٹ جاتے ہیں، پھر جان جاتی ہے تو جائے وہ سرِ مو انحراف نہیں کرتے۔
مسلمان ایک عظیم قوم ہیں، جو حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہیں کرتے، حق کو خالص رکھنے کی کوشش ہر دور میں کرتے رہتے ہیں۔
مسلمان ایک عظیم قوم ہیں، جن کے بڑوں نے حق کے لیے قربانیوں کی مثالیں قائم چھوڑی ہیں اور چھوٹے ان قربانیوں کو اپنے لیے مشعلِ راہ بنائے ہوئے ہیں۔
مسلمان ایک عظیم قوم ہیں جنہوں نے من حیث القوم کبھی منافقت کو قبول نہیں کیا، ہمیشہ ایک لوگ قوم میں موجود رہے ہیں جو منافقت اور باطل کا کھلم کھلا رد کرتے رہے ہیں، اور کر رہے ہیں۔
اختلاف کا حق ہر کسی کو حاصل ہے، یہ میرا ذوق تھا جس پر میں اپنے استادِ محترم سے اتفاق نہ کرسکا۔ میں اپنے خیال میں ٹھیک ہوں لیکن شاید غلط میرے استاد بھی نہیں ہیں۔
 

طالوت

محفلین
پہلے یہی اختلاف طے ہو جائیں کہ آیا کس نے کس واسطے جان دی تو مسلمانوں کا عجب ہونا کافی کم ہو جائے گا۔
 

محمد مسلم

محفلین
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے، کہ پس منظر میں بعض اوقات ایک ہی مقصد کارفرما رہا ہے صرف الفاظ کی حد تو موقف الگ الگ رہا ہے۔
 
Top