میں نے پچھلے سال بلاگ پر اس کا ذخر
یہاںکیا تھا، اور بالکل سافٹ وئیرز بلکہ پورے کمپیوٹر کا اس دور میں مسلمان ہونا بہت ضروری ہے ۔خاص طور جس گھر میں بچے ہوں ۔اوبنٹو مسلم ایڈیشن بنیادی طور پر کچھ اضافی اطلاقیوں کے ساتھ اوبنٹو ہی ہے ۔ لیکن اگر آپ خود سے یہ اطلاقیے ڈھونڈ کر انسٹال کرنے کی جنجھٹ سے بچ جاتے ہیں ۔ ذکر نام کا اطلاقیہ مجھے بہت پسند ہے، جس میں قرآن بمعہ انگریزی اور اردو ترجمہ نہ صرف پڑھا جا سکتا ہے بلکہ اس میں تلاش بھی کی جا سکتی ہے ۔
پھر ویب کے لئے سنسر ڈین گارڈئین، بہت زبردست قسم کا اطلاقیہ ہے، اگر آپ کے گھر بچے ہیں تو اس اطلاقیہ کی مدد سے آپ کو یہ یقین رہے گا کہ وہ کسی قسم کی غلط جگہ پر نہیں جائیں گے ۔ بلکہ کچھ مخصوص بڑوں کو بھی مخصوص سائٹ سے روکنے کا بہترین انتظام ہے ۔