جاسم محمد
محفلین
یہ ایک انتہائی ناقص اور روایتی گھسی پٹی "روندو" دلیل ہے کہ مسلم دنیا میں سائنس کا زوال مغربی تسلط کی وجہ سے ہے۔ اس دعویٰ میں رتی بھر بھی صداقت نہیں۔ کیونکہ ماضی میں یہی مغرب دیگر ایشیائی اقوام جیسے جاپان، کوریا، چین وغیرہ پر بھی مسلط رہا ہے۔ لیکن ان اقوام نے اسے اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔ بلکہ سائنسی تحقیق و ترقی کیلئے ملکی جی ڈی پی کا ایک بڑا حصہ مختص کیا۔ نتیجتاً ان مشرقی ایشیائی اقوام نے مغربی ہوئے بغیر مغرب جتنی یا ان سے زیادہ ترقی حاصل کر لی ہے۔یورپ اور امریکہ مسلمان ممالک کو امن سے رہنے دیں گے تو ترقی ہوگی۔ یہ ایران کو نہیں چھوڑ رہیں چہ جائیکہ ایک مکمل اسلامی حکومت کی سائنسی سرگرمیوں کو ہضم کرسکے۔
جب تک۔۔۔ مسلمان ممالک میں مضبوط دفاع کے ساتھ ساتھ اسلامی روح سرائیت نہیں کرتی تب تک رہی سہی سائنسی ترقی بھی وبال جان بنی رہے گی۔ اور یہ لوگ کبھی بھی اسلامی ممالک کو تادیر قیام پذیر اور پر سکون نہیں رہنے دیں گے۔ تاریخ اور عصر حاضر اس کے گواہ ہیں۔
یورپ اور امریکی ترقی کا راز ہی یہ قیام پذیری ہے وگرنہ اب تک یہ ہوس پرست ایک دوسرے کو نوچ نوچ کر چاٹ چکے ہوتے۔
جب کہ مسلم ممالک تیل کے ذخائر پر بیٹھ کر بھی روئے چلے جا رہے ہیں کہ ہماری بربادی کا ذمہ دار مغرب ہے۔ جس نے ہمارے سدا بہار صحراؤں سے تیل نکال کر ہمیں مالا مال کر دیا۔ وہی ہماری بربادی کے ذمہ دار ہیں