مسلم لیگ (ن) نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی

جاسم محمد

محفلین
مسلم لیگ (ن) نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی
ویب ڈیسک اتوار 2 مئ 2021

2173651-shahboo-1619934558-697-640x480.jpg

انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشاء اور اعتماد سے ہوتا ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشاء اور اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فرد کی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر و محور پارلیمان ہے جسے 3 سال سے تالا لگایا ہوا ہے۔

صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ہم کرسکتے ہیں جن میں سیاسی مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنے اور ان کی تجاویز کو اپنانے کاصبر اور حوصلہ ہے، مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں، ہمارے دور میں ہونے والی ان اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے ، جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او ، این آر او کا شور وغل مچاکر ان کی توہین کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا نے الیکڑانک ووٹنگ کا نظام مسترد کیا، پاکستانی الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے، الیکڑانک ووٹنگ کے بجائے تباہ وبرباد معیشت، آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،بے روزگاری اورمرتی عوام کی فکر کریں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی کل: الیکشن اصلاحات نہ ہونے تک نئے الیکشن کروانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ طاہرالقادری
الف نظامی آج: الیکشن اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں۔ شہباز شریف
فارن فنڈنگ کیس میں اکاونٹس کی تفصیل بھی انتخابی اصلاحات کے تحت نہیں پیش ہوئی ہوں گی۔ ہاہاہا آئے بڑے جمہوڑی انقلابی :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
Top