مسلم لیگ (ن) کا وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان، بی بی سی اردو

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ججوں کی بحالی میں تاخیر پر کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔پارٹی کے سربراہ میاں نواز شریف نے اپنی جماعت کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی پاکستان کی ساٹھ سالہ تاریخ کا سنگین ترین مسئلہ ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

نواز شریف نے کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے اور اس کو غیر مستحکم کرنے کی ’سازشوں‘ کا حِصّہ نہیں بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بارے میں انہوں نے فیصلہ پیپلزپارٹی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کی جماعت نے صرف ایک بات پر پیپلز پارٹی کی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت قبول کی تھی کہ ججوں کو بحال کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ اعلان مری میں تین نکات تھے جن میں کہا گیا تھا کہ تمام معزول ججوں کو تیس روز کے اندر قومی اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے دو نومبر والی پوزیشن پر بحال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور ان کی جماعت میں ججوں کی بحالی پر نقطۂ اختلاف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اعلان مری میں کہا گیا تھا کہ جن ججوں کو برطرف کیا گیا تھا انہیں بحال کیا جائے گا۔ اس اعلان میں ان ججوں جو برقرار رکھنے کی بات نہیں کی گئی جنہوں نے تین نومبر کو جاری ہونے والے پی سی او کے تحت حلف اٹھائے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ ’ہم انہیں جج نہیں مانتے جنہوں نے حلف سے غداری کی‘۔​

مزید پڑھیں۔۔
 

زینب

محفلین
جی ہاں کوئی غیر متوقع بات نہیں ہوئی پہلے دن سے ہی زرداری کا مکرنا بھی طے تھا۔۔۔۔۔۔۔مری علامیہ کے بعد لمبی لمبی بےمعنی میٹنگز،اجلاس اور کمیٹیوں کی کوئی ضرورت نہیں تھی پر نواز شریف کرتا رہا کہ ہو سکتا ہے اینڈ آف دا ڈے ججز بحال ہو ہی جایئں۔۔۔۔۔۔۔پر جیسے کہ بی بی کا بھی مؤئقف واضع نہیں تھا وہ بھی کبھی ہاں کبھی ناں ہی کرتی رہیں۔۔۔۔۔ایسے ہی زرداری بھی کبھی ہاں کبھی نا کے بیچ جھولتا رہا۔۔۔ویسے زرداری نے کھلی بےایمانی کی ہے اب یونہی آیئں بایئں شایئں کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔ایک غیر قانونی کام جو صدر نے ایک رات میں کر دیکھایا وہی قانونی کام کرنے میں زرداری کو کتنی دقت پیش ارہی ہے۔۔میاں نے اچھا کیا استعفے دے کے۔۔۔چلو کسی ایک کام کے لیے کسی ایک وعدے کے لیے تو وزارتیں چھوڑیں نا کوئی ایک وعدہ تو عوام سے وفا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے زرداری کو اپنی کرتوتیں سامنے نظر ارہی تھیئں کہ جس چیف جسٹس نے صدر کو نا چھوڑا زرداری کو بخشے گا بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کوئی بات ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
میری رائے میں بہتر ہوا ہے۔ یہ حکومت پی پی کی نہیں امریکہ کی ہے جس کی ڈوریاں رحمن ملک اور حسین حقانی کے ہاتھ میں ہیں۔ یہ بات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو جائے گی۔ تفصیلات کے لیے انصار عباسی کی رپورٹ دیکھ لیجئے۔
 

زینب

محفلین
بہت پہلے زرداری کی اندر خانے مشرف سے ججز کے معاملے پے‌ڈیل ہو چکی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب وہی ق لیگ سے مل کے حکومت بنے گی اور زرداری صاحب مشرف کے قدموں میں ماتھا ٹیک دیں‌گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
میاں‌برادران اسوقت اچھی پوزیشن میں ہیں۔ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں‌ کہ اگر میاں برادران مسند اقتدار میں‌ہوتے تو وہ بھی یہی کرتے۔ آزاد عدلیہ عوام کے حق میں ہے جو اہل اقتدار کے مفادات سے متصادم ہے۔۔۔کم ازکم پاکستان کی حد تک۔
 
Top