اظہرالحق
محفلین
آپ سب حضرات کو بہت ہی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مسلم یکجہتی کا جو پچھلے کافی برسوں سے سخت علیل تھیں ، لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ، پچھلے کچھ برسوں سے انکی طبیت کچھ سنبھل رہی تھی مگر انہیں مغربی دوائیوں کی غیر مناسب مقدار نے اپاہج بنا دیا تھا ۔ مرحومہ کی عمر ڈھڈھ ہزار سال کے لگ بگ تھی ۔ انہوں نے اپنے عالم شباب میں بہت نام کمایا ، اور انکی وجہ سے دنیا میں انکے نظریات (اسلام) پھیلے ، انکی وجہ سے ہر مسلمان دوسرے کو اپنا بھائی سمجھتا تھا (اب قصائی سمجھتا ہے ) اور تمام عالم اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو رہا تھا ، مرحومہ نے اپنے وارثین میں سیکڑوں فرقے چھوڑے ہیں جو خود کو مسلمان کہتے ہیں مگر ایک دوسرے کو بھائی نہیں مانتے بلکہ دشمن گردانتے ہیں ، مرحومہ کو پچھلی صدی میں بہت سخت عارضے لاحق ہوئے تھے ، جن میں فلسطین ، کشمیر ، بوسینیا ، چیچینیا اور افغانستان اور عراق جیسی بیماریاں شامل تھیں ، اسکے علاوہ انہیں بار بار خودکش حملوں کے دورے بھی پڑتے رہے تھے ، انکا علاج کرنے والے اسلامی دنیا کے نامور ڈاکٹر تھے ، مگر وہ خود ایک علاج پر متفق نہ ہو سکے اسلئے مرحومہ کو ہر ڈاکٹر کی طرف سے اسکے اپنے انداز میں علاج کیا گیا ، مرحومہ کے لواحقین ، انکی وفات سے کچھ زیادہ دکھی نہیں ہیں ، کیونکہ انہیں مغربی نشہ آور دوائیاں کھلائی گئیں ہیں ، اور وہ انہیں کے سرور میں ہیں ۔ مرحومہ کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گیں کیونکہ کوئی بھی انکی آخری رسومات کے اداب سے اگاہ نہیں ، اسکے علاوہ مرحومہ کو دفنایا بھی نہیں جائے گا کیونکہ کوئی بھی انکی قبر کے لئے جگہ دینے کو تیار نہیں ہے ، انکی میت عام دیدار کے لئے ہر اسلامی ملک میں موجود ہے
نوٹ ؛ یہ اطلاع دیتے ہوئے دل پہ کیا بیتی ہے ، میں جانتا ہوں یا میرا خدا جانتا ہے ، آپ سے گذارش ہے کہ اسے دل سے محسوس کیجیے گا ، شاید دماغ ان الفاظ کو نہ سمجھ پائے ۔ ۔ ۔
نوٹ ؛ یہ اطلاع دیتے ہوئے دل پہ کیا بیتی ہے ، میں جانتا ہوں یا میرا خدا جانتا ہے ، آپ سے گذارش ہے کہ اسے دل سے محسوس کیجیے گا ، شاید دماغ ان الفاظ کو نہ سمجھ پائے ۔ ۔ ۔