ابن محمد جی
محفلین
محترم جناب محمد احمد صاحب ،ماشاء اللہ بہت خوبصورت نام ہے۔اللہ آپکو علم و عمل میں کوب سے خوب تر بنائیں۔ابن محمد جی صاحب نے فورم پر آتے ہی پہلی پوسٹ بعنوان "علماء اہلحدیث اور تصوف" پوسٹ کی تھی۔ اُس میں بھی کچھ اسی قسم کی باتیں تھیں۔ اور یہ سب "کاپی پیسٹ دانائی" یہاں سے وہاں اور وہاں سے یہاں انٹرنیٹ پر جگہ جگہ پھیلانے کا کام محترم بڑی تن دہی سے کرتے رہتے ہیں۔
اس پوسٹ پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہو جائے گا۔
محترم !آج سے تقریباًدو سال قبل میر انٹر نیٹ سے واسطہ پڑا ، خاکسار کا قلبی لگاؤ علم سلوک سے ہے ،لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اہلحدیث حباب کی ویب سائیڈ پر تصوف کے خلاف سخت پروپگنڈہ ہے ،تو میں نے مسلک اہلحدیث پر اس حوالے سے تحقیق شروع کر دی ،پھر میں نے پہلا مضمون جو لکھا تھا جسکا لنک دیا ہے میری بالکل اس وقت کم تحقیق تھی ،پھر میں نےمختلف لائبریوں کا رخ کیا ، اہلحدیث لوگوں سے ملا کیونکہ میری چھٹی حس کہہ رہی تھی کہ کہ اہلھدیث کی تصوف پر کتب ہونگی۔کیونکہ اہل حدیث اور حناف دونوں اہل سنت ہیں اور اللہ اپنے نیک بندوں کو علم سلوک ضرور عطا کر تا ہے،پھر میری حیرانگی اس وقت بڑھ گئی ،جب اہلھدیث میں صوفی لوگ مل گئے ،ذکر کرنے والے،پھر مجھے کچھ مزید کتب ملی ،اس وقت کم و پیش ان پیچ میں پچاس میں صفات پر میرے پاس یہ مضمون لکھا ہو اہے ،جو کہ ایک کتابی شکل میں مزید تحقیق کے بعد میں شائع کر دوںگا۔
میرے ساتھ ہو ایہ کہ میں مضمون ڈائریکٹ اہلحدیث فورم پر ہی لکھتا ،مگر میرے مضمون ڈیلیٹ یو جاتے اور یوں میرا لکھا ضائع ہو جاتا ،پھر ایک مسلئہ یہ بھی دیکھا کہ کہ مد مقابل کا مضمون جو مخالف تھا اس کو رہنے دیا جاتا اور مرے جوبات کو ڈلیت کیا جاتا۔تو میں نے اپنے دوسرے لوگوں تک پہچانے کے لئے پھر مختلف فورمز پر شئیر کر نا شروع کر دیئے۔آپ نے جو لنک دیا یہ میر امضمون چند ابتدائی لائنوں کے علاوہ بالکل نیا ہے ہاں دیگر فورم پر بھی موجود ہو سکتا ہے۔اب میں نے ایک مولانا میر سیالکوٹی ؒ پر جو مضمون لکھا ہے ،اس میں بہت کچھ آپ کو ملے گا۔انقریب۔
محترم میں صوفی ہوں اور اپنے اکابرین صوفیاء اہلحدیثؒ کے اس چھپے ہوئے گوشے کو بےنقاب کر رہا ہوں ،کیا ایسا کرنا جرم ہے؟