اس معاملے میں میں تو اپیا کے ساتھ ہوں۔
بلکہ مین نے تو کسی رواں دھاگے میں مبارکباد دے بھی دی تھی اشارتاً۔
رہی بات میری تو میں تو آپ کا بھی چہیتا ہوں ایک چاچو ہی کیا۔
ویسے بھی میں تہنیتی پیغامات کے دھاگے شروع کرنے کا کام بزرگوں کا سمجھتا ہوں۔
خیر اب خاطر خواہ بلائیں چاچو کے سر ڈال چکا ہوں تو ان کو ٹالنے کا بھی سوچتا ہوں۔
اپیا آپ ہی نے تو کہا تھا کہ جو دوسروں کا خیال رکھتے ہین ان کے ساتھ ایسی زیادتیاں اکثر ہو ہی جاتی ہیں۔ در اصل جو محفل کے روح رواں ہو جاتے ہیں لوگ ان سے توقعات زیادہ وابستہ کر لیتے ہیں لہٰذا ان کی باری کم ہی آتی ہے۔
کوئی بعید نہیں کہ اس مغالطے میں آپ کے لئے تہنیتی دھاگا شروع ہونے سے رہ گیا ہو کہ شاید اسے شروع کیا جا چکا ہے۔ ایسے مغالطے بھی اکثر ہو ہی جاتے ہین۔
اب آپ دیکھیں گی اعجاز چاچو کے انٹرویو کا دھاگہ آج ہی کھنگال کر نکالا ہے میں نے۔ اور اس میں مزے کی بات یہ لگی کی لوگوں کو چاچو نے یوم ولادت بتائی انھیں ایام کی اور لوگ سالگرہ کی مبارک باد کو گول کر گئے۔ (گر چہ مین اس رسم کے انتہائی خلاف ہوں اور اپنی سالگرہ پر کتنوں کو منع بھی کیا ہے ایسی مبارکباد دینے سے)