میں نے حصہ مانگا تو نہیں تھا، میرا کہنے کا یہ مطلب تھا کہ آپ کے پیغامات کی تعداد بڑھانے میں میرا، سارہ اور زونی کا بھی ہاتھ ہے۔
ویسے یہ انٹرنیشنل بھتہ گروپ کے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
میرا بھی ہاتھ ہے گو نظر نہیں آئے گا۔ خفیہ ہاتھ ہے۔
تفسیر بھائی نے تو نہیں منگوائی تھیں، وہ تو میں نے خود سے بھیجی تھیں۔ اور پھر میں نے کون سے پیسے خرچ کیئے تھے۔ میرے بھائی آئے تھے امریکہ سے عمرہ ادا کرنے، میں نے انہیں کہا تھا، انہوں نے ہی خریدیں اور وہی لے کر گئے۔ میرے پلے سے کیا گیا؟ اور پھر میں تو لینے والوں میں سے ہوں، دینے والوں میں تھوڑا ہی ہوں، بے شک باجو سے پوچھ لیں۔
اس معاملے میں میں تو اپیا کے ساتھ ہوں۔
بلکہ مین نے تو کسی رواں دھاگے میں مبارکباد دے بھی دی تھی اشارتاً۔
رہی بات میری تو میں تو آپ کا بھی چہیتا ہوں ایک چاچو ہی کیا۔
ویسے بھی میں تہنیتی پیغامات کے دھاگے شروع کرنے کا کام بزرگوں کا سمجھتا ہوں۔
خیر اب خاطر خواہ بلائیں چاچو کے سر ڈال چکا ہوں تو ان کو ٹالنے کا بھی سوچتا ہوں۔
اپیا آپ ہی نے تو کہا تھا کہ جو دوسروں کا خیال رکھتے ہین ان کے ساتھ ایسی زیادتیاں اکثر ہو ہی جاتی ہیں۔ در اصل جو محفل کے روح رواں ہو جاتے ہیں لوگ ان سے توقعات زیادہ وابستہ کر لیتے ہیں لہٰذا ان کی باری کم ہی آتی ہے۔
کوئی بعید نہیں کہ اس مغالطے میں آپ کے لئے تہنیتی دھاگا شروع ہونے سے رہ گیا ہو کہ شاید اسے شروع کیا جا چکا ہے۔ ایسے مغالطے بھی اکثر ہو ہی جاتے ہین۔
اب آپ دیکھیں گی اعجاز چاچو کے انٹرویو کا دھاگہ آج ہی کھنگال کر نکالا ہے میں نے۔ اور اس میں مزے کی بات یہ لگی کی لوگوں کو چاچو نے یوم ولادت بتائی انھیں ایام کی اور لوگ سالگرہ کی مبارک باد کو گول کر گئے۔ (گر چہ مین اس رسم کے انتہائی خلاف ہوں اور اپنی سالگرہ پر کتنوں کو منع بھی کیا ہے ایسی مبارکباد دینے سے)
لیکن تعبیر تم کہاں ہو؟؟؟ سب کو پھول بوٹے ،چاند ستارے دیتی ہو میرا حصہ کہاں گیا؟؟؟
سوری تعبیر مین نے پوسٹ لکھ تو لی تھی لیکن پوسٹ کرنے مین وقت لگا اور آپ کی پوسٹ پہلے آگئی
لیکن گڈ تم نے مجھےon time وش کر یا ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔یہاں تیسری جنگِ عظیم بھی چھڑ سکتی تھی
تعبیر۔۔۔
جب میں متوجہ ہوا تو کافی دیر ہو چکی تھی۔ اور سوچا کہ اب تعبیر کو ہزاری ہی ہونے پر مبارکباد کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ ویسے یہ کام اکثر شمشاد کرتے آ رہے تھے، تو میں کچھ غفلت بھی برت گیا۔ اور اب تم ہزاری ہو گئی ہو تو دیکھا کہ ایک سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔
شکریہ ڈیمسل۔۔۔ اب دیکھو بلال نے خود ہی توجہ دلائی ہے۔
نشچت رہو سندری،
اگر میرا کوئی جاننے والا کراچی سے آیا اور جاتے ہوے اپنے پلے سے کھجوریں خرید کر لے جانے کے لیے راضی ہوا تو ہم اُسے تمہارا پتہ دے دیں گے۔
اور شمولیت کے لیے تو ہم تیار ہیں البتہ صدارت کے لیے نہیں کہ صدارت ملنے کے بعد ترقی کے مواقع نہیں ملتے۔
یار ابنِ سعید ۔۔۔۔۔۔ تم ہر کسی کو اپنی اپیا بنا لیتے ہو ۔۔۔۔۔ تمہارا بنے گا کیا ۔۔۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔۔۔۔مبارک ہو اپیا
مہاراج آپ کی ایسی کرپا رہی تو اوش ہماری نیا پار ہوجائے گی
یار ابنِ سعید ۔۔۔۔۔۔ تم ہر کسی کو اپنی اپیا بنا لیتے ہو ۔۔۔۔۔ تمہارا بنے گا کیا ۔۔۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔۔۔۔
ڈیسمیل ۔۔۔۔۔ یہ ہندسہ حاصل کرنے پر میری طرف سے مبارک باد قبول ہو ۔ واقعی آپ سمیت بہت سے ایسے اراکین محفل میں آئے ہیں ۔ جن سے محفل میں بہت رونق بڑھ گئی ہے ۔ اور میں بھی سیاست اور مذہب کے فورمز سے نکل کر دوبارہ سب سے گپ شپ کرنے لگا ہوں ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ نوک جھوک اور گپ شپ انتہائی شگفتہ اور مثبت ہے ۔ امید ہے سب ممبران یہ روایت جاری رکھیں گے ۔
مین یہان ہوں یہان ہوں یہاں
ہاہاہا لو تم نے ( اپ کو تم کہ سکتی ہوں کہ اب اپ میری بہت اپنی بن گئی ہین )
تم نے تو مجے محفل کی مالن بنا دیا
ایک پھول کیا۔ سارا باغ تمھارا
گڈ کہ تم نے دیکھ لیا ورنہ واقعی جنگ چھڑ جاتی ویسے مجھے اچھا لگا تمھارا اپنائیت بھرا شکوہ کرنا
آج کا دن تمہارے لیے مبارک ہو گا، ندی میں باڑھ آئی ہوئی ہے، اوش ہے کہ تمہاری نیا آج پار اُتر جائے۔ اور تم کراچی پہنچ جاؤ۔
یار ابنِ سعید ۔۔۔۔۔۔ تم ہر کسی کو اپنی اپیا بنا لیتے ہو ۔۔۔۔۔ تمہارا بنے گا کیا ۔۔۔۔۔ ؟؟؟ ۔۔۔۔۔
چھوٹے بھائی آپ کا دل چاہتا ہے کہ بٹیا رانی کہہ کر محاطب کرین۔ ضرور ۔ لیکن یہ بات یاد رکیئے گا کہ نہ ساری دنیا آپ کو سعود بھائی کہے گی اور نہ آپ ساری دنیا کو بٹیا رانی کہیں گے ۔ مائنس 1 کا فارمولا یہاں بھی لاگو ہوگاظفری بھیا!
آپ کے خدشات بے جا نہیں ہیں۔ پر ہم اس کا کیا کریں کہ عرصہ ہوا ہم خود کو بوڑھا تصور کرنے لگے ہیں۔ اتفاق سے مختصر سے بچپن سے متصل بڑھاپے نے کبھی اس عمر کی ہوا بھی نہیں لگنے دی جس میں لوگ ایسے رشتوں سے گریزاں ہوتے ہیں۔
اگر ہمارا بس چلے تو ہم سبھی کو بٹیا رانی کہہ کر مخاطب کریں (اور بعض اوقات کرتے بھی ہیں)۔
ہمارے ہم جماعت بھی اکثر یہی کہتے ہیں کہ سعود بھائی آپ کا بنے گا کیا۔ کیوں کہ میں پورے کالج میں سعود بھائی نام سے جانا جاتا ہوں (حتیٰ کی اساتذہ تک)۔