مشاہیر کی قبریں۔ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

یاز

محفلین
السلام علیکم
اے آر وائے کا یہ پروگرام شاید تین یا چار سال قبل آیا تھا۔ اپنی نوعیت کا انوکھا اور اچھوتا پروگرام لگا۔ اس میں سرِعام کے نام سے پروگرام کرنے والی ٹیم نے مختلف مشاہیر اور نامی گرامی شخصیات کی قبروں یا مزاروں کے مقامات پہ جا کے ان کی موجودہ حالت و کیفیت کو بیان کیا ہے۔ میں اکثر ہی اس ویڈیو کو دیکھتا ہوں، اور جتنی بار بھی دیکھ لوں، ہر بار چند آنسو ضرور چھلک جاتے ہیں۔
گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔
اچھی بات یہ لگی کہ ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خاص طور پہ اس پروگرام میں زیادہ شامل کیا گیا ہے۔

اٹھ گئے کیسے کیسے پیارے لوگ
ہو گئے کیسے کیسے گھر خاموش
-----
مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم
تو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کئے
----
لوحِ مزار دیکھ کے جی دنگ رہ گیا
ہر ایک سر کے ساتھ فقط سنگ رہ گیا​

یو ٹیوب ویڈیو

ڈیلی موشن ویڈیو
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اس ویڈیو میں جن مشاہیر کی قبروں کا تذکرہ ہے، ان کے نام درج ذیل ہیں (شاید چند ایک لکھنے سے رہ گئے ہوں)۔ ترتیب رینڈم ہے۔

ابن انشاء
معین اختر
سعادت حسن منٹو
دلاور فگار
استاد امانت علی خان
اسد امانت علی خان
ساغر صدیقی
احمد فراز
پروین شاکر
مہدی حسن
سلطان راہی
وحید مراد
قتیل شفائی
حبیب جالب
غلام فرید صابری
اداکارہ رانی
اداکار محمد علی
نور جہاں
صدر ضیاء الحق
اداکار ننھا
اقبال بانو
اداکارہ چکوری
اداکار سنتوش
اشفاق احمد
نیئر سلطانہ
درپن
نصرت فتح علی خان
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ویسے تو پروگرام کافی غمناک ہی ہے، لیکن دو چیزوں کو دیکھ کر کچھ خوشی سی ہوئی۔
ایک یہ کہ فٹ پاتھوں پہ زندگی گزارنے والے فقیر شاعر ساغر صدیقی کو مرنے کے بعد ہی لوگوں نے اتنی تعظیم ضرور دی کہ ان کے نام سے ایک لنگر خانہ قائم کیا۔

دوسرا معین اختر کی قبر کے بارے میں یہ جان کر کہ عمر شریف وہاں اکثر آ کر کچھ وقت چپ چاپ بیٹھ کر واپس جاتا ہے۔ چلیں کسی نے تو اس ہیرو کو اس تعظیم کے قابل سمجھا۔
 
السلام علیکم
اے آر وائے کا یہ پروگرام شاید تین یا چار سال قبل آیا تھا۔ اپنی نوعیت کا انوکھا اور اچھوتا پروگرام لگا۔ اس میں سرِعام کے نام سے پروگرام کرنے والی ٹیم نے مختلف مشاہیر اور نامی گرامی شخصیات کی قبروں یا مزاروں کے مقامات پہ جا کے ان کی موجودہ حالت و کیفیت کو بیان کیا ہے۔ میں اکثر ہی اس ویڈیو کو دیکھتا ہوں، اور جتنی بار بھی دیکھ لوں، ہر بار چند آنسو ضرور چھلک جاتے ہیں۔
گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔
اچھی بات یہ لگی کہ ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خاص طور پہ اس پروگرام میں زیادہ شامل کیا گیا ہے۔

اٹھ گئے کیسے کیسے پیارے لوگ
ہو گئے کیسے کیسے گھر خاموش
-----
مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم
تو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کئے
----​

یو ٹیوب ویڈیو

ڈیلی موشن ویڈیو
مابدولت اس ویڈیو کے خالق،میزبان اور جملہ ٹیم کی تحقیق اور کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ، اس دلچسپ ،چشم کشا اور سبق آموز بے بہا موتی کودریافت کرکے اس لڑی میں پرونے پر برادرم یاز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.:):)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
مابدولت اس ویڈیو کے خالق،میزبان اور جملہ ٹیم کے ساتھ ساتھ، اس دلچسپ ،چشم کشا اور سبق آموز بے بہا موتی کودریافت کرکے اس لڑی میں پرونے پر برادرم یاز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.:):)

حضورِ فیض گنجور کی نون نوازش و عنایتِ خسروانہ وغیرہ ہے جو یوں تہنیتی کلمات و فقرات اس حقیر فقیر سراپائے تقصیر کی بابت ارشاد فرماتے ہیں، ورنہ یہ احقر و ناچیز کس قابل ہے۔
:cool2:
 
arifkarim

معطل
ویسے تو پروگرام کافی غمناک ہی ہے، لیکن دو چیزوں کو دیکھ کر کچھ خوشی سی ہوئی۔
ایک یہ کہ فٹ پاتھوں پہ زندگی گزارنے والے فقیر شاعر ساغر صدیقی کو مرنے کے بعد ہی لوگوں نے اتنی تعظیم ضرور دی کہ ان کے نام سے ایک لنگر خانہ قائم کیا۔

دوسرا معین اختر کی قبر کے بارے میں یہ جان کر کہ عمر شریف وہاں اکثر آ کر کچھ وقت چپ چاپ بیٹھ کر واپس جاتا ہے۔ چلیں کسی نے تو اس ہیرو کو اس تعظیم کے قابل سمجھا۔
ہو سکتا ہے میرا تجزیہ غلط ہو البتہ یہاں مغرب میں عظیم لوگوں کی تعظیم انکی قبروں پر جاکر نہیں انکے چھوڑے ہوئے علوم و فلسفہ کو اگلی نسلوں تک پہنچا کر کی جاتی ہے۔ ناروے میں بہت سے نامور شعراء، مصنفین اور دیگر عظیم لوگ گزریں ہیں لیکن انکی قبریں آج ویران ہیں۔ البتہ انکے چھوڑے ہوئے علوم و تجربات آج ہر کلاس روم، ہر معمول زندگی میں نظر آتے ہیں۔
 
مغرب سے تو مقابلہ ہی نہیں بھائی۔ تبھی تو ہمارے اور ان کے حال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
 
+
حضورِ فیض گنجور کی نون نوازش و عنایتِ خسروانہ وغیرہ ہے جو یوں تہنیتی کلمات و فقرات اس حقیر فقیر سراپائے تقصیر کی بابت ارشاد فرماتے ہیں، ورنہ یہ احقر و ناچیز کس قابل ہے۔
:cool2:
واہ، واللہ ،سطرمرقوم بالاکی فصاحت و بلاغت نے مابدولت کے ذہن کندکے نہاں خانوں میں "قصہء چہار درویش "کی گونج بپا کردی.مابدولت اس تعمیری روش کی پزیرائی کرتے ہیں.:):)
 
کل نفس ذائقتہ الموت
بہت معلوماتی اور دکھی کردینے والی ویڈیو ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔ کرلے جو کرنا ہے آخر موت ہے!
 
سید عمران

آپ اس غیر سیاسی اور غیر مذہبی وڈیو میں مذہب کو لے ہی آئے...
:):):)
 
Top