یوسفی مشتاق احمد یوسفی

تلمیذ

لائبریرین
نقوی صاحب،
مجھے وڈیوز تو پوسٹ کرنی نہیں آتیں لیکن ایک ربط پیش خدمت ہے جہاں مندرجہ بالا وڈیوز کے علاوہ آپکو ان کی ایک شاندار تصویر اور ان کے بارے میں معلوماتی مواد بھی ملے گا۔ ویسے بھی یہ سائٹ ایسی ہے جس کے دیگر موضوعات سے بھی محفل کے دوست یقینا لطف اندوز ہوں گے۔ربط یہ ہے:

http://pakistaniat.com/2009/06/20/mushtaq-ahmed-yousufi
 

ظفری

لائبریرین
کچھ دن قبل کراچی میں کسی ادبی تقریب میں پیر و مرشد نے شرکت کی تھی ۔ صحیح طور پر علم نہیں کہ ان کی کسی نئی کتاب کے اجراء کا تھا یا کسی اور کی ۔۔۔ ؟
 

تلمیذ

لائبریرین
اگر کسی نئی کتاب کے اجراء کی تقریب ہوتی تو اب تک اس موضوع پر اخبارات اور نیٹ پر بہت کچھ بہت کچھ آچکا ہوتا۔
 
ہمارے سوالات بھی یوسفی صاحب تک پہنچ جائیں تو کیا ہی بات ہے۔

مزاح نگاری میں آمد کو کس قدر عمل دخل ہے؟
اگر ہے تو خارجی و داخلی انتشار کے سبب بنجر دور کا سامنا کرنا پڑا؟
ایسی کیفیات سے باہر نکلنے کا کیا راستہ اختیار کرتے ہیں؟
مزاح کے تکنیکی پہلو کیا ہیں؟ کیا کچھ تکنیک یا کچھ pattrens یا بار بار دہراتے ہوئے محسوس ہوئے؟ کبھی ان کی فہرست یا catalog مرتب کی؟

شاید کچھ سوال زیادہ ہی احمقانہ معلوم ہوں تاہم میرے لیے جاننا ضروری ہے۔

لگتا ہے کہ انٹرویو ہو ہی نہیں پایا۔
 
Top