مشترکہ صوتی کی بورڈ

آداب عرض
کوئی ایسا صوتی کی بورڈ بنایا جائے جو اردو، سندھی، پشتو، دری، فارسی اور عربی کے لئے یکساں ہو مثال کے طور پر سندھی میں w سے ص آتاہے تو اردو میں و۔ میرے خیال میں کم از کم مشترکہ حروف تو ان ہیں کنجیوں پر نصب کئے جائیں۔
 
مشکل بعد میں نہیں ہوگی اب ہو رہی ہے میری مثال تو نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔ سندھی ٹائپ کرتے اردو ٹائپ کرجاتاہوں۔ لگتا ہے آپ کا باقی زبانوں سے پالا نہیں پڑا۔
 

دوست

محفلین
محمد علی مکی عربی اردو مشترکہ کی بورڈ استعمال کرتے ہیں لینکس پر۔ انھوں نے تین زبانیں رکھی ہوئی ہیں لینکس میں۔
آپ بھی کوئی ایسا سلسلہ کرلیں۔
 
محمد علی مکی عربی اردو مشترکہ کی بورڈ استعمال کرتے ہیں لینکس پر۔ انھوں نے تین زبانیں رکھی ہوئی ہیں لینکس میں۔
آپ بھی کوئی ایسا سلسلہ کرلیں۔
عربی کے حروف اردو میں پائے جاتے ہیں لہٰذا اردو عربی تو مسئلہ نہیں مسئلہ ہے صرف سندھی اور پشتو کو۔
 

دوست

محفلین
یعنی بات وہی آگئی نا مختلف یونیکوڈ قدروں کی۔ جس کی وجہ سے بٹن کم پڑ جائیں‌ گے۔
 
بھیا
ایک کی بورڈ نہیں ہوگا بلکہ ہر زبنا کے لئے الگ سے کی بورڈ ہوگا میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ کنجیوں کی میپنگ ہر زبان کے لئے وہی ہو جو اردو میں ہے۔ میں جب اپنا کی بورڈ سندھی میں تبدیل کرتا اور o پریس کرتا ہوں تو و آجاتا ہے حالانکہ میں ہ ٹائپ کرنا چاہتا تھا۔
 

فرضی

محفلین
ظہور ایک کیبورڈ تین زبانوں کے لیے نہایت مشکل ہے۔ کم از کم پشتو حروف کی یونیکوڈ قدریں کافی مختلف ہیں۔

آپ الگ سے سندھی صوتی کیبورڈ کیوں نہیں بنا لیتے اور اس کی میپنگ اردو صوتی کے حساب سے رکھیں جیسے او سے ہ اور اے سے الف ٹائپ ہوتا ہے۔
 

فرضی

محفلین
بھیا
ایک کی بورڈ نہیں ہوگا بلکہ ہر زبنا کے لئے الگ سے کی بورڈ ہوگا میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ کنجیوں کی میپنگ ہر زبان کے لئے وہی ہو جو اردو میں ہے۔ میں جب اپنا کی بورڈ سندھی میں تبدیل کرتا اور o پریس کرتا ہوں تو و آجاتا ہے حالانکہ میں ہ ٹائپ کرنا چاہتا تھا۔

آپکا پیغام دوبارہ غور سے پڑھا تو آپ کا مقصد سمجھ گیا۔ پشتو کے لیے صوتی کیبورڈ تو پہلے موجود ہے یعنی اردو ہی کی طرح اے سے الف اور بی سے ب ٹائپ ہوتا ہے۔ اگر سندھی میں نہیں ہے تو اسکا بنانا نہایت آسان ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کس کنجی میں کیا حرف چاہیے، مجھے بتا دیں تو میں یہ خدمت بجا لاتا ہوں۔ بہت دن سے خدمت کیا کچھ بھی نہیں بجایا، سوائے بغلوں کے!! ساتھ ہی یہ بھی کہ اردو کا کون سا صوتی استعمال کرتے ہیں؟ تاکہ اس کے مطابق میپنگ کی جا سکے۔ زبان کیوں کہ الگ نہیں ہے تو ونڈوز کی زبان تو اردو ہی رکھنی ہوگی۔
 

دوست

محفلین
تو آپ کا مطلب صوتی کیبورڈ سے تھا۔ لیجیے بس قدریں دیجیے اور کی بورڈ بن جائے گا۔
:)
 

الف عین

لائبریرین
بھائی ظہور۔ خاموش نہ رہیں اور اپنی میپنگ بتا دیں۔ قدریں میں ڈھونڈ لوں گا، حروف کی شکلیں کسی طرح بتا دیں۔ جیسے ف کے اوپر تین نقطے وغیرہ وغیرہ
 

دوست

محفلین
چلو جی اچھی بات ہے۔
ویسے ونڈوز کے لیے بھی ایک بنوا لیں تو یہ اور اچھی بات ہوگی۔ اعجاز اختر صاحب کو یونیکوڈ قدریں مہیا کردیں۔
 
چلو جی اچھی بات ہے۔
ویسے ونڈوز کے لیے بھی ایک بنوا لیں تو یہ اور اچھی بات ہوگی۔ اعجاز اختر صاحب کو یونیکوڈ قدریں مہیا کردیں۔
پہلے ونڈوز کا بنایا تھا پھر اوپن پیڈ میں تبدیلیاں کیں ہے۔ کل وہ بھی جاری ہو جائے گا۔
 

گل خان

محفلین
بہت خوب جناب۔۔لیکن الف عین صاحب آپ نے مجھے قرآن پاک میں سکتہ کا چھوٹا سین لکھنے کا طریقہ نہی بتایا۔اور کسی دوسرے بھائی نے بھی نہی بتایا۔۔۔۔عجب بات ہے۔۔
 

الف عین

لائبریرین
گل خاں، میری نظر نہیں پڑی کہ کہاں پوچھا تھا اوپر س کا کریکٹر۔
اردو دوست اور شاید اردو صوتی 3 میں بھی یہ کیریکٹر آلٹ جی آر ایس پر ہے
Alt Gr+s
اگر ٹائپ نہیں کر سکو تو م س ورڈ میں ٹائپ کریں اور 0Alt X 6DC پریسیں کریں۔

لیکن بہت کم فانٹس میں یہ کیریکٹر ہے۔ محفل نام کے دونوں فانٹس میں ہے، نفیس ویب نسخ وغیرہ میں نہیں ہے۔
 
Top