الف نظامی
لائبریرین
گنوم بطور لے آوٹ انجن پینگو کو استعمال کرتا ہے اور کے ڈی ای کیوٹی کو۔ دونوں کی اوپن ٹائپ فانٹ کو رینڈر کرنے کی لاجک یکساں نہیں جس کی وجہ سے خصوصا پیچیدہ متن لے آوٹ مثلا عربی اردو فارسی ، انڈک سکرپٹ ، عبرانی ، چینی ، جاپانی زبانوں کی رینڈرنگ میں مسائل تھے اور یکسانیت نہیں تھی۔
ان مسائل کے حل کے لیے 2006 میں بوسٹن متن لے آوٹ سمٹ میں "مشترکہ متن لے آوٹ انجن برائے فری اور اوپن سورس سافٹ وئیر سسٹم" کے عنوان سے ایک کھلی بحث کی گئی جس کے نتیجہ میں فری ڈیسک ٹاپ کے زیر اہتمام حرف باز کا قیام عمل میں آیا۔
اس سے قبل مختلف لے آوٹ انجنوں کی وجہ سے متن رینڈرنگ بھی یکساں نہیں ہوتی لیکن اب حرف باز کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوسکے گا۔
(مشترکہ متن لے آوٹ )کے سلسلہ میں حرف باز پر نظر ڈالیے۔
حرف باز اوپن ٹائپ لے آوٹ انجن کی عملی شکل ہے۔ جس کو پینگو ، کیوٹی وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاکہ مختلف رینڈرنگ انجن اوپن ٹائپ فانٹ کو یکساں طور پر رینڈر کرسکیں۔
حرف باز FOSS میں ٹیکسٹ لے آوٹ کو معیاری اور یکساں بنانے کی کاوش ہے ، اس کو فری ٹائپ سے اخذ کیا گیا اور کیوٹی اور پینگو میں ڈیولپ کرنے کے بعد مشترکہ ریپازیٹری میں اکٹھا کردیا گیا ہے۔ اب کیوٹی اور پینگو دونوں حرف باز کو اوپن ٹائپ لے آوٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
حرف باز فری ڈیسک ٹاپ متن لے آوٹ ورکنگ گروپ کی کاوشوںکا نتیجہ ہے۔
حرف باز کو فیڈورا 12 میں پینگو میں انٹیگریٹ کرکے جاری کیا جائے گا
کیو ٹی 4.4 پیچیدہ متن پراسیسنگ حرف باز پر مبنی ہے
کیریکٹر اور لگیچر پر مبنی نستعلیق فانٹ حرف باز میں کیا نتائج ظاہر کرتے ہیں ؟ حرف باز کے تخلیق کاروں کو انہیں ٹیسٹ کرنا چاہیے۔
اس ضمن میں
behdad at behdad.org
پر برقی پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔
حرف باز کی میلنگ لسٹ آرکائیو یہاں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جہاں کہیں کہیں ایران نستعلیق اور نفیس نستعلیق کا حوالہ بھی موجود ہے۔
علوی نستعلیق کی ٹیسٹنگ کے لیے بہداد اسفهبد کو برقی پیغام بھیجنا چاہیے۔