مشتری ہوشیار باش! پی ٹی سی ایل 4mbps ڈی ایس ایل پروموشن

پی ٹی سی ایل کی ڈاؤنلوڈنگ سپیڈ سے ڈر لگنے لگ گیا ہے۔ آج مغرب سے کچھ پہلے 700 ایم بی کی ایک مووی ٹورنٹ پر ڈاؤنلوڈنگ پر لگا دی اور خود کسی کام سے باہر چلا گیا۔ کوئی آدھ گھنٹے بعد واپس آیا تو ڈاؤنلوڈنگ کے مکمل ہونے کا نوٹیفیکشن آ رہا تھا۔ پہلے تو یہی سمجھا کہ شاید ٹورنٹ میں کوئی خرابی ہو گئی ہے پھر پوری فلم تھوڑا تھوڑا سکرول کر کے دیکھی تو یقین آیا کہ مکمل ہو چکی ہے۔ خوشگوار حیرت بھی ہوئی اور ڈر بھی لگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر ایک اور مووی ڈاؤنلوڈنگ پر لگائی اور پاس بیٹھ کر دیکھتا رہا۔۔اور وہ بھی تقریباً 35 منٹ میں مکمل ہو گئی۔
 
اسد

محفلین
اگر تو صرف ٹورنٹ کی کل ڈاؤنلوڈنگ کا پتا کرنا ہے تو یہ سہولت bittorrent یا utorrent کلائنٹ میں ہوتی ہے۔ اس سے نہ صرف کل ڈاونلوڈنگ کا پتا لگ سکے گا بلکہ آپ اس پر downloading cap بھی لگا سکتے ہیں جس سے یہ صرف آپکی درج کی ہوئی ڈیٹا کی مقدار ہی ڈاؤنلوڈ کرے گا اور اتنی مقدار پورا ہونے کے بعد ڈاؤنلوڈنگ از خود روک دے گا ۔ ۔ ۔ :)
پی ٹی سی ایل کے لئے ڈاؤنلوڈنگ کا مطلب وہ تمام ڈیٹا ہے جو ایکسچینج سے ہمارے موڈیم کو بھیجا گیا ہو، اس میں بِٹ ٹورنٹ کلائنٹس، ڈاؤنلوڈر یوٹیلیٹیز، ایف ٹی پی کلائنٹس، براؤزر، انسٹینٹ میسنجر، ویڈیو چیٹ کلائنٹس، VoIP کلائنٹس، ویب/کلاؤڈ سِنک یوٹیلیٹیز وغیرہ سب شامل ہیں۔
کیا سٹوڈنٹ پیکج بھی اپ گریڈ ہو رہے ہیں ؟
جی ہاں، تمام ایک اور دو میگا بٹس ان لمیٹد کنکشن اپگریڈ ہو رہے ہیں۔
کتنی تیز؟ 4 ایم بی پی ایس پر پی ٹی سی ایل ایفیکٹولی 3.5 ایم بی پی ایس سے زیادہ نہیں دیتا۔ میرے پاس آئی ڈی ایم میں اوسطا ڈاؤنلوڈ ریٹ 450 کلو بائٹس فی سیکنڈ آتا ہے۔۔
اتنی تیز کہ دس دنوں میں 300 گیگا بائٹ سے زیادہ ڈاؤنلوڈنگ ہو جائے۔ ڈی ایس ایل میں 13.5 فیصد سے 15 فیصد تک اوورہیڈ بھی شامل ہوتا ہے اور اگر ہماری طرح نوائز مارجن 20 کے قریب ہو اور لائن اٹینوئیشن 50 سے اوپر تو تھرو پٹ اور کم ہو جاتی ہے، فائبر پر ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
4mbps کنکشن پر 425 کلوبائٹ فی سیکنڈ سے زیادہ ڈیٹا ڈاؤنلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔ آئی ڈی ایم اور دوسرے کمرشل ڈاؤنلوڈر رفتار بڑھا کر دکھاتے ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
پی ٹی سی ایل کے لئے ڈاؤنلوڈنگ کا مطلب وہ تمام ڈیٹا ہے جو ایکسچینج سے ہمارے موڈیم کو بھیجا گیا ہو، اس میں بِٹ ٹورنٹ کلائنٹس، ڈاؤنلوڈر یوٹیلیٹیز، ایف ٹی پی کلائنٹس، براؤزر، انسٹینٹ میسنجر، ویڈیو چیٹ کلائنٹس، VoIP کلائنٹس، ویب/کلاؤڈ سِنک یوٹیلیٹیز وغیرہ سب شامل ہیں۔

جی ہاں، تمام ایک اور دو میگا بٹس ان لمیٹد کنکشن اپگریڈ ہو رہے ہیں۔

اتنی تیز کہ دس دنوں میں 300 گیگا بائٹ سے زیادہ ڈاؤنلوڈنگ ہو جائے۔ ڈی ایس ایل میں 13.5 فیصد سے 15 فیصد تک اوورہیڈ بھی شامل ہوتا ہے اور اگر ہماری طرح نوائز مارجن 20 کے قریب ہو اور لائن اٹینوئیشن 50 سے اوپر تو تھرو پٹ اور کم ہو جاتی ہے، فائبر پر ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
4mbps کنکشن پر 425 کلوبائٹ فی سیکنڈ سے زیادہ ڈیٹا ڈاؤنلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔ آئی ڈی ایم اور دوسرے کمرشل ڈاؤنلوڈر رفتار بڑھا کر دکھاتے ہیں۔

اسپیڈ ٹیسٹ کی ویب سائٹ سے اکثر دیکھتا ہوں تو بہت متغیر رفتار آتی ہے ۔ کبھی 2 کبھی 3 کبھی 5ء3 ایم بی پی ایس۔۔۔ او این یو میرے گھر کے پاس ہی لگا ہوا ہے۔۔ میرے لائن اسٹیٹس بہت اچھے ہیں، سگنل ٹو نوائز مارجن 32، اٹینویشن 9 ۔۔ آپ کے پاس رفتار عموما کتنی آرہی ہے ان لائن اسٹیٹس پر جو آپ نے بتائے؟
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
تھیوری اور پریکٹیکل میں بہت فرق ہے۔ میرے پاس 100 میگابٹس کا کنکشن رہا ہے جس پر مجھے بمشکل چار سو کلو بائیٹس جتنی سپیڈ ملتی رہی تھی اور بعض اوقات آپٹک فائبر پر مجھے ایک گیگابٹ کے کنکشن پر اس سے کہیں زیادہ سپیڈ ملتی رہی ہے کہ اگلے سپیڈ لمٹ کو کیپ کرنا بھول گئے تھے :)

پی ٹی سی ایل نے بھی شروع میں یہی حرکت کی تھی ۔۔ میرے 4 ایم بی پی ایس پر 6 ایم بی پی ایس ملتی تھی :D
 
اسد

محفلین
اسپیڈ ٹیسٹ کی ویب سائٹ سے اکثر دیکھتا ہوں تو بہت متغیر رفتار آتی ہے ۔ کبھی 2 کبھی 3 کبھی 5ء3 ایم بی پی ایس۔۔۔ او این یو میرے گھر کے پاس ہی لگا ہوا ہے۔۔ میرے لائن اسٹیٹس بہت اچھے ہیں، سگنل ٹو نوائز مارجن 32، اٹینویشن 9 ۔۔ آپ کے پاس رفتار عموما کتنی آرہی ہے ان لائن اسٹیٹس پر جو آپ نے بتائے؟
صبح میرے پاس زیادہ سے زیادہ 410 سے 415 کلو بائٹ فی سیکنڈ رفتار آ رہی تھی یوٹورنٹ پر، اس وقت تو کنیکٹ ہی 2.8 میگا بٹ پر ہوا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
صبح میرے پاس زیادہ سے زیادہ 410 سے 415 کلو بائٹ فی سیکنڈ رفتار آ رہی تھی یوٹورنٹ پر، اس وقت تو کنیکٹ ہی 2.8 میگا بٹ پر ہوا ہے۔

ٹورینٹ کی رفتار منحصر ہے سیڈرز پر۔۔۔ اس لیے اس کو رفتار کے پیمانے کے لیے دیکھنا قدرے ریلیٹو ہے۔۔۔
 
اسد

محفلین
تبھی والدہ پوچھ رہیں تھیں کہ اس بار انٹرنیٹ کا بل زیادہ کیوں آیا ہے ...
یہ پروموشن اگست تک ہے، اس وقت تک پرانے واجبات ہی وصول کیے جائیں گے۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ بل زیادہ آیا ہے تو اس کی وجہ اس سے پرانی 1mbps سے 2mbps کی پروموشن ہو گی۔ اس میں بھی پہلے چند ماہ بغیر اضافی ادائیگی کے دوگنی رفتار دی گئی تھی اور پروموشن کی میعاد گزرنے کے بعد عام واجبات لاگو ہوجاتے ہیں۔
 
عمر سیف

جی ایسا ہی ہوا ہے .. ون ایم بی سے ٹو ایم بی اپگریڈ ...
 
فاتح

لائبریرین
میرے ساتھ اس بار ایسانہیں ہوا۔ لیکن آج ان کے دفتر کا دورہ کافی نتیجہ خیز ثابت ہونے کی امیدہے۔ :)
آپ کی رجائیت پسندی سے ہمیں قطعاً اختلاف نہیں لیکن اگر آج پی ٹی سی ایل کی جانب سے کوئی آ گیا تو یہاں یہ خوشخبری ضرور شیئر کریں۔ :laughing:
 
فرحت کیانی

اس دن کوئی بهی نہیں آیا تها کیونکہ بوجوہ دورہ ملتوی کر دیا گیا. پهر ایک بار فون پر کلاس لی گئی. اور بالآخر کل دفتر کا دورہ فرما کر یہ کام کروایا گیا. خوشخبری یہ ہوئی کہ آخرکار پاس ورڈ موصول ہو گیا.
 
قیصرانی

کیا پاسورڈ کام بھی کر رہا ہے؟ جسٹ ونڈرنگ :daydreaming:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا پاسورڈ کام بھی کر رہا ہے؟ جسٹ ونڈرنگ :daydreaming:
اگر گهر کر بهی ناکام پاس ورڈ دیتے تو واپس کیسے جاتے.ڈیمو لیے بغیر جانے تهوڑی دیا تها.
ویسے زیادہ تر اچهی ہی سروس ہوتی ہے لیکن فون پر موجود کسٹمر سروس والوں کی معلومات کا حال نہ پوچهئے.
 
Top