مشرف نے جن لوگوں کو حرام کھلایاوہی مہاجر قرار دیکر بچانا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

لاہور(عمران احسان) محسن پاکستان اور ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو آزادی سزا ملنے کے بعد ہی ملے گی کیونکہ نواز شریف کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ جن لوگوں کو مشرف نے حرام کھلایا ٗ وہی مہاجر قرار دے کراسے بچانا چاہتے ہیں۔ یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کیا میں اور اسلم بیگ مہاجر نہ تھے۔چونکہ ہم سے ان کا کوئی مفاد وابستہ نہ تھا ٗ اس لئے ہماری حمایت میں ان کی زبانیں بند ہی رہیں۔مجھے تو علاج کیلئے باہر نہیں بھیجا گیا تھا۔کیا مشرف کی خدمات مجھ سے زیادہ ہیں اور انہیں کون سا ایسا مرض لاحق ہے جس کا علاج ملٹری ہسپتال میں نہیں ہو سکتا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=162150
 

کاشفی

محفلین
ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے بندے ہیں۔۔انہوں نے جو کچھ بھی کہا سوچ سمجھ کر کہا ہوگا۔۔۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو غلط کہنے والے اب خوشیاں منا رہے ہیں ان کے اوپر والے بیان پر۔۔
اللہ اکبر! اپنوں کی باتوں کا برا نہیں مناتے۔۔۔ یہ ہمیشہ سے مہاجر ہی رہیں گے۔۔۔
 
Top