مشرف کوعلاج کیلئے سعودی عرب یامتحدہ امارات بھیجنے کی قیاس آرائیاں،رپورٹ

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…برطانوی اخبار”فنانشل ٹائمز“ لکھتا ہے کہ قیاس آرائی ہے کہ مشرف بیرون ملک طبی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعدجنرل پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ شکوک و شبہات میں گھر گیا ،جس سے قیاس آرائیوں کو ہوا ملی کہ سابق فوجی آمر اب طبی علاج کے لئے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔مشرف کے اسپتال داخل ہونے کے عمل پر سفارت کاروں اور فوجی حکام کے درمیان بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ سابق فوجی آمر کی قسمت کا فیصلہ ایک معاہدے کے ذریعے کیا جائے گا جس میں انہیں طبی سہولت دینے کے لئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی۔یہ اقدام ممکنہ طور پر فوج اور نواز شریف انتظامیہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرسکتا ہے۔مشرف کے قریبی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ صورت حال یوں دکھائی دیتی ہے کہ مشرف علاج کے لئے سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں یا انہیں ممکنہ طور پر جلاوطن کیا جاسکتا ہے۔ایک ریٹائرڈ فوجی شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ کوئی بھی ایسا راستہ نہیں کہ مشرف کو پاکستان میں رکھا جائے گا اور ان کی تزلیل کی جائے گی۔ اس مخصوص اسپتال میں مشرف کا آ نا ظاہر کرتا ہے کہ سابق صدر اب فوج کے تحفظ میں ہیں۔نواز شریف انتظامیہ کے ایک سنیئروزیرنے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف جلد مقدمہ کی سماعت ہو سکتی ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ2008میں زبر دستی اقتدار سے نکالنے تک مشرف نے پاکستان پر نو سال تک حکمرانی کی۔چار سال سے زائد عرصے کی جلاوطنی کے بعد جب وطن لو ٹے تو انہوں نے قومی انتخابات میں اقتدار پھر سے لینے کی ناکام کوشش کی۔وزیر اعظم نواز شریف کا اپنے سابق حریف کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے فیصلے نے بیرون ملک مقیم لوگوں میں خدشات پیدا کیے کہ یہ مقدمہ پاکستان کی فوجی اور سویلین قیادت کے درمیان پہلے سے نازک تعلقات کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔سابق رہنما اب راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جو جی ایچ کیو سے پانچ منٹ کی مسافت پر ہے اس جگہ علاج کی سہولت لینے کے پرویز مشرف کے فیصلے سے اب سیاسی مخالفین مقدمے کی سماعت کے عمل میں مداخلت کے الزامات دے رہے ہیں۔ گزشتہ اتوار مشرف نے کہا تھا کہ اس کے خلاف مقدمے پر پوری فوج پریشان ہے،اگرچہ فوج کی طرف سے اس پیش رفت پر تبصرہ کرنا باقی ہے ،تاہم سیکورٹی تجزیہ کاراس نقطہ نظر کی تصدیق کرتے ہیں کہ اپنے سابق فوجی سربراہ کی ممکنہ عمر قید سزا کے تناظر میں فوج ناخوش ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=132881
 

کاشفی

محفلین
اس کے لیئے تلاش کریں۔۔
بزدلوں کے ہمدرد اس کی بہادری پھر بھی نہیں مانیں گے۔۔اس لیئے میں اپنا ٹائم ضائع نہیں کرسکتا۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
اس کی بہادری کا نظرانہ کرنے کے لیئے اچھی نظر ہونی چاہیئے۔ویسی نظر نہیں ہونی چاہیئے جس نظر میں لوگوں کو ڈرون میں ہلاک ہونے والے اور برقع پہن کر بھاگنے والے بھی بہادر دکھائی دیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک ہے پرویز مشرف بہت بہادر ہے اور خود بھی کہتا رہا ہے کہ میں ڈرتا ورتا نہیں ہوں کسی سے۔

تو پھر اب بہاردی سے عدالت کا سامنا بھی کرے اور اپنے خلاف قائم کیے گئے مقدمات کا سامنا بھی بہادری سے کرے۔
 

کاشفی

محفلین
ٹھیک ہے پرویز مشرف بہت بہادر ہے اور خود بھی کہتا رہا ہے کہ میں ڈرتا ورتا نہیں ہوں کسی سے۔

تو پھر اب بہاردی سے عدالت کا سامنا بھی کرے اور اپنے خلاف قائم کیے گئے مقدمات کا سامنا بھی بہادری سے کرے۔
متفق۔
لیکن مملکت میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔۔کرپٹ لوگوں کی حکمرانی ہے۔۔جو صرف بدلے کی سیاست کررہے ہیں۔۔۔ اس سے کچھ بھی نہیں بدلنے والا۔۔۔
یہاں کی سیاست میں کچھ نہیں رکھا ۔۔۔۔ خواہ مخواہ خون جلانے سے کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
یادِ ماضی۔۔
ایک کمزور یاداشت والی قوم جو چند ماہ پہلے کی بات بھول جاتی ہے، اس کی یاد دہانی کے لیئے۔۔۔
قاتل ریمنڈ ڈیوس کو رہا کردیا گیا۔۔۔ خبر۔
نواز شریف کو دل کا دورہ، لندن استپال منتقل۔۔۔۔شہباز شریف بھی تیماداری کے لیئے لندن پہنچ گئے۔۔۔
ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرکے دنوں بھائی لندن بھاگ گئے تھے۔۔یاد ہے کہ نہیں۔۔۔۔
 
Top