مشرف کو سزائے موت یا عمر قید دی جائے،وفاق کی عدالت سے استدعا

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پرویز مشرف پرسنگین غداری کا جرم ثابت کرنے کیلئے پانچ آئینی نکات اٹھائے ہیں اور خصوصی عدالت سے انہیں موت یا عمر قید کی سزا دینے کی استدعا کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں آئین سے سنگین غداری کے 5بنیادی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ الزامات میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے آرمی چیف کی حیثیت سے 3 نومبر کو غیر آئینی طور پر ایمرجنسی نافذ کی، آئین میں ترمیم کا غیر آئینی عبوری حکم نامہ جاری کیا، ججز کو3نومبر2007کو نیا حلف لینے کا حکم دیا، 14 نومبر 2007 کو آئین میں عبوری ترمیم کا حکم جاری کیا اور 14 دسمبر 2007 کو آئین میں ترمیم کا دوسرا غیر آئینی حکم جاری کیا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=157127
 
x boy

محفلین
اب اس کی ذندگی کتنی رہ گئی ہے اس کو نظر بند رکھا جائے باقی کچھ بھی نہ کہا جائے اور ملک بدر کیا جائے۔
ہم پاکستان میں بنگلہ دیش والا سماء نہیں چاہتے ہیں جو ہوگیا سو ہوگیا، مشرف اکیلے کا کام نہیں ہے اس کے
پیچھے اور بھی کالے سیاسی چہرے ہونگے یہ سب ہم جانتے ہیں بے نظیر کا قتل کا کس کو فائدہ ہوا، کراچی
کو یرغمال بنانے والوں کو بھی سب جانتے ہیں مشرف سے بہت لوگوں نے فائدہ اٹھایا آخر میں وہ اکیلا
اس دلدل میں پھنس گیا باقی سب آزاد۔
 
اگر اسکو کوئی سزا نا ملی تو دوسروں کے لئے سبق کیسے بنے گا؟ اور آئندہ کیلئے رستہ کیسے رکے گا؟
اسکو ایک مثال بنانا ضروری ہے۔ عدالت سے اسکو کم از کم عمرقید کی سزا ضرور ملنی چاہئے۔
اگر آپ بے گناہ مرنے والے قبائیلیوں (طالبان دہشت گرد نہیں) کے وارثوں سے پوچھیں اور لال مسجد کے متاثرین سے پوچھیں اور بلوچستان کے متاثرین سے پوچھیں تو وہ آپ کو بہت مناسب جواب دینگے :censored:
 
ہم تو سزا نہ دلوانے والوں میں سے ہیں نہ نہ دلوانوں والوں میں سے۔
ایم کیوایم سے پوچھئے کہ وہ کیا چاہتے ہیں
لال مسجد والوں سے پوچھئے کہ وہ کیا چاہتے ہیں
اگر سزا کا حق دار ہے تو سزا ملنی چاہیے اور ساتھ میں جیو ٹی وی اور اسکے کچھ اراکین کو بھی ملنی چاہیے۔۔
پی پی پی کے کچھ لوگوں کو بھی ملنی چاہیے ، ایم کیو ایم کو بھی ملنی چاہیے۔ انصاف ہو تو برابر کا۔
 
بالکل سب کو سزا ملنی چاہئے، ابتدا مشرف سے ہو۔
یقین کریں اگر مشرف سے ابتدا ہوگئی تو سب کو سزا مل جائے گی کہ اگر مشرف جیسا پھنے خان نہیں بچا تو اور کسی کی کیا حیثیت ہے۔
میں سزا کا مطالبہ اس لئے کر رہا ہوں کہ مشرف کے سیاہ کاموں سے جو تباہی شروع ہوئی وہ آج کے دن تک ختم نہیں ہوئی۔ یہ ہمارا ملک ہے اس میں تباہی سے ہم بھی متاثر ہوتے ہیں۔
 
متفق
 
Top