مشورہْ سخن

الف عین

لائبریرین
رات2 ، 3 اشعار ’سر زد‘ ہو گئے۔ ایک شعر میں تو مشورے کی ضرورت نہیں، پہلے اسئے ہی سن لیں

آج کچھ اس طرح سے لوٹ مجھے
رخت سب چھوڑ دے ، سفر لے جا

اور اب سنئے کہ ان دونوں میں سے کون سا رکھا جائے اور کس کو جھنڈی دکھا دی جائے؟

مجھ کو بے مایہ اس طرح مت چھوڑ
رہنے دے خواب، چشمِ تر لے جا

اور

چشمِ تر آج اپنے گھر لے جا
میرے خوابوں میں باندھ کر لے جا

ان دونوں اشعار میں چشمِ تر لے جانے کا ذکر ہے، اگرچہ مجھ کو اول الذکر ہی پسند آیا ہے، لیکن ’خوابوں میں باندھنے‘ والا خیال بھی اچھا لگ رہا ہے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
صورتِ اشک جو پلکوں نے سنبھالے ہوئے ہیں

کیا یہ مصرع اس بحر میں ہے فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن ( بحرِ رمل مثمن مجنون محذوف )؟
کیا ہم اسکے آخری رکن کو فعلن - فعلات - فعلان- فَعِلات - فَعِلان بھی باندھ سکتے ہیں؟
کیا ہم ایک ہی غزل میں یہ مختلف وزن بھی لا سکتے ہیں؟
کیا ایک ہی شعر کے دو مصرعوں میں ہم دو مختلف وزن بھی باندھ سکتے ہیں؟
الف عین
محمد وارث
 
جی حضرت۔!
اس میں بھی وہی اجازتیں ہیں جو خفیف کے فاعلاتن مفاعلن فعِلُن والے وزن کی ہیں۔ یعنی آخری رکن فعلن فعِلن فعلان فعِلان چاروں میں کوئی بھی ایک لائیں۔ اور پہلا رکن فاعلاتن یا فعلاتن آسکتا ہے۔ یوں آٹھ اوزان ہوئے۔ ایک مزید اجازت یہ بھی ہے کے بیچ کے د ارکان میں کوئی بھی ایک فعلاتن کی جگہ مفعولن بنا سکتے ہیں۔ لیکن دونوں میں ایک ہی بنے گا۔ دونوں ایک ساتھ مفعولن مفعولن نہیں ہونگے۔ یوں آٹھ اوزان میں ہر ایک کے ساتھ دوسرا رکن مفعولن کریں یا کہیں تیسرا رکن۔ ان سب کا خلط جائز ہے۔ :)
 
یعنی اپنی مرضی کے مطابق ہم کسی ایک شعر کے ایک مسرع میں ایک وزن اور دوسرے میں دوسرا بھی لا سکتے ہیں،،،، بہت شکریہ جنابِ من
 
جی بالکل۔ بس یہ دھیان رہے کے غزل میں قافیہ اور ردیف کی جو پابندی وہ اسی وزن کی پابند ہے جو مطلع میں تھی۔ یعنی ہر شعر میں دوسرے مصرعے کا آخری رکن وہی ہوگا جو مطلع میں آچکا ہے۔
 
Top