مشورہ درکار ہے۔۔۔۔۔

دوست

محفلین
ہوا کچھ یوں ہے کہ میں جو بڑے اطمینان سے دو جامعات میں ایم کام کے لیے فارم جمع کروا کر خوش باش بیٹھا تھا کہ ایک میں نہ آیا تو دوسری جگہ تو آجائے گا نام۔۔لیکن کچھ ایسا ہوا کہ جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں نام اس لیے نہ آیا کہ مابدولت کے نمبر بہت کم تھے۔ اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں کچھ ایسا چکر چلا کہ انٹرویو میں نمبر ہی کوئی نہ تھا۔ میرٹ پر نمبر، انٹری ٹسٹ اوکے لیکن انٹرویو میں صفر نمبر ہمیں لے بیٹھا اور وہاں سے بھی ٹھنڈے ٹھنڈے گھر کو لوٹے۔
اب ہم لنڈورے ہی پھر رہے ہیں اور متلاشی ہیں کہ آگے کیا کریں۔
جس بھی دوست سے پوچھا اس نے اپنے انداز میں جواب دیا۔
ایک نے کہا پرائیویٹ ایم اے اکنامکس کرلو۔
ہمارے استاد محترم ساجد طفیل صاحب کا کہنا ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم بی اے کر لو۔
ایک اور کرم فرما نے کہا کہ دونوں اکٹھے کرلو پرائیویٹ ایم اے اکنامکس کے پیپر دے لو اور ساتھ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کرتے رہو۔
ایک صاحب کے خیال میں بی اے کی انگلش کا اضافی پرچہ دے کر میں ایم اے انگلش کرلوں۔
اب ہم کنفیوژ ہیں کہ کریں تو کیا کریں۔ اصل میں ایک وژن تھا ہمارا بھی اور وہ یہ کہ ایم کام کے بعد کہیں لیکچرر شپ اور اس کے بعد کامرس کے کسی شعبے میں ڈاکٹریٹ۔ اب ایم کام تو شاید اگلے سال ہی ہوسکے اس سال کا کیا کروں؟ ایک دل میں آتی ہے کہ اکنامکس میں ہی ڈاکٹریٹ کا پلان بنا لوں چونکہ یہ بھی کامرس سے جڑی ہوئی ہے۔
بہرحال اتنے سارے انتخابات میں سے کیا چنوں۔ کیا احباب کچھ رائے دے سکتے ہیں کہ میرے لیے کیا بہتر ہوگا؟ماشاءاللہ بڑی بڑی نادر روزگار ہستیاں موجود ہیں فدوی کی رہنمائی فرما کر ممنون فرمائیں۔
عین نوازش ہوگی۔
العارض
 

عاصم ملک

محفلین
دوست لگتا ہے آپ اور ہم ایک ہی کیٹیگری کے ہیں آپ نے تو مسیج پوسٹ کر کے ہمارے زخم تازہ کر دیئے ہیں،ہم بھی لنڈورے ہی پھر رہے ہیں اور آپکی طرح متلاشی ہیں کہ آگے کیا کریں۔ ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے،ہم نے بھی سرگودھا یونیورسٹی میں ایم-بی-اے میں ایڈمیشن لیا تھا لیکن قسمت خراب کہ 2 نمبر سے انٹری ٹیسٹ میں اُڑ گئے :roll:
نمبرز تو میرٹ کے مطابق تھے لیکن بس ٹیسٹ نے کام خراب کروا دیا اور ویلے ہو گئے اب ہر کوئی اپنے اپنے حساب سے مشورے دے رہا ہے ۔
کیا خوب بنے گی جب مل بیٹھیں گے ویلے دو۔۔
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
کیا کہنے۔ :dontbother:
آپ نے علامہ اقبال اوپن میں کیوں نہیں داخلہ لیا۔ میں تو ادھر ہی کا سوچ رہا ہوں۔
 

آصف

محفلین
تو شاکر، علامہ اقبال یونیورسٹی میں کیا ایم کام نہیں ہوتا؟
دوسرا انٹرویو میں صفر کیونکر آ گیا؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر اور عاصم، آپ کو چاہیے کہ آپ بیرون ملک حصول تعلیم کے امکانات پر بھی غور کریں۔
 

دوست

محفلین
یہی تو مسئلہ ہے اس کے ساتھ۔ اس کے کورس اپنی مرضی کے ہیں۔
چلو خیر اگلے سال سہی۔ اس سال ایم اے اکنامکس چلنے دیتے ہیں۔ بھائی جی بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن ابھی اتنی گنجائش نہیں۔ ایم فِل یا پی ایچ ڈی جب کرنا ہوئی تو انشاءاللہ باہر ٹرائی ماریں‌گے فی الحال یہیں کھجل ہولیں۔
 

دوست

محفلین
انٹرویو میں صفر کا مجھے بھی نہیں پتا۔ بس آگیا۔ نئی یونیورسٹی بنی ہے اور انتظام بڑا خراب ہے ابھی۔ 4 دن انٹرویو کے لیے بلاتے رہے کبھی ڈیپارٹمنٹ نے لیا کبھی کہتے اب وائس چانسلر لے گا۔ آخر آخری دن یہ کہہ کر لوٹا دیا اب میرٹ لسٹ دیکھنے آئیں۔ اور جب میرٹ لسٹ دیکھنے گئے تو کچھ بھی نہ تھا۔ پتا کروایا تو یہ بلا نکلی۔
ابو امی مجھے غصے ہوئے کہ اگر پہلے بتا دیا ہوتا تو کوئی سفارش چلوا دیتے۔۔۔۔۔۔۔
:roll: :roll:
 

عاصم ملک

محفلین
ویسے دوست سفارش کے بغیرکوئی بھی کام مشکل ہو گیا ہے آج کل،seats اتنی کم ہوتی ہیں کے یونیورسٹی کے عملے کے لوگوں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے کسی نے اپنے بچوں کو کروانا ہوتا ہے کسی نے رشتہ داروں میں سے اب ان کے بعد ہی ہم جیسے لوگوں کی باری آتی ہے اور ہم میں سے بھی وہ لوگ ہوتے ہیں جو کوئی اچھی قسم کی سفارش کروا لیتے ہیں باقی بیچارے اپنا سال ضائع کر بیٹھتے ہیں
 

تلمیذ

لائبریرین
شاکر،

مجھے دکھ ہوا ہے پڑھ کر کہ دونوں جگہوں میں آپکو داخلہ نہیں مل سکا۔ یہ ہمارے سِسٹم کے بے شمار نقائص میں سے ایک ہے ۔ کہ ٹیلنٹ تو پیچھے رہ جاتا ہے اور سفارشی لوگ انکا حق مار کر محدود سیٹوں پر قابض ہو جاتے ہیں اور پھرکار کردگی بھی انکی صفر ہوتی ہے۔

ع پنبہ کجا کجا نہم ، دل ہمہ داغ داغ شد !!

آپکو یہ سال ہرگز ہرگز ضائع نہیں کرنا ہے۔ کیونکہ جوانی کے یہ سال انتہائی قیمتی بلکہ انمول ہوتے ہیں اگر چپّو اب ہاتھ سے چھوٹ گیا تو پھر ساری عمر کا دھارا بدل جاتا ہے۔

چنانچہ اکنامکس کا پلّہ ہی پکڑ لیں۔ میں نے تو ACCA کا مشورہ
دیا تھا لیکن اس میں اقتصادی پہلو ذرا محل نظر ہے۔

اللہ آپ جیسے نوجوانوں کا حامی و مددگار ہو - آمین !
 

دوست

محفلین
حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
سال تو بالکل نہیں ضائع کرنا ہاں دو ماہ البتہ گئے۔ جنوری میں ہی علامہ اقبال اوپن میں داخلے ہونگے اور تب تک پھر ویلے۔
 

عاصم ملک

محفلین
ہاں سنا ہے جنوری فروری میں علامہ اقبال اوپن میں داخلے شروع ہونگے،رہی بات ویلے کی تو دوست اردو محفل ہے نہ :lol: دو ماہ تو کیا دو سال بھی گزرنے کا پتہ نھیں چلے گا۔
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم

میں نے ابھی یہ پوسٹ پڑھی ہے۔۔۔دیکھیں اوپن یونیورسٹی کی ڈگری پاکستان میں صرف ڈگری لیبل چسپاں کرنے کے حد تک کارآمد ہے۔۔۔۔آپ اس ڈگری کے بعد کسی جگہ جاب کے لیے اپلائی کریں گے تو آپ کے ساتھ اگر کوئی اور کینڈیڈیٹ ہوا جو کسی ریگولر یونیورسٹی سے پڑھا ہوگا تو اسے پریفرنس دی جائے گی۔۔۔ آپ اس کی جگہ ورچوئل یونیورسٹی کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔۔۔یہاں کی ڈگری کم سے کم پورے پاکستان میں بلکہ باہر بھی ویلِڈ ہے ۔۔۔ آپ ایک بار یہ سائٹ وزٹ کریں۔۔

http://www.vu.edu.pk
 

دوست

محفلین
جی بات تو آپ کی بجا ہے۔ لیکن ریگولر یونیوسٹی میں تو اگلے سال ہی داخلہ مل سکتا ہے۔ اس سال اب وقت تو ضائع نہیں کرنا۔ان کی ایسی کم تیسی کیا ایم فل میں داخلہ بھی نہ ملے گا اس ڈگری کی بیس پر۔
ورچوئل یونیورسٹی میں ابھی ماسٹرز کے تین پروگرام ہیں جن میں ایک کامرس سے متعلق یعنی ایم بی اے ہے اور ایم بی اے سے مجھے اللہ واسطے کا بیر ہے چونکہ میرا ارادہ پڑھائی میں بہت آگے جانے کا ہے۔
 

دوست

محفلین
سر جی آپ کے خیال میں اس میں کیا برائی ہے۔میرا مطلب کمی وغیرہ۔
کیا وہی جو اوپر امن ایمان صاحبہ نے بھی کہا تھا کہ اس کو ڈگری کو کمتر درجے کا جانا جاتا ہے؟؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
آپ لوگ اوپن یونی ورسٹی کے چکر میں‌نہ ہی پڑین تو بہتر ہے
میں خود اوپن یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنسز کا طالبعلم رہا ہوں۔ سیکنڈ سمسٹر کے دوران پنجاب یونیورسٹی اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے کچھ ماسٹرز کے طالبعلم اور طالبات مجھ سے پڑھنے ڈیرہ غازی خان آتے رہے ہیں

اوپن کی ڈگری کو اسی طرح قانونی حیثیت حاصل ہے جیسے دوسری یونیورسٹیز کو۔ اس میں فزکس اور کیمسٹری کی ماسٹرز کے تجربات کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز میں‌ہوتے ہیں جو شاید پاکستان کی کوئی اور یونیورسٹی آفر نہیں کرسکتی

دوسرا ہمارے جتنی بھی بڑی یونیورسٹیز ہیں، ان کی فیکلٹی میں موجود سٹاف کی ایم فل اور پی ایچ ڈی صاحبان کی اکثریت اوپن سے ہی تعلیم یافتہ ہے

دوسرا اوپن یونیورسٹی کے میٹرک وغیرہ کے فاصلاتی طلباء اور گریجوائشن اور ماسٹرز میں‌بہت فرق ہے۔ میں نے خود تین سال تک باقاعدہ کلاسز اٹینڈ کی تھیں۔ باقاعدہ سب کچھ ہوا تھا۔ میرا مشورہ تو یہی ہے کہ اگر آپ کے ایریا میں‌ اوپن یونیورسٹی اگر ایم کام آفر کرتی ہے تو پھر آپ اسے ہی ترجیح‌ دیں۔ اس کا تعلیمی نظام کچھ فرق ہے۔ لیکن جب ایک بار آپ سیٹ ہو گئے تو پھر اوپن سے باہر نکلنا آپ کے لیے ناممکن ہوگا :)
 
Top