مشورہ درکار ہے

عرفان فانی

محفلین
السلام وعلیکم
میرا نام محمد عرفان رمضان ہے میں پاکستان کے ضلع پنجاب کے ایک گاؤں کا رہنے والا ہوں میں نے آئی سی ایس کیا ہوا ہے کمپیوٹر جانتا ہوں اچھی طرح چھ ماہ ایک پینا فلیکس ڈیزائننگ کی دوکان پر کام کیا ہے کورل انپیج ورڈ ایکسل فوٹوشاپ اچھی طرح جانتا ہوں انٹرنیٹ پر بھی اچھی مہارت ہے

اب مجھے مشورہ چاہیے میں آئی سی ایس کے بعد آگے پڑھتا بھی رہوں نوٹ(یہاں یہ بھی بتا دیں کہ میں آگے کس فیلڈ میں جاؤں) اور کوئی کاروبار بھی سٹارٹ کر دوں اور کاروبار کیلئے میرے پاس ڈھائی سے تین لاکھ سرمایا ہے میں چاہتا ہوں ساتھ ساتھ پڑھتا بھی رہوں اور بوڑھے ماں باپ جو کہ اب نہیں کما سکتے سہارا بنوں ہم ٹوٹل چار فیملی ممبر ہیں میں چھوٹی بہن امی اور ابو
پلیز پلیز پلیز اچھے اچھے آئیڈیاز دیں شکریہ
 
بلکل سوال یہ ہے ایسا پوچھتے ہیں اچها کر رہے ہیں یا غلط یہ سوچ ہوتا ہے اگر آپ اپنی پسند اور اپنی چال ڈهال حیثیت کے مطابق رشتہ مانگتے ہیں ہوسکتا ہے ان سوال جیسے جواب سے زیادہ دکھ نہ ہو بہتر ہے آپ جو سوچ رہے انکا جواب آپکے پاس ہو اب دیکهیں ایک ریڑھی پر فروٹ بیچنے والا بهی کاروباری ہے آپ اسے کہتے ہیں کاروباری. بلکل نہیں کیونکہ وہ کم پیسے کما رہا چلیں کوئی دکان کهول لی تب بھی لوگ کہیں گے دکان پہ رش نہیں یہی ہزار پندرہ سو دن کمانے والا آدمی ہے عرض یہ پیسے کی شدید جنوں سے بیمار تصور باپ اور معاشرہ آپکو جینے نہیں دیکهے اس کے بعد کہے گا گاڑی بهی ہے پهر کہے گا بنگلہ بهی ہے کہہ نہیں جب یہ سب کچھ ہو پهر نئ ماڈل نئ طرز نئ دنیا کی دوڑ.
العرض آپکی سوچ اور شخصیت جو موجودہ ہے اس معیار کے رشتے آپکو ان چیزوں سے احساس مجروح نہیں ہونے دے گا
 

حُر نقوی

محفلین
محترم اگر آپ گرافک ڈیزائننگ میں مہارت رکھتے ہیں تو پھر آپ کہیں سے بھی آن لائن کام کرسکتے ہیں۔ بس آپ کے پاس ایک اچھا انٹرنیٹ کنکشن اور قابل بھروسہ لیپ ٹاپ ہونا چاہیئے۔ یوٹیوب پر آن لائن فری لانسر گرافک ڈیزائنر سرچ کریں، آپ کو بہت سی ویڈیوز مل جائیں گی۔ وہاں سے سیکھیں، کسی فری لانسنگ پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور کام شروع کردیں۔ اس طرح آپ کی پڑھائی کا بھی زیادہ حرج نہیں ہوگا۔
رہی بات مزید پڑھائی کی تو اعلیٰ تعلیم کیلئے آپ کو کسی بڑے شہر کا رخ کرنا پڑے گا فیملی سے دور رہنا ہوگا۔ کاروبار کرنا ہے تو پہلے اس کاروبار کے بارے میں مکمل آگاہی اور کچھ تجربہ حاصل کریں، پھر 3 لاکھ ہے تو پہلے ایک لاکھ روپے سے شروع کریں، آپ جیسے کم عمر نوجوانوں کی اکثریت مناسب رہنمائی کے بغیر اپنے پہلے کاروبار میں نقصان اٹھاتی ہے۔ اس لئے محتاط رہیں!
 
Top