مشورے درخواستیں اور شکایات

اظفر

محفلین
میں‌نے تو ایڈے شوق شوق سے 2 جی بی کا لنکس ورژن ڈاون لوڈ کیا تھا ۔ وہ انسٹال کرنا ہی نہیں آیا:(
میں کیئی بار ورچیویل مشین بنانے کی کوشش کر چکا ہوں‌مجھے کبھی اس پر او ایس نہیں انسٹال کر سکا ۔ آج تک میں نے اتنی مغز ماری کسی سافٹ ویر سے نہیں کی جتنی ورچیوئل پی سی والی سافٹ ویرز سے کر چکا ہون‌۔ مگر نتیجہ ڈھاک کے تین پات
مجھے بتائیے لینکس کا کون سا ورژن انسٹال کروں ۔ اگر آپ آج ہی بتا دیں‌تو میں کل ہی مارکیٹ سے لینکس کی 50 روپے کی "اصل " ڈی وی ڈی لے آوں ۔ پھر انسٹال کرنا سیکھنا رہ جاے گا :p
ٹھیک ہے میں ربی آن ریلز کو انسٹال کرتے وقت وڈیو کیپچر کر لوں‌گا لیکن اس کو انسٹال کرتے وقت کچھ خاص تو نہیں کرنا ؟ :chatterbox:
 
برادرم اظفر آپ ویڈیوز نہ لیکر صرف سکرین پرنٹ لے لیں یہی بہت ہوگا۔

اور لینکس کے لئے اس قدر پریشان نہ ہوں۔ آپ ورچؤل مشین کے لئے کون سا سرور استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ میرے خیال میں آپ وی ایم وئیر استعمال کر لیں۔ میرا آزمودہ ہے۔ اور آسان بھی۔ اس کے لئے اسی کی سائٹ پر پہلے سے بنے ہوئے مشین ڈمپ بھی مل جائیں گے یعنی او ایس انسٹالیشن کی زحمت سے نجات پا جائیں گے۔

اور اگر سنجیدگی سے لینکس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اتنا کہوں گا کہ صرف ریلس کے لئے لینکس کی طرف آنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ وہ ونڈوز میں بھی یکساں سہولت سے چل جائے گا۔ ویسے فیڈورا اور اوبنٹو میں سے کسی ایک کی صلاح دوں گا اگر انسٹال ہی کرنا ہو تو۔
 

اکرم

محفلین
سعود بھائی رجسٹریشن میں درجہ مہارت میں مجھے " ماہر" لکھا گیا ہے لیکن میں تو مبتدی ہوں ۔ پلیز چیک کر لیں کہیں یہ کو ئی محمد اکرم نہ ہو اور میں ایسے ہی خوش فہمی میں رہوں
 
مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ کورس کی ابتدا کیسے ہو گی اور میں کیسے سیکھوں گا- آپ سب سے درخواست ہے کہ مجھے بھی ساتھ لے کر چلیں اور مجھے بتائیں کہ میں فورم کے کون سے دھاگے پر اپنی نظر رکھوں-
 
برادرم عمران قصوری

آپ اس فورم پر نگاہ رکھیں۔ جی کرے تو اس کا آر ایس ایس فیڈ لے لیں۔ ویسے یہاں زیادہ تر ہجوم آپ کو ویک اینڈس پر نظر آیا کرے گا۔
 

فخرنوید

محفلین
کیا اس کا سرور ونڈوز ایکس پی پر کام کرے گا یا اس کے لئے لنکس پر کام کرنا پڑے گا؟

منتظر جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب استاد ابن سعید
 
جواب میں تاخیر اس لئے ہوئی کیوں کہ آج دن بھر آن لائن نہیں آ سکا۔

جی ہاں ونڈوز لینکس یا میک سب پر چلے گا۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
میں فیڈورا کی ڈی وی ڈی تو لے آیا ہوں مگر مجھے یہ علم نہیں‌کیا یہ ونڈوز کیساتھ کام کرے گا ۔ مطلب یہ نہ ہو کہ فیڈورا اور ونڈوز دونوں نہ انسٹال ہوں ایک پی سی میں ۔ میں اپنا پہلے سے ونڈوز او ایس نہیں فارمیٹ‌کرنا چاھتا۔ اس کے علاوہ فیڈورا میں ڈراٰئیورز کون سے یوز ہونے ہیں ۔ ؟ ونڈوز والے یا الگ سے تلاش کرنے پڑیں گے۔ :موصول ای میل: "معذرت بھائی میں کسی ایسے فورم پر نہیں آسکتا جہاں پر رکن کی عزت نا کی جائے مجھے افسوس ہے۔:p
 
برادرم اظفر فیڈورا کو آپ ایک الگ ڈرئیو میں انسٹال کریں گے اور اس کے ساتھ ہی گرب یا لیلو بوٹ لوڈر انسٹال ہو جائے گا جو مشین میں موجود سبھی آپریٹنگ سسٹمس تک رسائی دستیاب کرائے گا۔ ویسے پارٹیشن سیلیکٹ کرتے ہوئے غلطی مت کیجئے گا ورنہ رونا پڑ سکتا ہے۔ سسٹم بیکپ ضرور رکھئے گا۔ ممکن ہو تو مکمل ڈرائو کی گھوسٹ امیج بنا لیجئے تاکہ کسی بھی تباہ کاری کی صورت میں بآسانی سب کچھ ری اسٹور کیا جا سکے۔ خیر ابھی میں آپ کو تجربے کا مشورہ بھی نہیں دوں گا وہ بھی اپنی ورکنگ مشین پر۔ کیوں کہ کورس میں میں بہر حال ریلس کی لوکل انسٹالیشن پر اتنا فوکس نہیں کرنے جا رہا بلکہ ویب پر ہی پلیٹ فارم مہیا کراؤں گا۔ ورنہ تین ماہ تو سب کو کے مشینوں پر سیٹ اپ کرانے میں گزر جائیں گے۔ اور ہاں ڈرائورس کا معاملہ یہ ہے کہ لینکس ڈسٹریبیوشنز میں کئی جینرک ڈرائورس آتے ہیں جو از خود انسٹال ہو جائیں گے۔ لینکس کا جتنا نیا ورژن ہوگا ہارڈوئیر سپورٹ کی اتنی ہی زیادہ ضمانت ہوگی۔ کچھ خاص ڈیوائسیس کے لئے عموماً گوگل کرنا پڑ سکتا ہے۔
 
برادرم عمران قصوری

آپ اس فورم پر نگاہ رکھیں۔ جی کرے تو اس کا آر ایس ایس فیڈ لے لیں۔ ویسے یہاں زیادہ تر ہجوم آپ کو ویک اینڈس پر نظر آیا کرے گا۔

اس لنک پر کلک کرنے سے تو فورم کے عنوانات آ جاتے ہیں مجھے کچھ خاص سمجھ نہیں آ رہی کہ کہاں نظر رکھوں اور کہاں سے ہٹاوں؟
 
برادرم جب کچھ نیا ہوگا تو اسی زمرے کے عنوانات میں نظر آ جائے گا۔ ابھی تو سبھی کا سیٹ اپ نہیں ہو پا رہا۔ اس کے بعد ہی شروع کیا جا سکتا ہے ناں
 
جی نہیں نبیل بھائی آپ سے کچھ بھی مس نہیں ہوا۔ یہ ویک اینڈ مکان کی تبدیلی اور ماسٹرس کے ایپلیکیشن کی نذر ہو گیا۔ اور مکمل ایک بھی نہیں ہوا۔ :grin:

ویسے میں نے ان لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے اس دوران جو ہروکو پر اب تک ریجسٹر نہیں ہوئے۔
 

دوست

محفلین
میں نے روبی آن ریلز کو ونڈوز پر انسٹال کرنے کے لیے کچھ تحقیق کی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے انسٹنٹ ریلز کا پتا چلا۔ یہ روبی، ریلز، مائی ایس کیو ایل اور اپاچی پر مشتمل پورا پیکج ہے۔ بس اسے زپ سے نکالیں اور چلائیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے xampp کے ذریعے ہم ونڈوز یا لینکس پر ویب ڈویلپمنٹ انوائرمنٹ تخلیق کرسکتے ہیں۔ استاد گرامی کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ کیا یہ میرے جیسوں کے لیے بہتر ہے؟ اس کے پیکجز وغیرہ سب جدیدترین ہیں؟ پروجیکٹ کی ویب سائٹ تو ابھی کچھ دن پہلے اپڈیٹ‌ہوئی ہے۔ لیکن تازہ ترین ورژن 2 ہے جو 2007 میں جاری کیا گیا تھا۔ بس اس وجہ سے دبدھا میں ہوں کہ اسے استعمال کیا جائے یا نہیں۔۔
سو کیا کہتے ہیں آپ بیچ اس مسئلے کے؟
 
محترم ایک سلسلے میں مدد درکار ہے مجھے روبی ميں لکھا ہوا ایک سکرپٹ پسند آیا ہے کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے کہ میں اسے سی پینل میں کس طرح انسٹال کروں اپ لوڈ تو کر لیا ہے پر انسٹالیشن کی سمجھ نہیں آ رہی روبی کے ساتھ میری یہ پہلی ملاقات ہے مددگار کے لیے پیشگی تشکر
 
Top