مشکل سوال ذہانت بھرے جواب

سوال 1 :- آپ کچّے انڈے کو کانکریٹ کے فرش پر کییسے گرائیں گے. کہ وہ نہ ٹوٹ سکے ؟

سوال 2 :- اگر آٹھ آدمی ایک عمارتکی تعمیر دیوار کے لیئے 10 گھنٹے لیتے ہیں ، پھر چار آدمی اسکے لئیے کتنا وقت لیں گے؟

سوال 3 :- آپ ہاتھی کو کیسے اٹھاسکیں گے، ایک ہی ہاتھ کے ساتھ ؟

سوال 4 :-اگر کسی کے ایک ہاتھ میں دو تربوز تین موسمبی ہو . اور دوسرے ہاتھ میں ہر ایک ، ایک ایک زائید تو وہ اپنے پاس کیا رکھتا ہے؟

سوال 5 :- آپ آٹھ دن تک سوئے بنا کیسے رہ سکتے ہیں ؟

سوال 6 :- اگر آپ نے لال پتّھر کو نیلے سمندر میں پھینکا تو وہ کیسا ہو جائے گا ؟

سوال 7 :- آدھے سیب کا ٹکڑا کس کے جیسا نظر آتا ہے ؟

سوال 8 :- ہم سب ناشتے میں کیا کبھی نہیں کھاتے ؟
 
شمشاد

لائبریرین
سوال 1 :- آپ کچّے انڈے کو کانکریٹ کے فرش پر کییسے گرائیں گے. کہ وہ نہ ٹوٹ سکے ؟

جیسے جی چاہے گرا دیں، فرش نہیں ٹوٹے گا۔

سوال 2 :- اگر آٹھ آدمی ایک عمارتکی تعمیر دیوار کے لیئے 10 گھنٹے لیتے ہیں ، پھر چار آدمی اسکے لئیے کتنا وقت لیں گے؟

چار آدمی بھی اتنا ہی وقت لیں گے۔

سوال 3 :- آپ ہاتھی کو کیسے اٹھاسکیں گے، ایک ہی ہاتھ کے ساتھ ؟

آپ ایک چھوڑ دو ہاتھی دے دیں پلاسٹک کے میں ایک ہی ہاتھ سے اٹھا لوں گا۔

سوال 4 :-اگر کسی کے ایک ہاتھ میں دو تربوز تین موسمبی ہو . اور دوسرے ہاتھ میں ہر ایک ، ایک ایک زائید تو وہ اپنے پاس کیا رکھتا ہے؟

بہت بڑے بڑے ہاتھ رکھتا ہے۔

سوال 5 :- آپ آٹھ دن تک سوئے بنا کیسے رہ سکتے ہیں ؟

چاند کے گرد چکر لگاتے ہوئے۔

سوال 6 :- اگر آپ نے لال پتّھر کو نیلے سمندر میں پھینکا تو وہ کیسا ہو جائے گا ؟

لال ہی رہے گا اور سمندر بھی نیلا ہی رہے گا۔

سوال 7 :- آدھے سیب کا ٹکڑا کس کے جیسا نظر آتا ہے ؟

دوسرے ٹکڑے کے جیسا نظر آئے گا۔

سوال 8 :- ہم سب ناشتے میں کیا کبھی نہیں کھاتے ؟

چائے کبھی نہیں کھاتے۔
 
سوال 1 :- آپ کچّے انڈے کو کانکریٹ کے فرش پر کییسے گرائیں گے. کہ وہ نہ ٹوٹ سکے ؟

- یوں ہی گرا دیں گے۔ اگر ہندوستانی ٹھیکہ داروں کا بنوایا ہوا فرش نہ ہوا تو کچا انڈا گرنے سے ہرگز نہیں ٹوٹے گا۔

سوال 2 :- اگر آٹھ آدمی ایک عمارتکی تعمیر دیوار کے لیئے 10 گھنٹے لیتے ہیں ، پھر چار آدمی اسکے لئیے کتنا وقت لیں گے؟

- اتنا ہی۔

سوال 3 :- آپ ہاتھی کو کیسے اٹھاسکیں گے، ایک ہی ہاتھ کے ساتھ ؟

- اسے بھالے سے کرید کر اگر وہ بیٹھا ہوا ہے تو۔

سوال 4 :-اگر کسی کے ایک ہاتھ میں دو تربوز تین موسمبی ہو . اور دوسرے ہاتھ میں ہر ایک ، ایک ایک زائید تو وہ اپنے پاس کیا رکھتا ہے؟

- تربوز اور موسمبی۔

سوال 5 :- آپ آٹھ دن تک سوئے بنا کیسے رہ سکتے ہیں ؟

- راتوں میں سو کر۔

سوال 6 :- اگر آپ نے لال پتّھر کو نیلے سمندر میں پھینکا تو وہ کیسا ہو جائے گا ؟

- گیلا۔

سوال 7 :- آدھے سیب کا ٹکڑا کس کے جیسا نظر آتا ہے ؟

- سیب کے دوسرے آدھے ٹکڑے جیسا۔

سوال 8 :- ہم سب ناشتے میں کیا کبھی نہیں کھاتے ؟

- کھانا۔
 
سوال 2 :- اگر آٹھ آدمی ایک عمارتکی تعمیر دیوار کے لیئے 10 گھنٹے لیتے ہیں ، پھر چار آدمی اسکے لئیے کتنا وقت لیں گے؟

جب کام تمام ہو گیا تو مزید چار آدمی کیوں ہائر کر رہے ہیں؟

سوال 3 :- آپ ہاتھی کو کیسے اٹھاسکیں گے، ایک ہی ہاتھ کے ساتھ ؟

ایک ہاتھ والا ہاتھی ملے تو سوچیں گے۔

سوال 8 :- ہم سب ناشتے میں کیا کبھی نہیں کھاتے ؟

جی نہیں تقریباً روز ہی کھاتے ہیں۔
 
السلام علیکم
بھائی شمشاد + جناب ابن سعید پوسٹ 2اور 3 میں صحیح جوابات= 1،4،5،6،7
جناب ابن سعید پوسٹ 5 پر صحیح جواب= 2 ، 3
باقی بچا 8
 
اب صاحب اس آٹھویں سال کے دو مختلف انٹرپریٹیشن سمجھ میں آئے دونوں کا جواب دینے کی کوشش کی۔ باقی اللہ جانے، کچھ اچانک سوجھ گیا تو بتا دوں گا۔
 
نہیں، ابھی آخری سوال باقی ہے۔
میری پاس تو ذھانت تھی مگر سوال ہی حل ہو چکے ھیں
سن کر بہت افسوس ہوا کہ" ذہانت تھی" ۔۔۔اچھا میرے خیال میں یہ آپ کے اردو محفل میں شراکت کے زمانے سے قبل کی بات رہی ہوگی جب ذہانت " تھی"
 
السلام علیکم
لوجی آخری سوال کا جواب میں لکھ دیتا ہوں
سوال 8 :- ہم سب ناشتے میں کیا کبھی نہیں کھاتے ؟
دوپہر یا رات کا کھانا Lunch or Dinner
 
بھئی ہم عام حالات میں ناشتے کو کھانا نہیں کہتے لنچ اور ڈنر کو ہی کھانا کہتے ہیں۔ اسی لئے صرف اتنا ہی لکھنا کافی سمجھا تھا۔
 
Majed Bugti

محفلین
سوال وہ کونسی چیز ہے جو برف سے سفید اور رات سے کالی ہے پانچ حروف کی بنی ہے پہلا حروف م ہے
قرآن میں ذکر آیا ہے
کھانا حرام ہے پینا حلال ہے مرد دن میں تین بار استعمال کرتا ہے عورت زندگی میں ایک بار استعمال کرتا ہے

جواب کا انتظار ہے
 
Top