مشکل وقت گزرنے کے بعد ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
مشکل وقت گزرنے کے بعد ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1931559-imrankhan-1577451431-986-640x480.gif

2019 معاشی استحکام کا سال تھا اور 2020 ترقی کا سال ہوگا، وزیراعظم عمران خان


کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت گزرنے کے بعد ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، 2019 معاشی استحکام کا سال تھا اور 2020 ترقی کا سال ہوگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی میں سب سے آگے لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اگر ہم اپنے تمام کام اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں تو ہمیں کامیابی حاصل ہوگی اور معاشی ترقی کے بغیر کسی بھی ملک کی کامیابی ممکن نہیں ہے جب کہ ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے اور ایسے ہی ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے، چین نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے ملک سے غربت ختم کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کے دل میں نیب کا بہت زیادہ خوف تھا لیکن آج ہم نے ایک آرڈیننس کے ذریعے نیب کو تاجروں کے معاملات سے الگ کردیا اور ہم تاجر برادری کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ بار بار کہتے ہیں کہ پچھلوں کی بات نہ کریں بلکہ اپنی بات کریں کہ آپ نے کیا کیا لیکن انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں سوئیڈن کی معیشت نہیں ملی تھی، ہم اپنی کارکردگی بھی دکھاتے رہیں گے اور 2023 تک آپ لوگوں کو بھولنے نہیں دوں گا کہ ہمیں کیسا پاکستان ملا تھا تاکہ لوگ موازنہ کرسکیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت سے گزرنے کے بعد ملک میں استحکام آگیا ہے، 2019 معاشی استحکام کا سال تھا اور 2020 ترقی کا سال ہوگا، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے اور سیاحت کے شعبے میں بہتری لاکرنوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
سابق حکومتوں کے لئے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے، مشیر خزانہ
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1931555-hafeez-1577451226-299-640x480.jpg

اے ڈی بی نے پاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی آلات بنائے، مشیر خزانہ۔ فوٹو:فائل


کراچی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں لیکن اب ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو زبوں حال معیشت ملی، قرضوں میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو وزیراعظم کی زیر قیادت مشکل معاشی حالات سے نکالا، عمران خان چاہتے ہیں اچھے لوگ اوپر آئیں، پاکستان میں اداروں کو بہتر کیا جارہا ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے دوران بہت سی مشکلات پیش آئیں، لیکن اب ہماری معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ملکی معاشی کارکردگی کے معترف ہیں، اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی آلات بنائے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نے سابقہ حکومتوں کے لئے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضےواپس کئے، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے، حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، اس حکومت سے زیادہ کوئی حکومت بزنس فرنڈلی نہیں ہے، اب بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، ایکسچینج ریٹ پچھلے کئی ماہ سے مستحکم ہے، 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ کم ہونے کے باوجود غریبوں کی مددکریں گے۔
 

فرقان احمد

محفلین
قرض لے کر ہی قرض واپس کیا گیا ہے۔ شاید کسی حد تک بہتری آئی بھی ہو، مگر، اعداد و شمار سے قطع نظر، عامۃ الناس میں یہ حکومت اک ذرا بھی مقبول نہیں ہے تاہم، جب پچھلوں کو اتنا عرصہ بھگتا ہے تو انہیں بھی پانچ سال ملنے چاہئیں تاکہ کل کلاں انہیں کوئی شکوہ شکایت نہ ہو کہ ہمیں مدت پوری نہ کرنے دی گئی۔
 

زیرک

محفلین
سابق حکومتوں کے لئے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے، مشیر خزانہ

کراچی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں لیکن اب ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا ہو گا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں بھی میں ہی وزرات خزانہ چلایا کرتا تھا۔
گویا گندگی پھیلانے والے بھی یہی موصوف تھے،پھر تو انہیں پکڑ کر وہ والے چھتر مارنے چاہییں جن پہ لکھا ہوتا ہے"آ جا مورے بالما تیرا انتظار ہے"
 

زیرک

محفلین
ظاہر ہے تیل و گیس کے کنویں تو اتنی جلدی ملنے سے رہے۔
شیخ چلی نے انڈے اور مرغی سے شروعات کی تھی، نتیجہ نہ انڈے رہے نہ مرغی۔
انہوں نے بھی انڈے اور مرغی سے سٹارٹ لیا، اس پروگرام میں سے بھی کچھ نہیں نکلا
گیس و بجلی کے دعوے خود بھی کیے اور لفافہ اینکرز اور صحافیوں سے بھی کام لیا؛ نتیجہ دور کے ڈھول سہانے۔
دعا کریں کہ اس انڈے سے بچے نکل آئیں، کیونکہ ڈر ہے کہ یہ انڈہ بھی گندہ نکل سکتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
انہوں نے یہ نہیں بتایا ہو گا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں بھی میں ہی وزرات خزانہ چلایا کرتا تھا۔
گویا گندگی پھیلانے والے بھی یہی موصوف تھے،پھر تو انہیں پکڑ کر وہ والے چھتر مارنے چاہییں جن پہ لکھا ہوتا ہے"آ جا مورے بالما تیرا انتظار ہے"
پی پی پی کے حفیظ شیخ نے بہرحال ملک کو ن لیگ سے بہت بہتر معاشی حالت میں چھوڑا تھا۔ ن لیگ کے اسحاق ڈالر تو صرف ریکارڈ خسارے اور قرضے دے کر گئے جو اب تحریک انصاف حکومت کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔
5cdd135cca0eb.png





Which political party has been the best for Pakistan's economy? Trade stats reveal all - Pakistan - DAWN.COM
 

زیرک

محفلین
پی پی پی نے بہرحال ملک کو ن لیگ سے بہت بہتر معاشی حالت میں چھوڑا تھا۔ ن لیگ تو صرف ریکارڈ خسارے اور قرضے دے کر گئی جو اب تحریک انصاف حکومت کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔

hich political party has been the best for Pakistan's economy? Trade stats reveal all - Pakistan - DAWN.COM
میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جن کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں​
جو قرضے مہاتما کی حکومت لے گی وہ بھی کوئی چکائے گا ناں، یار کتنی بار کہا ہے کہ تمہاری سوئی اٹکی ہوئی ہے، سٹیشن بدلو۔
ہر حکومت قرض لیتی ہے اور واپس بھی کرتی ہے، فرق یہی ہو سکتا ہے کہ کس نے کتنا قرض لیا اور کتنا واپس کیا۔
 
آخری تدوین:
Top