مشہور غزلیات کی پیروڈی

جیا راؤ

محفلین
کل الیکشن کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا
کچھ نے کہا صدر میرا ھے کچھ نے کہا صدر میرا

ھم بھی وہین موجود تھے ہم بھی سب دیکھا کئے
ایک سے ایک بڑھ کر دھاندلی کرتا رہا پولنگ ایجنٹ تیرا

پارٹی کو تیری چھوڑ کر لوٹے ہی بن جایئن مگر
حکومت تیری،الیکشن تیرا،پولیس تیری ڈنڈا تیرا

بے درد سنی ہو تو چل، ہوتا کیا مرے ساتھ آج کل
میں تو وہ لوٹا ہون، نہ یہ در میرا نہ وہ در میرا


امید کرتا ہوں آپ کو پسند آئے گی

بہت خوب گرو جی !

ایک بار کچھ اس قسم کی پیروڈی بھی پڑھی تھی۔۔

شوکت عزیز کی طرف سے صدر صاحب کو

وہ چوہدری کی رات تھی شب بھر رہا چرچا میرا
کچھ نے کہا دشمن ہے یہ، کچھ نے کہا چمچہ تیرا
ہم بھی وہیں موجود تھے، ہم سے بھی سب پوچھا کیا
ہم ہنس دئیے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تیرا
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب گرو جی !

ایک بار کچھ اس قسم کی پیروڈی بھی پڑھی تھی۔۔

شوکت عزیز کی طرف سے صدر صاحب کو

وہ چوہدری کی رات تھی شب بھر رہا چرچا میرا
کچھ نے کہا دشمن ہے یہ، کچھ نے کہا چمچہ تیرا
ہم بھی وہیں موجود تھے، ہم سے بھی سب پوچھا کیا
ہم ہنس دئیے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردہ تیرا

جیا جی پتلی مشاعرہ فاروق قیصر کے قلم سے میں موجود ہے۔
 

گرو جی

محفلین
ایک اور کلام آپ سب کی خدمت میں پیش کرتا ہون امید ہے پسند آئے گا۔

کمرے کو چاہیے اک عمر کمر ہونے تک
کون جیتا ہے تیری پتلی کمر ہونے تک
ڈائٹنگ صبر طلب اور معدہ بیتاب
بھوک کا کیا کروں، کھانے کا وقت ہونے تک
ہم نے مانا کہ بسیار خوری نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے،ڈائٹنگ کےختم ہونے تک
غمِ کھانے کا گرو، اب کس دوائی سے علاج
نیت بھرتی نہیں ، رمضان کے ماہ ہونے تک
 

گرو جی

محفلین
ایک اور کلام آپ کی خدمت میں

گنوں و بم دے کر مجھےاس نے یہ ارشاد کیا
جا تجھے خودکش حملوں کے لیے آزاد کیا
ان حملوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب کہیں دھما کہ ہوا سب نے تجھے یاد کیا
وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں اب شکوہ تیرا
جن کو تیرے حملوں نےصدیوں تک برباد کیا
مجھ کو تو ہوش نہیں،میڈیا کو خبر ہو شاید
ہم کو تو اس ملک کی پالیسی نے برباد کیا
 
Top