مشہور لیڈر

عثمان

محفلین
Fidel Castro​
worlds_famous_leaders_03.jpg

اللہ جانے کون تھا

یہ دو افراد کی تصاویر کو آپ نے ملا دیا ہے۔
اوپر کی تصویر تو فیڈل کاسترو ہی کی ہے۔ جو کیوبا کا کیمونسٹ لیڈر ہے۔ اور پچاس سال اقتدار میں رہا ہے۔
جبکہ نیچے دوسری تصویر لاطینی امریکہ کے مشہور زمانہ انقلابی راہنما چی گویرا کی معلوم ہوتی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
Fidel Castro​
worlds_famous_leaders_03.jpg

اللہ جانے کون تھا
محترم بہنا بہت خوب شراکت پر شکریہ
فیڈرل کاسترو کبھی دہشت گرد کبھی گوریلا کبھی ہیرو اک ایسا انسان جس نے کیوبا میں سوشلزم کی ایسی بنیاد رکھی جس پر قائم عمارت آج تک امریکہ کی نگاہ میں چبھتی ہے فیڈرل کاسترو کا سوشلسٹ کیوبا جس کی تاریخ انقلاب کے 53ناقابلِ شکست سالوں سے ” فیدل ازمو“ اور گویرا ازمو“ کا پرچم بلند کیے ہوئے امریکی سامراج اور اس کے گماشتوں کا تمسخر اڑاتا ہوا اشتراکیت کا ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے ۔ فیڈرل کاسترو کا یہ کہنا ہے کہ ” ہمارے لوگوں کو سوشلزم کے خلاف قائل کرنے کی ہر کسی کو اجازت ہے ،کیونکہ کیوبا کا انقلاب سوچ اور خیالات کا انقلاب ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی کیوبا کے عوام کو سوشلزم سے جدا نہیں کر سکتا“ ۔ یہ محض کاسترو کا کوئی زبانی دعویٰ یا تعلی نہیں ہے بلکہ اس کا عملی اظہار بارہا کیوبا میں کیا جا چکا ہے۔ امریکی صدر جمی کارٹر صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کیوبا کے دورے پر گئے تو انھوں نے یونیورسٹی کے طالبعلموں سے سوشلزم پر بات کرنے کی خواہش ظاہر کی ،جسے پورا کر دیا گیا۔ سوشلزم کے خلاف کارٹر کی اس تقریر کو " سی این این " نے بھی نشر کیا جس میں کیوبا کے طالبعلموں نے اسے چت کر دیا تھا ۔ اسی طرح 1998میں کامریڈ فیڈرل کاسترو نے پوپ جان پال دوئم کو کیوبا میں برسرِ عام لوگوں کو سوشلزم کے خلاف قائل کرنے کی دعوت دی لیکن یہ اور بات کہ سوشلزم کے خلاف پوپ کے دلائل اور ان کی مابعد الطبیعاتی گفتگو کے دوران ہال خالی ہونا شروع ہو گیا اور بیچارے پوپ کے ”زریں آسمانی خیالات“ سے زمین کے باشندے ” فیضیاب “ نہیں ہو سکے ۔
 
تعبیر

محفلین
یہ دو افراد کی تصاویر کو آپ نے ملا دیا ہے۔
اوپر کی تصویر تو فیڈل کاسترو ہی کی ہے۔ جو کیوبا کا کیمونسٹ لیڈر ہے۔ اور پچاس سال اقتدار میں رہا ہے۔
جبکہ نیچے دوسری تصویر لاطینی امریکہ کے مشہور زمانہ انقلابی راہنما چی گویرا کی معلوم ہوتی ہے۔
عثمان یہ میں نے نہیں بنائیں میں نے صرف قائد کی تصاویر ڈھونڈی تھیں بس
بہت بہت شکریہ اس طرف دھیاں دلانے کے لیے
اب انہیں الگ کیسے کروں؟؟؟یہاں تو اب ایڈت کی بھی گنجائش نہیں رہی :(
 
تعبیر

محفلین
محترم بہنا بہت خوب شراکت پر شکریہ
فیڈرل کاسترو کبھی دہشت گرد کبھی گوریلا کبھی ہیرو اک ایسا انسان جس نے کیوبا میں سوشلزم کی ایسی بنیاد رکھی جس پر قائم عمارت آج تک امریکہ کی نگاہ میں چبھتی ہے فیڈرل کاسترو کا سوشلسٹ کیوبا جس کی تاریخ انقلاب کے 53ناقابلِ شکست سالوں سے ” فیدل ازمو“ اور گویرا ازمو“ کا پرچم بلند کیے ہوئے امریکی سامراج اور اس کے گماشتوں کا تمسخر اڑاتا ہوا اشتراکیت کا ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے ۔ فیڈرل کاسترو کا یہ کہنا ہے کہ ” ہمارے لوگوں کو سوشلزم کے خلاف قائل کرنے کی ہر کسی کو اجازت ہے ،کیونکہ کیوبا کا انقلاب سوچ اور خیالات کا انقلاب ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی کیوبا کے عوام کو سوشلزم سے جدا نہیں کر سکتا“ ۔ یہ محض کاسترو کا کوئی زبانی دعویٰ یا تعلی نہیں ہے بلکہ اس کا عملی اظہار بارہا کیوبا میں کیا جا چکا ہے۔ امریکی صدر جمی کارٹر صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کیوبا کے دورے پر گئے تو انھوں نے یونیورسٹی کے طالبعلموں سے سوشلزم پر بات کرنے کی خواہش ظاہر کی ،جسے پورا کر دیا گیا۔ سوشلزم کے خلاف کارٹر کی اس تقریر کو " سی این این " نے بھی نشر کیا جس میں کیوبا کے طالبعلموں نے اسے چت کر دیا تھا ۔ اسی طرح 1998میں کامریڈ فیڈرل کاسترو نے پوپ جان پال دوئم کو کیوبا میں برسرِ عام لوگوں کو سوشلزم کے خلاف قائل کرنے کی دعوت دی لیکن یہ اور بات کہ سوشلزم کے خلاف پوپ کے دلائل اور ان کی مابعد الطبیعاتی گفتگو کے دوران ہال خالی ہونا شروع ہو گیا اور بیچارے پوپ کے ”زریں آسمانی خیالات“ سے زمین کے باشندے ” فیضیاب “ نہیں ہو سکے ۔
جزاک اللہ خیر بھائی :)
اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ کرے
 
عثمان

محفلین
عثمان یہ میں نے نہیں بنائیں میں نے صرف قائد کی تصاویر ڈھونڈی تھیں بس
بہت بہت شکریہ اس طرف دھیاں دلانے کے لیے
اب انہیں الگ کیسے کروں؟؟؟یہاں تو اب ایڈت کی بھی گنجائش نہیں رہی :(
کوئی بات نہیں ، الگ کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔
ویسے بھی ان دو اشخاص کا آپس میں بہت گہرا فکری تعلق ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاہاہا
آپ کچھ زیادہ مروت سے کام لے گئیں یہ بھی کہ سکتی تھیں کہ سب سے جاہلانہ جملہ :p
بہت ساروں کے آگے یہی جملہ لکھنا تھا ویسے میں نے :(

نہیں تعبیر ، اس طرح کیوں سوچ رہی ہیں بلکہ میں تو شکر گزار ہوں کہ آپ کی کوشش سے خود میرے علم میں اضافہ ہوا اور ہوتا ہے ، خوش رہیے اور علم بانٹتی رہیے ۔
 
Top