مجھے یاد پڑتا ہے کہ جواد نے امبر نستعلیق کی تیاری کے لیے نفیس نستعلیق کے وولٹ ورک کا استعمال نہیں کیا تھا کیونکہ اس کی وولٹ ٹیبلز میں غالباً اتنی گنجائش نہیں ہے۔
عارف، مجھے تو مائیکروسوفٹ وولٹ کے بارے میں ہی علم ہے۔ اگر فونٹ میں وولٹ ورک نہ بھی ہو تو پھر بھی یہ اسے لوڈ کر لیتا ہے۔ اس میں کم از کم گلفس کا معائنہ کرنا ممکن ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پروگرام موجود ہیں جن کے ذریعے فونٹ کا سورس جنریٹ کیا جا سکتا ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی اوپن ٹائپ فونٹس کے ساتھ صحیح کام نہیں کرتا۔
اصل میں یہ معلوم کرنا مقصود ہے کہ دو مختلف خطوط کا علیحدہ علیھدہ کیا فانٹ سائز لگایا جائے کہ دیکھنے میں دونوں یک سائز ہوں۔یہ تو فانٹ ڈویلوپر پر منحصر ہے کہ وہ اپنے فانٹ کے گلیفس کو کونسا سائز دیتا ہے۔ جوہر نستعلیق کا سائز چونکہ نوری نستعلیق کے لیگچرز جتنا ہی ہے، اس لئے اس میں لگچرز شامل کرنا ممکن ہوا ہے۔
اور معلوم ہوا کہ پاک ڈاٹا کا بھی نفیس نستعلیق فانٹ دستیاب ہے۔۔
کہیں یہ کرلپ کے نفیس کی نقل ہی تو نہہں؟؟