مشینی ترجمہ کے لیے نیا ٹول

ویکیپیڈیا کمیونٹی مشینی ترجمہ کے لیے ایک ٹول ڈویلپ کررہی ہے جس میں دنیا کی تقریبا تمام زبانوں کی سپورٹ شامل ہوگی۔ اس ٹول کی مدد سے مکمل مضامین کے ترجمے کیے جاسکتے ہیں اور اصلا یہ اسی کام کے لیے بنایا جارہا ہے۔ اس ٹول کی اردو لوکلائزیشن مکمل ہوچکی ہے۔ اب ہماری درخواست ہے کہ دلچسپی رکھنے والے احباب متعلقہ صفحہ پر جاکر فیڈبیک اور اپنے تجربات سے نوازیں تاکہ کم از کم اردو زبان کے تراجم میں مزید بہتری کا امکان پیدا ہو۔ اور پھر چونکہ یہ اوپن سورس ہوگا اس لیے ہم اس ٹول کو کسی اور کام، منصوبہ کے قابل بھی بناسکتے ہیں۔
دیکھیں تفصیلات اس صفحہ پر
:) :)
 

دوست

محفلین
میں اس کام کے لیے ٹرانسلیشن میموری مہیا کر سکتا ہوں۔ انگریزی اردو۔ زیادہ تر خبریں ہیں البتہ۔
 
شعیب کچھ تفصیل اور مثالیں اگر یہیں دے سکیں تو کچھ اور لوگوں کی دلچسپی کا سامان بھی ہو سکتا ہے۔
 
Top