مشینی ترجمہ

باذوق

محفلین
ابھی منزل کافی دور ہے !!
بلکہ میں تو مشینی ترجمے کو یکسر نظرانداز کرنے کا قائل ہوں، معذرت۔

یہ دیکھئے کہ میں نے اردو میں یہ لکھا تھا :
کیسے ہیں بھائی صاحب
امید کرتا ہوں کہ آپ تمام ساتھی خیریت سے ہوں گے

اس کی دیوناگری یوں آئی ہے
कीसे हें भाई मालिक आसरा करती है कि आप समाप्त पिट्ठू ख़ीरीत से हूँ गे

جبکہ گوگل ٹرانس لیٹریٹ پھر بھی بہتر نتیجہ کچھ یوں دیتا ہے :
कैसे हैं भाई साहब
उम्मीद करता हूँ के आप तमाम साथी ख़ैरियत से हुंगे

مشینی ترجمہ نے یوں غلط ترجمہ دیا ہے
صاحب = مالک
تمام = سماپت
ساتھی = پِٹھو

ہندی میں صاحب کو صاحب ہی کہا جاتا ہے غالباَ
تمام ، اس فقرے میں "اختتام" کے معنوں میں نہیں بلکہ "سب" کے معنی میں رہا تھا جبکہ مشینی ترجمہ نے اس کو "اختتام" کے مطلب میں لیا ہے
ساتھی کو پِٹھو ؟؟ کم سے کم میرے لئے تو نیا لفظ ہے۔

امید کو آسرا لکھنا پھر بھی کچھ درست ہے۔
 
Top