مصاحبہ اور کاپی رائٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
مصاحبہ کیا ہوتا ہے؟ میں نے اسے مہاسبھا پڑھا ہے ابھی :)


آپ نے اس کے بارے میں پہلا سوال 30 مارچ کو کیا تھا اب دوسرا سوال 20 ،21 دن بعد ۔۔۔ اس طرح تو مصاحبہ پیش کرتے کرتے صدیاں نہ گذر جائیں کہیں :) ، یہ نہ ہو کہ مصاحبہ کی جگہ انٹرویو پیش کرنا پڑ جائے :)
 

الف عین

لائبریرین
تمھاری بات تو کہاں سے کہاں رہ گئی شگفتہ۔
انٹرویو ( اسے جو بھی کہو) بہرحال اگر شائع ہوا ہے تو کسی شکل میں ہوا ہی ہوگا۔ اگر کتابی صورت میں ہے تو کتاب پر کاپی رائٹ ہوگا اور اگر کسی جریدے میں تو ممکن ہے کہ جریدے کے ناشروں کا۔ جس ماخذ سے کوئی بھی تخلیق لی جائے، اسی میں تلاش کریں کہ کاپی رائٹ کا کوئی ذکر ہے یا نہیں۔ اگر نہیں تو پھر اسے بخوشی آزاد سمجھ کر اپنے پروجیکٹ میں شامل کر دیا جائے۔ بلکہ اسے باقاعدہ آزاد کر دیا جائے۔ن اصل آزادی تو ہم دے رہے ہیں نا ماشاءاللہ!!
 
Top